وزارات ثقافت
وندے بھارتم، نرتیہ اتسو مقابلے کے فاتحین راج پتھ پر یوم جمہوریہ 2022کی پریڈ میں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں
عظیم الشان کارکردگی پیش کرنے کے لیے ریہرسل پورے زور وشور سے جاری ہے
Posted On:
19 JAN 2022 11:09AM by PIB Delhi
وندے بھارتم ، نرتیہ اتسو گرانڈ فنالے کے فاتحین 26 جنوری کو نئی دلّی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ میں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہے ہیں۔ نئی دلّی کے راج پتھ اور اندراگاندھی اندور اسٹیڈیم میں عظیم کارکردگی پیش کرنے کے لیے ریہرسل کی تیاریاں پورے جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہے۔
چار مشہور کوریو گرافرس کی جانب سے ان فاتحین کو تربیت دی جارہی ہے۔ ان میں مشہور کتھک ڈانسر محترمہ رانی خانم کے ساتھ ساتھ محترمہ میتری پہاڑی ، محترمہ تیجسوینی ساٹھے اور جناب سنتوش نائر شامل ہیں جو 36 ٹیموں کو تربیت دے رہے ہیں جو مختلف ریاستوں سے آئی ہیں۔
چار سطح کے وندے بھارتم نرتیہ اتسو مقابلے کے ذریعے ثقافت کی وزارت کی جانب سے 480 فارمرس یعنی کارکردگی پیش کرنے والوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وندے بھارتم نرتیہ اتسو کا گرانڈ فنالے جو آزادی امرت مہوتسو کا ایک حصہ ہے، 19 دسمبر 2021 کو نئی دلّی میں منعقد ہواتھا۔
دی وندے بھارتم مقابلہ 17 نومبر کو ضلع سطح پر شروع ہوا تھا اور اس میں 323 گروپوں میں 3870 سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ ان لوگوں نے ، جنھوں نے ضلع سطح پر اسکریننگ پاس کرلی تھی انھوں نے 30 نومبر 2021 کو ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ 4 دسمبر 2021 تک پانچ دن تک چلنے والے ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے 20 سے زیادہ ورچوئل ایوینٹس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
زونل سطح کے مقابلے کے لیے 200 سے زیادہ ٹیموں کے 2400 سے زیادہ شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ زونل کے فائنلس 9 سے 12 دسمبر تک کولکتہ، ممبئی، بینگلورو اور دلّی میں منعقد ہوئے تھے، جہاں 104 گروپوں نے ایک جیوری کے سامنے اپنے رقص کا مظاہرہ کیا تھا اور اپنے لیے ستائش حاصل کی تھی۔ شرکت کرنے والے گروپوں نے کلاسیکل،فوک، قبائلی اور رقص کے دیگر زمروں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا تھا۔ اب وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی کارکردگی پیش کریں گے،جہاں سبھی گروپ ایک ہو جائیں گے۔ تاہم انفرادی ڈانس کی شکلوں کی شناخت برقرار رکھیں گے اور ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے سچے جذبے کے ساتھ انفرادی ڈانس کی شکلوں کی شناخت برقرار رکھیں گے۔
ان 104 گروپوں میں سے 73 گروپس جن میں 4 زونز کے 949 ڈانسر شامل تھے، نے گرینڈ فائنل میں جگہ بنالی ہے ، جو 19 دسمبر کو نئی دلّی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
چوٹی کے 480 ڈانسروں کو گرانڈ فنالے کا فاتحین قرار دے دیا گیا تھا اور وہ 26 جنوری 2022 کو نئی دلّی کے راج پتھ پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اپنی کارکردگی پیش کریں گے
یہ پہلاموقع پر کہ جب جن بھاگیہ داری کو بڑھانے کے مقصد سے ایک کل ہند سطح کے ڈانس مقابلے کے ذریعے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ کے لیے ان ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ر ا۔
U-531
(Release ID: 1790883)
Visitor Counter : 150