وزارت دفاع
بی آر او نے سیلاسرنگ پروجیکٹ کے تحت کھدائی کا پورا عمل مکمل کرتے ہوئے حتمی دھماکہ کیا
Posted On:
22 JAN 2022 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 جنوری سرحدی سڑک کے ڈائریکٹر جنرل (دی جی بی آر) لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوہدری نے 22 جنوری 2022 کو نئی دہلی سے ایک ای-تقریب کے ذریعہ980 میٹر طویل سیلاسرنگ ٹنل (سرنگ 1) کے لیے حتمی دھماکہ کیا ۔ یہ پورے سیلا سرنگ پروجیکٹ کے تحت کھدائی کے عمل کی انتہا کی علامت ہے۔ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے یہ کارنامہ خراب موسم اور شدید برفباری کے درمیان انجام دیا ہے۔
سیلا سرنگ پروجیکٹ اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع میں واقع ہے۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ہوجانے کے بعد ، یہ توانگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی، جس کے سبب یہ ایک لائف لائن ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں دو سرنگ شامل ہیں ۔ پہلی سرنگ 980 میٹر طویل سرنگ ، سنگل ٹیوب ٹنل ہے اور دوسری 1555 میٹرطویل سرنگ ، ٹوئن ٹیوب ٹنل ہے۔سرنگ 2 میں ٹریفک کے لیے ایک دو لین والی ٹیوب اور ہنگامی حالات کے لیے ایک اسکیپ ٹیوب ہے۔ یہ 13,000 فٹ کی بلندی پر تعمیر ہونے والی طویل ترین سرنگوں میں سے ایک ہوگی۔ اس منصوبے میں ٹنل 1 تک سات کلومیٹر تک ایک اپروچ روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے، جو بی سی ٹی روڈ سے نکلتی ہے ۔ اس کے علاوہ سرنگ 1 اور سرنگ 2 کو جوڑنے والی 1.3 کلومیٹر کی ایک لنک روڈہے۔
2019 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سیلا سرنگ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 15 جنوری 2021 کو ڈی جی بی آر کے ذریعہ پہلا دھماکہ کئے جانے کے بعد، سرنگ 1 پر کھدائی کا کام شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد، 14 اکتوبر 2021 کو،وزیر دفارع جناب راجناتھ سنگھ نے انڈیا گیٹ سے ایک ای-تقریب کے ذریعہ سرنگ 2 کے دھماکہ کیا تھا ۔ یہ 1,555 میٹر طویل سرنگ 2 کی کھدائی کے کام کے مکمل ہونے کی علامت تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-633
(Release ID: 1791827)
Visitor Counter : 187