سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

زمینی سطح کی اختراعات،روایتی علم اور طالب علموں کے اختراعات آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہوں گی

Posted On: 19 JAN 2022 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جنوری2022/ این آئی ایف اینترسی اور ایمزون انڈیا کے درمیان  ایک نئی شراکت کی وجہ سے زمینی سطح کے اختراع کاروں شاندار روایتی علم رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی اختراعی مصنوعات لاکھوں صارفین کے لئے  دستیاب ہوں گی۔

 این آئی ایف انکیوبیشن اور انٹرپرینیورشپ کونسل (این آئی ایف اینترسی)،ایک ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئی) کے درمیان  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔جس کی میزبانی نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار  ادارے  اور ایمزون انڈیا میں آج آن لائن کی۔ اس کے تحت زمینی سطح پر ایجاد کردہ مصنوعات کی تقسیم،طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی اختراعات  اور شاندار روایتی علم کی بنیاد پر بازار کے لئے تیار مصنوعات کو آن لائن  فروخت کے لئے دستیاب کیا جائے گا۔

این آئی ایف اینترسی کو قائم سال 2015 میں  ڈی ایس ٹی کی مدد سے ملک بھر میں زمینی سطح کے اختراع کاروں،شاندار روایتی علم رکھنے والوں  اور طلبا کے  تکنیکی نظریات اور اختراعات کے انکیوبیشن اور کمرشیلائزیشن کے لئے کیا گیا تھا۔

ایمزون اور این آئی ایف اینترسی کے درمیان یہ مفاہمت نامہ ہندستان کے وزیراعظم کے ذریعہ 16جنوری2022 کو یعنی قومی اسٹارٹ اپ  کے طور پر اعلان کئے جانے اور موجودہ دہائی کو ہندستان کا ’ٹیکیڈ‘ اعلان کئے جانے کے کچھ ہی دنوں بعد ہوا ہے۔  اسٹارٹ اپ کلچر کو ملک کے دور دراز علاقوں میں لیجانا اس کا مقصد ہے۔

راکیش مہیشور ی ، کارگزار ڈائریکٹر  این ایف سینترسی اور جناب سمیت سہائے ، ڈائریکٹر  ، ایمزون سیلر سروسیس پرائیوٹ لمیٹیڈ (اے ایس ایس پی ایل) کے ذریعہ  دستخط شدہ  مفاہمت نامہ  ان اعلانات کے ساتھ مقامی اسٹارٹ اپ سے  نئی مصنوعات کی کاروباری تشہیر کو مضبوط کرنا اور ہندستان  کی اسٹارٹ اپ  تہذیب کو بڑھاوا دینے میں  مدد کرے گا۔

ایمزون انڈیا کے نائب صدر منیش تیواری نےکہاکہ این آئی ایف سینترسی کے ساتھ شراکت داری کا مقصد زمینی سطح کے صنعت سازوں اور کاروباریوں کو ڈیجیٹل لائزیشن اور ای-کامرس کا فائدہ پہنچانا ہے اور  دیہی علاقوں کے  طالب علم  اختراع کاروں کو  ہندستان  اور پوری دنیا میں لاکھوں ایمزون صارفین کو بیچنے کے لئے آگے لے جانا ہے۔

این اے ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وپن کمار نےکہا ’یہ ہندستان کے اختراع اور کاروباری ماحول میں  ایک سنگ میل ہے ، اور زمینی سطح پراختراع کاروں کو پہلے سے کہیں  زیادہ صارفین کے قریب لے جائے گا۔

ایم او یو ملک کے عام لوگوں تک  نچلی سطح پر اختراع کی ترسیل کو تیز کرے گا ، مقامی معیشت کو فروغ دے گا اور ذریعہ معاش پیدا کرے گا۔ یہ ملک کے اندرونی ترین علاقہ سے اختراعات کاروں کو بااختیار بنائے گا تاکہ وہ ای کامرس کے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔

حالانکہ  اہم صنعت کاروں کے ذریعہ پیش کی گئی  مصنوعات اور اسٹارٹ اپ کے ذریعہ پیش کئے گئے  یونیکون نئے نہیں ہیں، مفاہمت نامہ ملک کے دیہی علاقوں میں  کی جارہی اختراعات کو   بنائے گا اور عام لوگوں کے  علم سے سبھی کے لئے  دستیاب ہوگا۔

 ان کاروباریوں کے کامیاب آن بورڈنگ کے بعد ایمزون صارفین کے درمیان ان دیہی اختراعات کی صلاحیت کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک اسٹورفرنٹ بھی بنائے گا۔

اس کے علاوہ اس مفاہمت نامے کے ذیعہ این آئی ایف سینترسی اور ایمزون دونوں صنعت اورمعذول ماہرین کو شامل کرکے ورکشاپ اور دیگر انٹریکٹیو تربیتی پروگراموں کے ذریعہ باقاعدہ طور سے  زمینی اختراع کاروں کی صلاحیت سازی کو یقینی بنائیں گے  تاکہ وہ  اسٹارٹ اپ تحریک میں آگے بڑھ سکیں۔

جناب چیتن سوامی ، نائب صدر ، پبلک پالیسی ، ایمزون ، جناب ویریش سنگھ ، سی ای او ، این ای ایف سینترسی ، جناب سمیت سہائے ، ڈائریکٹر سیلنگ پارٹنر سروسیز  ایمزون انڈیا  اور جناب تشار گرگ ،سائنسداں کااین آئی ایف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای او یو کے دستخط تقریب کے بعد زمینی سطح کے اختراع کاروں اور کاریگر افراد کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی مدد سے این آئی ایف نے ایمزون کے  ٹریڈر کےساتھ تعاون کیا تاکہ وہ  ای کامرس کے  عصری مفید تصورات میں گہرا غوطہ لگاسکیں۔ میکانزم کے بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

uno-548



(Release ID: 1791109) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil