بجلی کی وزارت
بجلی کے وزیر نے منی پور اور میزورم کے لئے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے رکن کو عہدہ کا حلف دلایا
Posted On:
19 JAN 2022 5:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جنوری2022/مرکزی وزیر برائے بجلی اور این آر ای نے آج منی پور اور میزورم کے لئے جے ای آر سی کو رکن کے طور پر جناب رنگناتھن ولا تھنگا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
مرکزی حکومت نے بجلی ایکٹ 2003 کی دفعات اور منی پور اور میزورم کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ دستخط شدہ مفاہمت نامے (میمورنڈم آف ایگریمنٹ) کی پیروی کرتے ہوئے منی پور اور میزورم کے لئے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن تشکیل دیا، حکومت ہند کو ان ریاستوں کی جانب سے جی اے آر سی تشکیل دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔ یہ دو رکنی کمیشن ہے ،ہررکن متعلقہ شریک ریاست کی نمائندگی کرتا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ایکٹ کی دفعات کی تحت اور ایم او اے کی پیروی کرتے ہوئے منی پور اور میزورم سے کمیشن کے ارکان کی تقرری کی ہے۔
ایکٹ کے تحت کمیشن کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اہم کام ریاست کے اندر بجلی کی پیداوار، سپلائی یا فراہمی ، ٹرانسمیشن اور ویلنگ تھوک فروغ ، بلک یا خودرا کے نرخ کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ تقسیم لائسنس رکھنے والوں کی بجلی خرید کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بین ریاستی ٹرانسمیشن اور بجلی کی سہولت دستیاب کرنا ، ٹرانسمیشن لائسنس ہولڈرز ، تقسیم لائسنس ہولڈرز اور بجلی کے تاجروں کو لائسنس جاری کرنا، توانائی کے قابل تجدید وسائل سے بجلی کے کوجنریشن پیداوار کو بڑھاوا دینا اور لائسنس رکھنے والوں اور پیداواری کمپنیوں وغیرہ کے درمیان تنازعات پر فیصلہ لینا ہے۔
ایم او اے کی دفعات اور بجلی ایکٹ 2003 کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، جناب رنگنگاتھن ولا کو منی پور کی جانب سے پانچ سال کی مدت یا 65 سال کی عمر تک جو بھی پہلے ہو، بطور رکن مقرر کیا گیا ہے۔
جناب رنگناتھن ویلاکی پیدائش 10 جون 1960کو ہوئی، جناب رنگناتھن ویلا کے پاس بی کام اور ایل ایل بی کی ڈگری ہے۔ وہ اپریل 2014 سے جون 2020 تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر فائز رہے اور 30 جون 2020 کو مذکورہ عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ اس سے قبل وہ 1999 سے 2014 تک گوہاٹی ہائی کورٹ میں رجسٹرار کے عہدہ پر فائز تھے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
uno-546
(Release ID: 1791079)
Visitor Counter : 154