وزیراعظم کا دفتر

بھارت ۔وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کی پہلی میٹنگ

Posted On: 19 JAN 2022 8:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جنوری 2022 کو ورچوئل طریقے سے بھارت-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کریں گے۔جس میں قزاقستان، کرغیز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے صدور کی شرکت  کریں گے ۔ بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اعلی رہنماؤں کی سطح پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی میٹنگ ہو گی ۔

پہلی بھارت۔وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے، جو ہندوستان کے( ایکسٹینڈڈ نیبر ہوڈ) ‘‘توسیع شدہ پڑوس’’ کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں تمام وسطی ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد، دو طرفہ اور کثیر جہتی فورموں پر اعلیٰ سطحی  تبادلے ہوئے ہیں۔

وزرائے خارجہ کی سطح پر بھارت۔وسطی ایشیا ڈائیلاگ کے آغاز نے ، جس کی  تیسری میٹنگ نئی دہلی میں 20-18 دسمبر 2021 کو منعقد ہوئی تھی،  بھارت ۔وسطی ایشیا تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کی ہے۔ 10 نومبر 2021 کو  افغانستان پرنئی دہلی میں منعقد ہوئے علاقائی سلامتی سے متعلق مذاکرات میں وسطی ایشیائی ممالک کی قومی سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریوں نے شرکت  کی اور افغانستان کے بارے میں ایک مشترکہ علاقائی نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا۔

پہلی بھارت۔وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کے دوران، توقع ہے کہ لیڈران بھارت۔ وسطی ایشیا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جس میں دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص بدلتی ہوئی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کاامکان ہے۔

یہ سربراہ  کانفرنس بھارت اور وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے ایک جامع اور پائیدار بھارت۔وسطی ایشیا شراکت داری کی اہمیت کی علامت ہے۔

****************

 (ش ح ۔ش ر۔رض )

U NO: 588



(Release ID: 1791388) Visitor Counter : 125