سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی حمایت یافتہ اور آئی آئی ٹی – دہلی واقع اسٹارٹ اَپ ’بوٹ لیب ڈائنامکس‘ کے 1000 ڈرون 29 جنوری کو ’بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب‘ کے دوران اپنے لائیو شو میں آسمان کو جگمگائیں گے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 1000 ڈرون کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر نمائش کرنے والا بھارت، چین روس اور برطانیہ کے بعد چوتھا ملک ہوگا

دس منٹ پر محیط یہ ڈرون شو تاریک آسمان میں متعدد تخلیقی شکلوں کے توسط سے @75 سرکاری حصول یابیوں کی نمائش کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 JAN 2022 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/جنوری 2022 ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے تحت ٹیکنالوجی ترقیاتی بورڈ (ٹی ڈی بی) کے ذریعے حمایت یافتہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی میں واقع اسٹارٹ اَپ ’بوٹ لیب ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اس سال 29 جنوری کو ’بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب‘ میں 1000 ڈرون لائٹ شو کے توسط سے آسمان کو جگمگائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈرون ٹیکنالوجی نے بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب کے دوران دشوار گذار علاقوں میں ٹیکے پہنچانے سے لے کر راج پتھ پر روشنی کرنے تک لمبا سفر طے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، چین، روس اور برطانیہ کے بعد 1000 ڈرون کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر شو کرنے والا چوتھا ملک ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بوٹ لیب نے وزارت دفاع کے تعاون سے آزادی کے 75 ویں سال کے تناظر میں انوکھے ’ڈرون شو‘ کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ڈرون شو 10 منٹ کی مدت کا ہوگا اور تاریک آسمان میں متعدد تخلیقی شکلوں کے توسط سے @75 حصول یابیوں کی نمائش کرے گا۔

اس پروجیکٹ کو ملک میں دیسی طریقے سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ان سبھی ضروری عناصر کو فروغ دیا گیا ہے جس میں فلائٹ کنٹرولر (ڈرون کا دماغ) دونوں شامل ہیں۔ بالکل درست جی پی ایس، موٹر کنٹرولر، گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن (جی سی ایس) الگورزم وغیرہ جیسے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں شامل ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ایس چندر شیکھر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے خاص موقع پر 16 جنوری کو نیشنل اسٹارٹ اَپ ڈے کے طور پر اعلان کیا، جب بھارت آزادی کے 75ویں سال کا جشن مناتے ہوئے اور بھارت سرکار کے اہم اقدام ’اسٹارٹ اٖپ انڈیا‘ نے ملک میں اسٹارٹ اپ موومنٹ کو حمایت دینے کا چھٹا کامیاب سال مکمل کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ بوٹ لیب ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 3ڈی کوریو گراف کئے گئے ڈرون لائٹ شو کے لئے 500-1000 ڈرون سے لیس ایک ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ آف اے ری کنفگریبل سوارمنگ سسٹم کے لئے مالی مدد دی گئی تھی۔

ٹی ڈی بی کی تشکیل بھارتی صنعتی اداروں اور دیگر ایجنسیوں کو مالی مدد دستیاب کرانے، دیسی ٹیکنالوجی کے فروغ اور کمرشیل اپلی کیشن کی کوشش کرنے یا درآمد شدہ ٹیکنالوجی کو وسیع گھریلو اپلی کیشنز کے مطابق بنانے کے لئے ایک منفرد مینڈیٹ کے ساتھ کی گئی تھی۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس نے کہا کہ بوٹ لیب ایسے انوکھے اسٹارٹ اَپس میں سے ایک ہے جو ڈرون سازی کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ ہمیں ایسی کمپنی کی مدد کرنے پر فخر ہے جو امرت مہوتسو کے اس خاص موقع پر اپنا منفرد تعاون دے گی۔

ٹی ڈی بی، بھارت میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے نئے مواقع اور افق پیدا کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ ٹی ڈی بی کا یہ ماننا ہے کہ ملک کی اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اسٹارٹ اپس کا اہم رول ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.607



(Release ID: 1791710) Visitor Counter : 178