وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بچیوں کا قومی دن منانے کے لیے رنگولی اتسو 'امنگ' کا انعقاد کیا


70 سے زیادہ مقامات پر رنگولی سجاوٹ نے ترقی پسند ہندوستان @ 75 کے سفر میں خواتین کے تعاون کا جشن منایا

Posted On: 24 JAN 2022 6:41PM by PIB Delhi

ملک ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت ثقافت نے 24 جنوری 2022 کو ’امنگ رنگولی اتسو‘ کا اہتمام کیا۔

 

 

 

اس دن کو ہر سال نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، اس لیے اس دن کی یاد میں اس سال گرل چائلڈ کے حوالے سے ملک بھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے سڑکوں اور چوکوں پر رنگولی سجا کر ملک کی خواتین مجاہد آزادی یا خواتین رول ماڈل کے نام سے منسوب کیا۔ رنگولی کی سجاوٹ 19 ریاستوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر کی گئی تھی۔ اس پروگرام نے ترقی پسند ہندوستان @75 کے سفر میں خواتین کے تعاون کو سراہنے کے لیے ’گرل چائلڈ ڈے‘ اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ ایک ساتھ منایا۔

 

 

گرل چائلڈ ڈے کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ ملک میں لڑکیوں کی اہمیت اور اس کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتا ہے۔ اس تقریب نے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘، ’بیٹی زندہ باد‘ وغیرہ جیسے اقدامات کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی۔ اس تقریب نے ہر ایک کو یاد دلایا کہ وہ صنفی فرق کو ختم کریں اور ہر بچی کو بڑھنے، خواب دیکھنے اور انھیں پورا کرنے کا یکساں موقع فراہم کریں۔

 

 

ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے بہادری سے لڑنے والے آزادی پسندوں کے خاندان بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔ ایسی ہی ایک جگہ راج گڑھ، مدھیہ پردیش تھی جہاں کنور چین سنگھ کے اہل خانہ کی موجودگی تقریب کی رونق بنی۔ کنور چین سنگھ نرسنگھ گڑھ کا شہزادہ تھا جس نے 1824 میں انگریزوں سے جنگ کی اور ہندوستان کے پہلے آزادی پسند جنگجوؤں میں سے ایک تھے۔ جونپور میں، ’امنگ رنگولی اتسو‘ 119 سالہ مہارانی دیوی جی کی موجودگی میں روشن کیا گیا، جو جونپور کے مجاہد آزادی جناب رامیشور پرساد سنگھ کی اہلیہ تھیں۔

 

اس تقریب میں #unityincreativity چیلنج کے شرکا، فنکاروں کی تنظیموں اور مختلف یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ مقامی کمیونٹیز کے لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ’جن بھاگیداری‘ کے جذبے کو فروغ دیا اور ’گرل پاور‘ کے پیغام کو پھیلانے میں کامیاب رہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 696



(Release ID: 1792328) Visitor Counter : 220