جل شکتی وزارت
نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ
Posted On:
19 JAN 2022 3:01PM by PIB Delhi
نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی(NWDA) کی گورننگ باڈی کی انہترویں میٹنگ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت جل شکتی وزارت کے آبی وسائل ،دریاؤں کی ترقی اور گنگا میں نئی جان ڈالنے سے متعلق محکمے کے سکریٹری نے کی۔ 21-2020 کے لئے NWDA کی سالانہ رپورٹ اور حساب کتاب کو گورننگ باڈی نے منظوری دی۔ سال 22-2021 کے لئے NWDA کے کاموں کی پیش رفت، کاموں کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ اور دریاؤں سے متعلق پروجیکٹوں کو آپس میں جوڑنے، نیشنل انٹر لنکنگ آف ریور اتھاریٹیز (NIRA) کی تشکیل ، ساتویں انڈیا واٹر ویک کا انعقاد، برکس واٹر فورم کا اہتمام وغیرہ وہ موضوعات ہیں جن پر میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔
مختلف ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹری/ انجینئرانچیف، نیتی آیوگ کے نمائندے، چیئرمین CWC، رکن (ڈبلوپی اینڈ پی) CWCرکن (ڈی اینڈ آر) CWC، جوائنٹ سکریٹر اور ایف اے، وزارت جل شکتی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے نمائندے، سی جی ڈبلو بی، سی ای اے، آئی ایم ڈی، جوائنٹ سکریٹر(A)، جوائنٹ سکریٹری (آر ڈی اینڈ پی پی)، وزارت جل شکتی، یہ لوگ NWDA گورننگ باڈی کے ارکان ہیں اور انھوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
****
U.No:540
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1791030)
Visitor Counter : 214