بجلی کی وزارت
پی ایف سی – آر ای سی نے قرض دینے کی شرحوں میں مزید کمی کی
Posted On:
19 JAN 2022 10:42AM by PIB Delhi
سرکاری ملکیت والی غیر بینکنگ مالی کمپنیوں ، پاور فائنانس کارپوریشن اور آر ای سی لمیٹڈ نے ہر قسم کے قرضوں پر قرض دینے کی شرح سود میں 40 بی پی ایس کی کمی کی ہے۔
بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے سود کی شرحوں میں کمی کرنے اور مقابلہ آرائی برقرار رکھنے کے لئے دونوں کمپنیوں کی جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ آر ای سی اور پی ایف سی کے ذریعہ قرض دینے کی شرحوں میں جاری کمی بجلی کی اکائیوں کو زیادہ مسابقتی شرحوں پر قرض لینے اور بجلی کے سیکٹر میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد گار ہوں گے اور اس طرح صارفین کو بھروسے مند اور سستی بجلی ملنے سے فائدہ حاصل ہو گا۔
پچھلے تقریبا ایک سال کے دوران دونوں اداروں نے مجموعی طور پر قرض دینے کی شرح میں تین فیصد تک کی کمی ہے۔
قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کی خاطر ، جس میں طویل مدتی فنڈنگ کی ضرورت ہے، شرح سود میں نظر ثانی کرکے انہیں کم کر کے 8.25 فیصد تک کردیا ہے۔
شرحوں میں کمی پچھلے سال کے دوران ان اداروں کے ذریعہ لئے گئے قرضوں کی لاگت میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی ایف سی اور آر ای سی بہت کم یعنی 6.25 فیصد کی شرح پر مختصر مدت کے قرضے پہلے ہی فراہم کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-وا - ق ر)
U-529
(Release ID: 1790880)
Visitor Counter : 175