خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

وزیر اعظم 24 جنوری کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 21 JAN 2022 7:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:21 جنوری،2022۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جنوری 2022 کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ( پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی موجود رہیں گے۔ یہ پروگرام صبح 11:30 بجے سے https://pmindiawebcast.nic.in پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ،بھارت میں رہنے والے 5 سال سے زیادہ عمر کے اور 18 سال (متعلقہ سال کے 31 اگست تک) سے زیادہ نہ ہونے والے بچوں کو اختراع کے 6 شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں اور بے مثال حصولیابیوں، شاندار حصولیابیوں ، کھیل کود، آرٹ اور ثقافت، سماجی خدمت اور بہادری، جو کہ شناخت کے مستحق ہیں، کے اعتراف میں  دیا جاتا ہے۔  ہر ایوارڈ حاصل کرنے والے کو ایک تمغہ،ایک لاکھ  روپے کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ زراشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں دیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم بھی ہر سال ان ایوارڈ یافتگان سے بات چیت کرتے ہیں۔ پی ایم آر بی پی کے ایوارڈ یافتگان بھی ہر سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ تاہم ملک میں  کووڈ۔ 19 کی صورتحال کے پیش نظر اس سال نئی دہلی میں ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ 24 جنوری کو لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر اور آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی پی ایم آر بی پی- 2022 کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ورچوول طور پر بات چیت کریں گے۔ بچے اپنے والدین اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ اپنے ضلع ہیڈ کوارٹرز سے تقریب میں شامل ہوں گے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پی ایم آر بی پی- 2022 کے فاتحین کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیں گے۔ پی ایم آر بی پی- 2022کے فاتحین کو بھی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے، جنہیں گزشتہ سال کووِڈ کے سبب سرٹیفکیٹ نہیں دیے جاسکے تھے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال پہلی بارپی ایم آر بی پی کے ایوارڈ یافتگان کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 619



(Release ID: 1791649) Visitor Counter : 112