نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہر بھارتی کو ہندوستان کی تاریخ کے ایک پہلو کاملاحظہ کرنے کے لئے قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنا چاہئے: انشو ملک
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JAN 2022 1:33PM by PIB Delhi
پہلوان انشو ملک، جنہوں نے حال ہی میں عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن کر تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کرایا ہے، نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا۔
20 سالہ بھارتی پہلوان نے قومی یادگار کے گرد ایک چکر لگایا جسے ایک گھماؤدار طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ریمپ ہے جو نیچے ایک بڑے ایمفی تھیٹر جیسی سرکلر جگہ کی طرف جاتا ہے، جس کے بیچ میں ایک مخروطی یادگار ہے۔ اس کی بنیاد میں ان تمام فوجیوں کی یاد میں'امر چکر' ابدی مشعل روشن ہے، جنہوں نے آزاد ہندوستان کی جنگ کے دوران اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا تھا ۔
نہایت قومی اہمیت کی حامل اس یادگار کا دورہ کرتے ہوئے انشو نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ اس میں ہمارے ملک کی شاندار جنگی تاریخ کے بارے میں پیش کرنے کے لیے بہت زیادہ معلومات موجود ہیں۔ تیاگ چکر کی اینٹوں میں تراشے گئے تقریباً 26,500 فوجیوں کے نام دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ ہر فوجی ملک کی دفاعی دیوار میں ایک اور مضبوط اینٹ کی طرح ہے ۔
انہوں نے مزید کہا، ‘‘امر چکر میں دائمی مشعل کی طرح، ان تمام شہداء کے ساتھ ساتھ ان کی شجاعت ہر بھارتی کے دل میں ہمیشہ باقی رہے گی’’۔
اس دوران انشو نے ڈوگرا رجمنٹ کے کیپٹن پون کمار کو خراج تحسین پیش کیا جو ہریانہ کے اپنے آبائی شہر جیند سے تعلق رکھتے تھے۔ "قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ میں ہر بھارتی سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اس یادگار کا دورہ کریں اور ہندوستان کی تاریخ کے اس اہم حصے کا مشاہدہ کریں۔"
"جب کوئی عام شہری یا کوئی اور عوامی شخصیت ملک کا دورہ کرنے اور جنگ سے متعلق تاریخ جاننے میں دلچسپی ظاہر کرتی ہے، تو ہم ایک فوجی کی حیثیت سے مسلح افواج سے تعلق رکھنے کے تئیں بہت حوصلہ افزائی اور اعزاز محسوس کرتے ہیں،یہ بات ایک فوجی اہلکار نے کہی جس نے جنگی یادگار کے تمام سیکشنس کو سمجھانے میں ایتھلیٹ کی رہنمائی کی تھی۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ ف ر
U. No.675
(ریلیز آئی ڈی: 1792131)
وزیٹر کاؤنٹر : 166