بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے گروہ بندی میں ملوث پائے جانے پر بحری نقل و حمل کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا
Posted On:
24 JAN 2022 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 جنوری 2022:
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے چار بحری نقل و حمل کمپنیوں نیپن یوسین کابوشیکی کائشا (این وائی کے لائن)، کاواشاکی کسین کائشا لمیٹڈ (کے۔لائن) متسوئی او ایس کے لائنس لمیٹڈ (ایم او ایل) اور نسان موٹر کار کیرئیر کمپنی (این ایم سی سی) کے خلاف، مختلف تجارتی راستوں کے لیے آٹو موبائل آریجنل اکویپمنٹ مینوفیکچررس (او ای ایم ) کو بحری موٹر گاڑی نقل و حمل خدمات کی فراہمی میں گروہ بندی میں ملوث ہونے پر ، ایک حتمی آرڈر کو منظوری دی ہے۔ان چار کمپنیوں میں این وائی کے لائن، ایم او ایل اور این ایم سی سی نے سی سی آئی کے سامنے جرمانہ میں تخفیف کی درخواست کی ہے۔
دستیاب شواہد کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این وائی کے لائن، کے۔لائن، ایم او ایل اور این ایم سی سی کے درمیان ’’اصول کا احترام‘‘ کے نفاذ کے مقصد سے ایک معاہدہ عمل میں آیا ، جس کا مطلب ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت سے گریز کرنا اور متعلقہ او ای ایم سے موجودہ کیریئر کے کاروبار کی حفاظت کرنا ہے۔مذکورہ مقاصد کی حصولیابی کے لیے، بحری نقل و حمل کمپنیوں نے کاروباری لحاظ سے حساس معلومات ،جس میں مال بھاڑا سے متعلق شرحیں بھی شامل ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ ساجھا کرنے کے لیے کثیر جہتی اور باہمی رابطوں/ میٹنگوں/ای۔ میل کا سہارا لیا۔
ان کا مقصد منڈی میں اپنی پوزیشن محفوظ رکھنا اور بعض او ای ایم اکائیوں کی جانب سے قیمتوں میں تخفیف سے متعلق درخواستوں کی مخالفت کرکے قیمتوں کو برقرار رکھنا اور ان میں اضافہ کرنا تھا۔
اس کے ساتھ ہی، شواہد کی مجموعی جانچ کی بنیاد پر، کمیشن نے چار مخالف جماعتوں ، یعنی این وائی کے لائن، کے۔لائن، ایم او ایل اور این ایم سی سی کو مسابقتی ایکٹ، 2002 (دی ایکٹ) کی دفعہ 3 ، جو 2009 سے 2012 کے درمیان، کمپنیوں کی گروپ بندی سمیت مسابقتی مخالفت کے معاہدوں کی ممانعت کرتا ہے، کے ضابطہ کے تحت خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا۔ اس کے علاوہ، این وائی کے لائن کے 14 اراکین ، کے۔لائن کمپنی کے 10 اراکین، ایم او ایل کے 6 اراکین اور این ایم سی سی کے 3 اراکین کوبھی ، ایکٹ کی دفعہ 48 کے ضابطہ کے مطابق ، اپنی متعلقہ کمپنیوں کے مسابقت کے مخالف طرز عمل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
تین کمپنیوں نے کم جرمانہ کے لیے درخواست پیش کی ہے، اس سلسلے میں کمیشن نے این وائی کے اور اس کے اراکین کو 100فیصد، ایم او ایل اور اس کے اراکین کو 50 فیصد اور این ایم سی سی اور اس کے اراکین کو 30 فیصد جرمانہ میں تخفیف کا فائدہ دیا۔ اسی طرح، کمیشن نے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کا حکم جاری کرنے کے ساتھ ساتھ کے-لائن، ایم او ایل اور این ایم سی سی کو بالترتیب تقریباً 24.23 کروڑ روپئے، 10.12 کروڑ روپئے اور 28.69 کروڑ روپئے کے بقدر جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 699
(Release ID: 1792337)
Visitor Counter : 193