محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او پے رول ڈیٹا : ای پی ایف او میں نومبر 2021 میں 13.95 لاکھ سبسکرائبرس شامل ہوئے

Posted On: 20 JAN 2022 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جنوری،2022 /20 جنوری ، 2022 کو جاری کیے گئے ای پی ایف او کے عارضی پے رول ڈیٹا میں یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ نومبر 2021 کے دوران ای پی ایف او میں 13.95 لاکھ سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ اکتوبر 2021 کے مقابلے تقریباً 2.85 لاکھ کا ہے۔ اس طرح ان سبسکرائبرس کی شرح میں 25.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پے رول ڈیٹا کے سال بہ سال کیے جانے والے مقابلے میں نومبر 2021 کے دوران تقریباً 3.84 لاکھ کا اضافہ بھی دکھایا گیا ہے۔ جبکہ نومبر 2020 میں ان سبسکرائبرز کی تعداد 10.11 لاکھ تھی۔

مذکورہ مہینے میں کل 13.95 لاکھ سبسکرائبرز شامل ہوئے  جن میں سے 8.28 لاکھ نئے ارکان پہلی مرتبہ ای پی ایف او کی سماجی  تحفظ کے تحت آئے ہیں۔ تقریباً 5.67 لاکھ سبسکرائبرز ای پی ایف او سے الگ بھی ہوئے تھے لیکن اپنے ملازمت کی تبدیلی کے بعد یہ لوگ ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان لوگوں نے وہ ملازمتیں حاصل کی ہیں جو ای پی ایف اور ایم پی قانون 1952 کے دائرے میں آتی ہیں۔

پے رول ڈیٹا کے عمر کے حساب سے مقابلے میں دکھایا گیا ہے کہ 22 سے 25 سال کی عمر والے گروپ نے سب سے زیادہ اندراج کرایا ہے۔ ان لوگوں کی تعداد نومبر 2021 میں 3.64 لاکھ رہی۔ 18 سے 21 سال کی عمر والے گروپ نے بھی کافی زیادہ اندراج کرایا ہے ۔ ان لوگوں کی تعداد تقریباً 2.81 لاکھ رہی۔ 18 سے 25 سال کی عمر والے گروپ نے نومبر 2021 میں تقریباً 46.20 فیصد اندراج کرایا ہے۔ یہ فیصد اضافہ شدہ کل سبسکرائبرز میں سے ہے۔

پے رول اعداد و شمار کے پورے بھارت کے مقابلے میں اجاگر کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر ، ہریانہ، گجرات ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں شامل کیے گئے اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ ان اداروں سے مذکورہ ماہ کے دوران تقریباً 8.46 لاکھ سبسکرائبر شامل ہوئے ہیں جو سبھی عمر کے گروپوں کے پے رول میں کل اضافے کا تقریباً 60.60 فیصد ہے۔

صنف وار تغذیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ مہینے میں خاتون سبسکرائبرز کی تعداد 2.95 لاکھ رہی جو اکتوبر 2021 میں شامل ہونے والے سبسکرائبرز کی تعداد سے تقریباً  59005 تھی۔ جب 2.36 لاکھ خواتین نے شرکت کی تھی جو منظم کارکن ہیں اور ان کی تعداد میں 24.97 فیصد کا اضافہ ہوا۔

صنعت وار پے رول ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرین کی خدمات کے زمرے نے مذکورہ مہینے میں کل 41.48 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پے رول کا یہ ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ اعداد و شمار کو اکٹھا کیے جانے کا کام ایک مسلسل کام ہے۔

کووڈ  عالمی وبا کے مشکل وقت میں ای پی ایف او اپنے متعلقہ فریقین کی مدد کرنے کا پابند ہے۔ آج کل دستیاب سوشل میڈیا  کے وسیع استعمال کے ساتھ ای پی ایف او  اپنے سبسکرائبرز کی مدد اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ٹوئیٹر، واٹس ایپ، اور فیس بک پر دستیاب ہے ۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –577


(Release ID: 1791357) Visitor Counter : 248