امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 50ویں تری پورہ ڈے تقریبات سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا


تری پورہ کے ساتھ ہی آج میگھالیہ اور منی پور کے یوم تاسیس پر تینوں ریاستوں کے لوگوں کو دلی مبارک باد دیتا ہوں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ دہلی اور شمال مشرق کے درمیان کی دوری کو کم کرنے اور ذہنیت کو بدلنے کی کوشش کی ہے اور پورے شمال مشرق کی ترقی ہو اسی لئے انھوں نے آٹھوں ریاستوں کو اشٹ لکشمی کا نام دے کر ان کی ترقی کا عہد کیا ہے

تری پورہ بھارت کی ایک بہت اہم ریاست ہے، جس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے اور آج ریاست کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ 25 سال بعد تری پورہ کہاں ہوگا

ملک کی تقسیم کے وقت سے تری پورہ نے متعدد دشواریوں سے نبردآزما ہوا اور اس وقت تری پورہ کے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ نے انڈین یونین کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا

مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ کا بہت بڑا تعاون تری پورہ کی ترقی میں رہا ہے اور اسی لئے راجہ صاحب کی یاد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگرتلہ ہوائی اڈے کا نام راجہ صاحب کے نام پر رکھا ہے

لکشیہ – 2047 صرف ایک دستاویز نہیں ہے بلکہ یہ تری پورہ کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کی تصویر کشی ہے، اس میں تری پورہ کے مستقبل کا خاکہ ہے

اس میں خاص طور پر چھ شعبوں – زراعت، سماجی ہم آہنگی، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی، صنعت و سرمایہ کاری، انتظامی اصلاحات اور ٹیلی مواصلات اور لوجسٹکس – کی  نشان دہی کی گئی ہے

ملک کے وزیر اعظم نے ملک کے عوام کے سامنے آزادی کے امرت مہوتسو کے وقت آنے والے 25 سالہ دور کو عزم کا دور قرار دیا ہے، کیونکہ آج ہی بھارت کے عوام کو طے کرنا ہوگا کہ جب بھارت آزادی کی صدی منائے گا، اس وقت ہر شعبے میں بھارت کہاں ہوگا

یہ 25 سال بھارت کے ہر بھارتی اور تری پورہ کے لوگوں کے لئے محنت کی انتہا کرنے کے 25 سال ہیں، غلامی کے سبب اتنا ہم پیچھے رہ گئے ہیں، اس کے ازالے کے لئے 25 سال ہیں

ایک زمانے میں شمال مشرق بدعنوانی کے لئے جانا جاتا تھا، لیکن آج آٹھوں ریاستوں میں دہلی سے بھیجا گیا پورا پیسہ ترقی کے کام میں خرچ ہوتا ہے

تری پورہ حکومت نے امن و استحکام لانے کی بہت بڑی کوشش کی ہے، آج انتہاپسندی، دراندازی، بلاکیڈس، منشیات، اسلحوں کی اسمگلنگ، بدعنوانی اور نسلی کشیدگی کی جگہ ترقی، کنیکٹیوٹی، بنیادی ڈھانچہ، کھیل کود، سرمایہ کاری اور نامیاتی کاشت کاری کو فروغ دینے کی سمت میں تری پورہ آگے بڑھ رہا ہے

سنہ 2019 میں این ایل ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرکے بھارت سرکار اور تری پورہ سرکار نے بہت بڑا کام کیا، جس سے بدامنی کا ماحول ختم ہوگیا ہے

برو معاہدے میں بھارت سرکار نے بہت بڑا پیکیج دے کر تقریباً 37000 لوگوں کو 30 سال پرانے مسئلے کا حل نکالنے کا کام کیا ہے اور برو پناہ گزیں اب قوم کے اصل دھارے میں شامل ہوکر بھارت اور تری پورہ کی ترقی میں تعاون دینے کی راہ پر گامزن ہیں

کمیونسٹ حکومت نے تری پورہ کو پسماندہ ریاست بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور حریفوں کے خلاف تشدد ہی کمیونسٹوں کی سیاست رہی، کبھی بھی ترقی کے نقطہ نظر سے سرکاریں چلی ہی نہیں اور تری پورہ جیسی اہم ریاست دو دہائیوں تک ترقی سے محروم رہی

تری پورہ میں حکومت بننے کے بعد وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب نے نشے سے پاک تری پورہ مہم چلائی اور سابقہ ریاستی حکومت کی حمایت سے چل رہی منشیات کی اسمگلنگ کے تعلق سے سختی کی

Posted On: 21 JAN 2022 5:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21/جنوری 2022 ۔

وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب جی کی مہم کے سبب تری پورہ کے نوجوان نشے سے آزاد ہوئے ہیں بلکہ ملک بھر میں ڈرگ آنے کا سب سے بڑا راستہ بند ہوگیا ہے اور اس سے نشے سے آزادی مہم کا سب سے بڑا فائدہ قبائلی سماج کو ہوا ہے

سنہ 2018 سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں چل رہی ڈبل انجن کی حکومت کے سبب بنیادی تبدیلی آئی ہے اور این- نیت، این- نیتی اور این- نیئم، ان تین این کے ساتھ تری پورہ کی حکومت آگے بڑھی ہے

کورونا کے دوران تری پورہ حکومت نے بہت اچھا کام کیا، ٹیکہ کاری مہم بھی بہت اچھے طریقے سے چلائی گئی ہے، بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کئی کام ہوئے ہیں

مودی جی کی قیادت میں تری پورہ نے ایک نئے دور کی شروعات کی ہےاور سب سے اہم بات ہے کہ آج جو لکشیہ  - 2047 جاری کیا گیا ہے وہ تری پورہ کا کایاکلپ کرنے والا ایک دستاویز ہے

میں تری پورہ کے سبھی نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اب تری پورہ کی ترقی کے سفر سے جڑیں، مودی جی کی قیادت میں بھارت کی ترقی کے سفر سے جڑیں اور بھارت جب آزادی کی صدی منائے گا تب تری پورہ ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنے

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج 50ویں تری پورہ یوم تاسیس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا جس میں انھوں نے تری پورہ کے لوگوں کو ریاست کے 50ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں تری پورہ کے گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ اور وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب سمیت متعدد معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011HUI.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے اپنی تقریر کا آغاز تری پورہ کے سبھی باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد دے کر اور ماں تری پورہ سندری کو نمن کرکے کی۔ انھوں نے کہا کہ تری پورہ کے ساتھی آج میگھالیہ اور منی پور کے یوم تاسیس پر ان ریاستوں کے لوگوں کو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔ تری پورہ بھارت کی ایک بہت اہم ریاست ہے جس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے اور آج ریاست کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ 25 سال بعد تری پورہ کہاں ہوگا۔ جناب شاہ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سنکلپ – 2047 کے توسط سے تری پورہ کے عوام کے سامنے ایک ہدف رکھا ہے۔ آج بھارت سرکار کے محکمہ ڈاک نے ریاست کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z23Q.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کے وقت سے تری پورہ نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا اور اس وقت مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بھارت یونین کے ساتھ جڑے۔ تقسیم کے وقت تری پورہ کے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ پہلے ایسے راجہ تھے جنھوں نے بھارتی یونین کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا۔ جب سے انگریزوں نے پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنانا شروع کی، انھوں نے سب سے پہلے بھارتی یونین کی حمایت کی۔ جب وحشی مشرقی پاکستان کی جانب سے تری پورہ میں داخل ہونے لگے تب مہارانی کنچن پربھا نے  سردار پٹیل سے بات کرکے مدد مانگی تھی اور سردار پٹیل نے آسام سے ایئر فورس بھیج کر تری پوری کی مدد کی تھی۔ آج تری پورہ کے یوم تاسیس پر میں سردار پٹیل کو بھی یاد کرتا ہوں، جن کے فوری اور دوراندیشانہ فیصلے کے سبب آج تری پورہ عظیم بھارت کا ایک حصہ ہے۔ مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ کا بہت بڑا تعاون تری پورہ کی ترقی میں رہا ہے۔ رودر ساگر تالاب ہو، نیر محل ہو، تعلیم کے لئے سیکڑوں ایکڑ زمین دان دینا ہو، اگرتلہ کا ہوائی اڈہ بنانا ہو، ہر شعبے میں راجہ صاحب نے تری پورہ کی ترقی کی بنیاد ڈالی اور اسی لئے راجہ صاحب کی یاد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگرتلہ ہوائی اڈے کا نام راجہ صاحب کے نام پر رکھا ہے۔ 438 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک عظیم الشان اور جدید ترین ہوائی اڈہ بنانے کا کام تری پورہ میں ہوا ہے۔ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی سب سے بڑی مثال ہیں بھارت کے عظیم سائنس داں جگدیش چندر بوس، انھیں اگر ترہ پورہ کے مہاراجہ اقتصادی مدد نہ دیتے تو وہ شاید سائنس کے شعبے میں دنیا اور ملک میں اتنا وقار حاصل نہ کرپاتے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031M8Y.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہاں لکشیہ – 2047 جاری کیا گیا ہے اور یہ صرف 50 صفحات کا دستاویز نہیں۔ یہ تری پورہ کے عوام کی امیدوں کی اور امنگوں کی تصویرکشی ہے۔ اس میں تری پورہ کے مستقبل کا خاکہ ہے۔ آنے والی نسلیں، بالخصوص نوجوان کیسا تری پورہ بنائیں گے اور اس کی ترقی میں کیسا تعاون دیں گے، یہ اس کا ایک خاکہ ہے۔ اس میں خاص طور پر چھ شعبوں – زراعت، سماجی ہم آہنگی، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی، صنعت و سرمایہ کاری، انتظامی اصلاحات اور ٹیلی مواصلات اور لوجسٹکس کی نشان دہی کی گئی ہے اور ان سبھی شعبوں میں کس طرح تری پورہ آگے بڑھے گا، اس کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نے ملک کے عوام کے سامنے آزادی کے امرت مہوتسو کے وقت آنے والے 25 سال کے دور کو عزم کا دور قرار دیا ہے، کیونکہ آج ہی بھارت کے عوام کو طے کرنا ہوگا کہ بھارت جب اپنی آزادی کی صدی منائے گا، اس وقت بھارت کہاں ہوگا۔ ہر شعبے میں ہم کہاں ہوں گے۔ یہ 25 سال بھارت کے ہر بھارتی اور تری پورہ کے باشندوں کے لئے محنت کی انتہا کرنے کے 25 سال ہیں۔ اگر ملک کو دنیا میں اپنی جگہ یقینی بنانی ہے تو ان 25 سالوں کو عزم کے عہد کی شکل میں مان کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک طویل عرصے تک غلام رہا، لیکن اب ملک آزاد ہے تو غلامی کے سبب جتنا ہم پیچھے رہ گئے اس کی تلافی کرنے کے لئے یہ 25 سال ہیں۔ یہ لکشیہ – 2047 دستاویز تری پورہ کو عظیم، ترقی یافتہ، محفوظ اور خودکفیل بنانے کی سمت میں بہت بڑا کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043M9J.jpg

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ دہلی اور شمال مشرق کے درمیان کی دوری کم کرنے اور ذہنیت کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔ پورے شمال مشرق کی ترقی ہو، اسی لئے انھوں نے آٹھوں ریاستوں کو اشٹ لکشمی کا نام دے کر ان کی ترقی کا عہد کیا ہے۔ ایک زمانے میں شمال مشرق بدعنوانی کے لئے جانا جاتا تھا لیکن آج آٹھوں ریاستوں میں این ای ڈی اے کی سرکاریں ہیں اور دہلی سے بھیجا گیا پورا پیسہ ترقی کے کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تری پورہ میں بھی متعدد ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ تری پورہ کو شمال مشرقی کے گیٹ وے کی شکل میں ترقی دینے کا کام بھی ہورہا ہے۔ سڑک اور ریل سے متعلق درجنوں پروجیکٹوں اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقوامی واٹر وے کنیکٹیوٹی کے سبب آنے والے دنوں میں تری پورہ میں بہت سرمایہ کاری ہوگی۔ اگرتلہ – اکھورہ ریل لنک کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔ ہماری تری پورہ حکومت نے امن و استحکام لانے کی بہت بڑی کوشش کی ہے۔ آج  شورش پسندی، دراندازی، بلاکیڈ، منشیات، اسلحوں کی اسملنگ، بدعنوانی، نسلی کشیدگی کی جگہ ترقی، کنیکٹیوٹی، بنیادی ڈھانچہ، کھیل کود، سرمایہ کاری اور نامیاتی کھیتی کو فروغ دیا جارہا ہے اور تری پورہ اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

سال 2019 میں این ایل ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرکے بھارت سرکار اور تری پورہ سرکار نے بہت بڑا کام کیا ہے، اس سے آج بدامنی کا ماحول ختم ہوگیا ہے۔ 100 کروڑ روپئے کا پیکیج دیا گیا اور 40 کروڑ روپئے تری پورہ حکومت کو جاری بھی کردیے گئے ہیں۔ برو معاہدے میں بھارت سرکار نے بہت بڑا پیکیج دے کر تقریباً 37000 لوگوں کے 30 سال پرانے مسئلے کا حل نکالنے کا کام کیا ہے اور برو پناہ گزیں اب ملک کے اصل دھارے میں شامل ہوکر بھارت اور تری پورہ کی ترقی میں تعاون دینے کی راہ پر گامزن ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کمیونسٹ حکومت نے تری پورہ کو پسماندہ ریاست بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور حریفوں کے خلاف تشدد ہی کمیونسٹوں کی سیاست رہی۔ کبھی بھی ترقی کے نقطہ نظر سے حکومتیں چلی ہی نہیں اور تری پورہ جیسی اہم ریاست ایک دہائی تک ترقی سے محروم رہی، لیکن تری پورہ نے مودی جی پر اعتماد کرتے ہوئے مکمل اکثریت والی ہماری سرکار بنائی اور آج تری پورہ ترقی کی راہ پر چل رہا ہے۔ ان دہائیوں میں ہماری پارٹی کے 450 سے زیادہ کارکنوں پر حملے ہوئے، کئی لوگوں نے اپنی جان گنوائی، کئی لوگ اپنی ہی ریاست میں، اپنے ہی ملک میں بے سہارا ہوکر پناہ گزیں بن کر رہے۔ آج ان سب کی کوشش اور ریاض کا پھل ملنے لگا ہے اور تری پورہ ترقی کی راہ پر چلنے لگا ہے۔ تری پورہ میں ہماری پارٹی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب نے نشے سے پاک تری پورہ مہم چلائی اور سابقہ ریاستی حکومت کی تائید سے چل رہی منشیات کی اسمگلنگ کے تعلق سے سختی تھی۔ تری پورہ اب منشیات اسمگلروں کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب کی اس مہم کے سبب نہ صرف تری پورہ کے نوجوان نشے سے آزاد ہوئے ہیں، بلکہ ملک بھر میں منشیات آنے کا سب سے بڑا راستہ بند ہوگیا ہے۔ جس مضبوطی کے ساتھ تری پورہ نے اس کو ہاتھ میں لیا ہے، نشیلی اشیاء سے متعلق سیکڑوں معاملے درج کئے ہیں، نشیلی ٹیبلیٹ اور ہیروئن ضبط کی گئی ہے، کچھ ایسی دوائیں بنائیں جاتی تھیں، اس کو روکنے کا کام کیا ہے اور نشے سے آزادی کی مہم کا سب سے بڑا فائدہ قبائلی سماج کو ہوا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2018 سے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ بپلب دیب کی قیادت میں چل رہی ڈبل انجن کی سرکار کے سبب بنیادی تبدیلی ہوئی ہے اور این- نیت، این- نیتی، اور این – نیئم – ان تین این کے ساتھ تری پورہ کی حکومت آگے بڑھی ہے۔ 2017-18 میں تری پورہ کی فی کس آمدنی ایک لاکھ روپئے تھی، تین سالوں میں 2020-21 میں ایک لاکھ سے بڑھ کر 1.30 لاکھ روپئے ہوگئی ہے۔ شاید کسی بھی ریاست میں 30 فیصد کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ کسانوں کی ماہانہ آمدنی 2015-16 میں 6580 روپئے تھی، جو 2020-21 میں بڑھ کر 11096 روپئے ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا جو عہد کیا ہوا ہے اس کو تری پورہ حکومت نے ثابت کیا ہے۔ تقریباً 2000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ریاست میں ہوئی ہے۔ صرف آئی ٹی سیکٹر میں 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سب سے بڑی بات ہے کہ ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال بہت اچھی ہوئی ہے۔ سنگین جرائم میں 26 فیصد کی کمی شاید ہی کسی ریاست نے دو سال کے اندر حاصل کی ہو۔ زراعت کے شعبے میں تری پورہ میں ڈیڑھ ساری فتوحات ہوئی ہیں۔ تقریباً 86000 ہیکٹیئر زمین کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے ساتھ کور کیا گیا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ پردھان منتری سمان ندھی یوجنا کے تحت ڈھائی لاکھ کسانوں کو سالانہ 6000 روپئے براہ راست ان کے بینک کھاتے میں وزیر اعظم بھیجتے ہیں، جس سے چھوٹے کسانوں کو قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تری پورہ ریاست کے قیام کے بعد پہلی بار 41000 کسانوں سے 72000 میٹرک ٹن دھان 130 کروڑ روپئے کی ادائیگی کرکے خریدا گیا ہے۔ نامیاتی کاشت کاری میں بھی تری پورہ آگے بڑھ رہا ہے اور تقریباً 15000 ہیکٹیئر رقبے میں انناس، خوشبودار چاول، ادرک، ہلدی اور مرچ اگائی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں نامیاتی کاشت کاری کی اہمیت بہت بڑھنے والی ہے اور پوری دنیا میں آرگینک فوڈ کی مانگ جس طرح سے بڑھ رہی ہے، جو بنیاد بنانے کا کام کیا ہے، اس پر ایک بہت مضبوط عمارت تعمیر ہوگی اور کسانوں کو آرگینک پروڈکٹ بونے کے سبب تقریباً دوگنی قیمت ملنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کسانوں کے لئے جو ٹرین چالو کی ہے، اس ٹرین سے کسانوں کی پیداوار دہلی تک بہت آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔ بانس کی کھیتی کو بنیاد بناکر تقریباً 10000 بانس کاریگروں کو ٹریننگ دینے کا کام بھی ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے ساتھ 700000 غریب کنبوں کو گھر ملنے کا کام آگے بڑھا ہے۔ جب سے کورونا آیا تب سے ہر کنبے کو فی کس پانچ کلو راشن مفت نریندر مودی حکومت دے رہی ہے۔ کورونا کے دوران تری پورہ حکومت نے بہت اچھا کام کیا ہے۔  ٹیکہ کاری مہم بھی بہت اچھے طریقے سے چلائی گئی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کئی کام ہوئے ہیں۔ چھ قومی شاہراہوں کو 542 کلومیٹر کی منظوری دی گئی ہے اور اس کا کام بھی چل رہا ہے۔ چھ ایکسپریس ٹرین اگرتلہ سے ملک کے الگ الگ حصوں میں چل رہی ہے۔ وزیر اعظم کی سوبھاگیہ یوجنا کے تحت 136000 گھروں میں پہلی بار آزادی کے بعد روشنی پہنچانے کا کام بھی ہورہا ہے۔ اٹل جل دھارا مشن کے تحت مفت کنکشن دینے کا بھی کام ہوا ہے اور تقریباً پورے تری پورہ میں ہر گھر میں پینے کا صاف پانی جل کے ذریعے پہنچے، اس کا بھی خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک نئے دور کی شروعات جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں تری پورہ نے کی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج جو لکشیہ – 2047 جاری کیا گیا ہے وہ تری پورہ کا کایاکلپ کرنے والا ایک دستاویز ہے۔ انھوں نے تری پورہ کے سبھی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اب تری پورہ کی ترقی کے سفر سے جڑیں، جناب مودی جی کی قیادت میں بھارت کی ترقی کے سفر سے جڑیں اور بھارت جب آزادی کی صدی منائے گا تب تری پورہ ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.612


(Release ID: 1791644) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil