بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کامیابی کی کہانی:این ایس آئی سی کی سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم (ایس پی آر ایس) خواہشمند فلم سازوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں مددگار
Posted On:
24 JAN 2022 4:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جنوری ،2022
جناب دیو آشیش پرومود کمار کا تعلق اترپردیش کے آگرہ شہر سے ہے۔ این ایس آئی سی کے ایم ایس ایم ای کے سنگل پوائنٹ رجسٹریشن سسٹم کے ذریعہ وہ فلم ساز بننے کے اپنے خواب کے بے حد قریب پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے نوائیڈا ایکسپو میں حصہ لیا ،جہاں انہیں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں کے بارے میں پتہ چلا اور وہاں انہوں نے ٹرسٹ میڈیا انٹرٹینمنٹ کے نام سے اپنی فرم کو ایم ایس ایم ای کے تحت رجسٹر کرالیا۔وزارت نے دیو آشیش کے تجارتی سفر میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ وہ کہتے ہیں،’’مجھے این ایس آئی سی کی سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم کے بارے میں بتایا گیا تھا۔اس کی اسکیم کی وجہ سے آج میرا انٹرپرائیز ٹینڈر فائل کرنے کے قابل ہے اور میں ٹی سیریز اور زی میوزک کمپنیون کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل بن سکا ہوں۔’’ چاہے وہ مینوفیکچرنگ ہو، سروس ہو یا ریٹیل ہو انٹرپرینیورشپ کا دائرہ وسیع ہے ، کسی کو صرف خواب دیکھنے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:684
(Release ID: 1792249)
Visitor Counter : 129