عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

حکومت  ہند  کے قومی گڈ گورننس مرکز (این سی جی جی)  اور حیدرآباد میں واقع قومی دیہی  ترقی اور پنچایتی راج  تنظیم (این آئی آر ڈی اور پی آر) کے درمیان مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے

Posted On: 18 JAN 2022 2:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18جنوری،2022/ مشمولہ اچھی حکمرانی( گڈ گورننس) کی حوصلہ افزائی کرنے ، مقامی اداروں کو مضبوط کرنے اور سرکاری پروگراموں  کے  موثر نفاذ کے لئے حکومت ہند کے  قومی اچھے حکمرانی مرکز (این سی جی جی) اور حیدرآبادمیں  واقع قومی دیہی ترقی اور پنچایتی راج  ادارے (این آئی آر ڈی اور پی آر) کے درمیان بروز  پیر 17 جنوری 2022 کو ایک مفاہمت نامے(ایم او یو)  پر  دستخط  کئے گئے۔

ا س مفاہمت نامے کا  اہم مقصد تمام پروگراموں اور اسکیموں میں بہتر  اچھی حکمرانی کےکاموں کو برتاؤ میں لانے کےلئے ان دوقومی اداروں کی طاقت کا استعمال کرکے مختلف معاون سرگرمیوں پر  دھیان  مرکوز کرنا ہے۔

دونوں اداروں نے معلومات کا تبادلہ کرنےا ور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) سمیت تمام سطحوں پر افسران کی صلاحیت سازی کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ  نہ صرف اچھی حکمرانی کے  اصولوں کو سچے جذبے سے نافذ کرنے میں مدد کرے گا  بلکہ  دیہی افراد کو فائدہ پہچانے کے لئے  خدمات فراہم کرنے میں  سرکاری پیسے کے  استعمال میں شفافیت  اور جوابدہی کے سلسلہ میں ان کا موثر نفاذ بھی یقینی بنائے گا۔ پنچایت سطح پر ای گورننس کا فائدہ اٹھانے، پنچایتی سطح پر اچھی حکمرانی ماڈل کی مسودہ سازی ، دوسروں کے درمیان  خاکے  یا ڈھانچے کو آسان بنانا اور دیہی حکمرانی کی  سب سے بہترین مشقوں سمیت کئی اہم  باہمی دلچسپی کے میدانوں کو برتاؤ سےمتعلق نکات کے طورپر پہچانا گیا ہے۔ این سی جی جی نے پنچایتی سطح پر دیہی حکمرانی کی فہرست  کے بنچ مارک کی شناخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ دستخط تقریب حکومت ہند کی انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر اینڈ پی جی)  کے سکریٹری  اور قومی  اچھی حکمرانی مرکز (این سی جی جی) کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل  جناب وی شری نواس اور این آئی آر ڈی پی آر کے  ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر جی نریندر کمار کے درمیان  آن لائن منعقد کیا گیا۔  اس دوران این سی جی جی  سے سینئر فیکلٹی کے طور پر پروفیسر پونم سنگھ، ڈاکٹر اے پی  سنگھ اور ڈاکٹر بی ایس بشٹ اور این آئی آر ڈی پی آر  سے  سینئر فیکلٹی کے طورپر جناب ششی بھوشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  ، ڈاکٹر پارتھ پرتم ساہو اور ڈاکٹر شری کانت موجود رہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno—509



(Release ID: 1790776) Visitor Counter : 224