وزارات ثقافت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ’ آزادی کا امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور‘ کی قومی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی


آزادی کا امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی  اور کے تحت برہم کماریز کے ذریعے منعقد کیے جانے والے پروگرام دنیا بھر میں عالمی سطح پر بھارت  کی مالا مال  ثقافت، وراثت اور شاندار ماضی کوپیش  کریں گے:جناب جی کشن ریڈی

مجھے یقین ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہمارے ملک کے اگلے 25 سال کے لیے ایک سمت دے گا اور میں تمام سماجی تنظیموں، اساتذہ، سائنس دانوں اور دانشوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے وزیر اعظم کے آئیڈیا 2047 کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے ایک ساتھ آئیں : جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 20 JAN 2022 4:46PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 20 جنوری کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آزادی کا امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی  اورکی قومی لانچ تقریب میں شرکت کی۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کلیدی خطبہ دیا ۔

پروگرام میں شرکت کرنے والے معززین میں برہم کماریز تنظیموں کےدیگر ارکان کےساتھ  لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجستھان کے گورنر جناب  کلراج مشرا، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، محنت اور ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندرا یادو ، ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال، زراعت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، راجستھان ودھان سبھا میں اپوزیشن کے رہنما جناب  گلاب چند کٹاریا شامل تھے ۔

اس پروگرام نے آزادی کا امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور کے تحت برہم کماریز کے ساتھ شراکت میں وزارت  ثقافت کے آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے وقف سال بھرجاری رہنے والے  اقدامات کی نقاب کشائی کی اور اس میں 30 سے زیادہ مہم اور 15000 سے زیادہ پروگرام اور تقریبات شامل ہیں جو پوری دنیا میں منعقد کی جائیں گی ۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے تنظیم کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا، ’’برہم کماری تنظیم نے گزشتہ 88 برسوں  میں 140 ممالک میں مذہب، ثقافت اور روحانیت کے میدان میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ انہوں نے کروڑوں لوگوں کو امن اور روحانیت کا راستہ دکھایا ہے اور سماج  کا کوئی شعبہ  ایسا نہیں ہے جہاں وہ عوام اور ملک کی خدمت نہ کر رہی ہو۔ آزادی کا امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی  اور کے تحت برہما کماریز کے ذریعے منعقد کیے جانے والے پروگرام دنیا بھر میں عالمی سطح پر بھارت  کی مالا مال  ثقافت، وراثت اور شاندار ماضی کوپیش  کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جناب  نریندر مودی جی کی قیادت میں آزادی کا امرت مہوتسو ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور شاندار تہذیب کو دنیا کے سامنے لے جانے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کی سمت کام کرنے کا وژن ہے۔‘‘

جناب جی کشن ریڈی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مرکز، ریاست اور بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلوں اور تقاریب کے انعقاد کے لیے وزارت ثقافت کے رول پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ آزادی کا امرت مہوتسو دنیا کے سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے  والے فیسٹیول  میں سے ایک ہے اور بھارتی حکومت، متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مختلف تنظیموں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کے ساتھ عالمی سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں اور ان تمام تقریبات میں ووکل  فار لوکل   کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ مہوتسو ان ہزاروں انقلابیوں کی قربانیوں کااعتراف بھی کرتا ہے جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ آج جناب  نریندر مودی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور پوری دنیا میں بھارت کی ستائش ہو رہی ہے۔‘‘ مرکزی وزیر نے سبھی  ثقافتی، روحانی اور سماجی خدمات کی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ اکٹھے ہوں اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف  تقریبات کا اہتمام کریں تاکہ ہم وطنوں میں حب الوطنی کاجذبہ پیداہو اور بھارت کے لوگوں میں قومی فخر کو بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ’’ میں ملک کی  تمام سماجی تنظیموں، اساتذہ، سائنس دانوں اور دانشوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے وزیر اعظم کے آئیڈیا 2047 کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے ایک ساتھ آئیں اور آزادی کا امرت مہوتسو کو شاندار طریقے سے  کامیاب بنائیں۔‘‘

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:568)



(Release ID: 1791356) Visitor Counter : 154