بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی  نے، جنریلی پارٹیسپیشنز نیدرلینڈس این وی کے ذریعہ، فیوچر جنریلی انڈیا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 24 JAN 2022 10:50AM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے کمپٹیشن کمیشن (سی سی آئی) نے جنریلی پارٹیسپیشنز نیدرلینڈس این وی کے ذریعہ، فیوچر جنریلی انڈیا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ایف جی ایل آئی سی میں جی پی این  کی حصص داری 49فیصد  سے بڑھ کر  تقریبا 71  فیصد تک ہو جائے گی۔

حصص   کا یہ مجوزہ  حصول ایک موجودہ  شیئر ہولڈر  کی  حصص داری میں  اضافے سے تعلق رکھتی ہے، یعنی  فیوچر جنریلی انڈیا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (جی پی این / حاصل کرنے والا) میں  جنریلی پارٹی سپیشنز نیدرلینڈس این وی(ایف جی ایل آئی سی /  ٹارگیٹ) کی حصص داری میں اضافہ۔ جی پی این ایف جی ایل آئی سی کے  اپنے  اکیوٹی  حصص میں   مختلف مرحلوں میں  اضافہ کرنے کی  تجویز رکھتا ہے، جس  کے نتیجے میں جی پی این کی   ایف جی ایل آئی سی میں  کل حصص داری، درج ذیل  اقدام کی پیروی کرتے ہوئے، 49  فیصد سے بڑھ کر  تقریبا 71  فیصد تک  ہو جائے گی۔

  1.  ترجیحاتی  الاٹمنٹ  کے ذریعہ  ایف جی ایل آئی سی کی طرف سے  جاری کئے جانے والے ایف جی ایل آئی سی کے  ایکوٹی حصص  کو  سبسکرائب کرکے  (پہلا مرحلہ)؛
  2. ایف جی ایل آئی سی کے  تمام  صنعتی  سرمایہ کاری  ٹرسٹس لمیٹڈ (آئی آئی ٹی ایل) کے  تمام  شیئر ہولڈنگ کی خریداری کر کے (دوسرا مرحلہ)۔ آئی آئی ٹی ایل  مکمل طور پر ایف جی ایل آئی سی  سے باہر ہو جائے گا اور  ایف جی ایل آئی سی  کا  شیئر ہولڈر  نہیں رہے گا؛ اور
  3. ترجیحاتی  الاٹمنٹ  کے ذریعہ  ایف جی ایل آئی سی کی طرف سے  جاری کئے جانے والے ایف جی ایل آئی سی کے  ایکوٹی حصص  کو  سبسکرائب کرکے  (تیسرا مرحلہ)۔

جی پی این  ایسیکیوریز زیونی جنریلی  ایس پی اے (جنریلی گروپ) کی  مکمل طور پر  زیر ملکیت  ایک ذیلی کمپنی ہے، جو کہ  کمپنیوں کے  جنریلی  گروپ کی  اصل پیرنٹ کمپنی ہے۔ جنریلی گروپ  عالمی پیمانے پر  بیمہ خدمات فراہم کرنے والا گروپ ہے اور یہ  ایف جی ایل آئی سی کے ذریعہ ہندوستان میں  ہندوستانی  زندگی بیمہ  صنعت میں  موجود ہے۔ جی پی این ، ایف جی ایل آئی سی کے ذریعہ ہندوستان میں زندگی بیمہ  خدمات  کی  سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ایف جی ایل آئی سی  ایک  زندگی بیمہ  کمپنی  ہے، جو  ہندوستان میں زندگی بیمہ خدمات  /  مصنوعات  کی سرگرمیوں میں مصروف  ہے۔ ایف جی ایل آئی سی ، متعلقہ  اور قابل رسائی  حل  فراہم کرنے کے لئے  صارفین کے  مالیاتی تحفظ  کے لئے  سہل  حل فراہم کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی  آرڈر  جاری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-اع - ق ر)

U-669


(Release ID: 1792088)