ریلوے کی وزارت
ریلوے نے این ٹی پی سی- سی بی ٹی-1 نتائج سے متعلق امیدواروں کی تشویش کو حل کیا ہے
ریلوے کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ نتائج پوری طرح امتحان کے نوٹیفکیشن میں کئے گئے ضابطوں کے مطابق تیار کئے گئے ہیں
Posted On:
18 JAN 2022 1:24PM by PIB Delhi
کچھ امیدواروں نے آر آر بی کے مرکزی روز گار نوٹس (سی ای این) نمبر 01/2019 (غیر تکنیکی پاپولر کٹیگری – گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے لئے) - کے تحت جاری بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کے انتخاب کے عمل پر نتائج سے متعلق اعتراضات کئے ہیں، جن کے نتیجے کا اعلان 14 جنوری 2022 کو کیا گیا ہے۔ تشویش کو دور کرنے کی خاطر ریلوے کی وزارت نے مندرجہ ذیل وضاحت کی ہے:
نمبر شمار
|
تشویش
|
وضاحت
|
1
|
امیدواروں نے لیول سے متعلق اور عہدے سے متعلق نتائج کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے
|
28 فروری 2019 کو شائع کئے گئے سی ای این 01/2019 کے اصل نوٹیفکیشن کے پیرا نمبر -13 کے تحت کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے (سی بی ٹی) کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کو واضح طور پر دیا گیا ہے۔ ملازمت کے اس نوٹیفکیشن میں 13 زمروں کو مشتہر کیا گیا ہے، جو گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس کے لئے کھلے ہیں۔ ان 13 زمروں کو 7 ویں سی پی سی تنخواہ اسکیل کی سطح (یعنی لیول 2،3،4،5 اور 6) کی بنیاد پر 5 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زمرے کی بھرتی کے لئے سی ای این کے پیرا 13.6 میں طریقہ کار کو واضح کیا گیا ہے۔ ہر امیدوار کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سبھی کے لئے یا ان 13 زمروں میں کسی ایک کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ یہ نتائج پوری طرح نوٹیفکیشن میں کئے گئے ضابطے کے مطابق ہیں۔
|
2
|
اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ ریلوے بورڈ نے امتحان کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سی بی ٹی مرحلہ 1 اہلیت کا ایک امتحان ہوگا اور سی بی ٹی -2 کے لئے خالی آسامیوں سے 20 گنا زیادہ امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
|
اگرچہ سی بی ٹی کا پہلا مرحلہ تمام امیدواروں کے لئے یکساں تھا، نوٹیفکیشن کے پیرا 13.2 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سی بی ٹی -2 کے مرحلے کے لئے ہر گروپ کے لئے ایک علیحدہ امتحان ہوگا (لیول: 2،3،4،5 اور 6) جس میں ہر لیول کا گریڈ الگ ہوگا۔ اسی مناسبت سے یکساں لیول میں آنے والے عہدوں کے لئے سی بی ٹی – 2 کا یکساں امتحان ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی امیدوار اہل ہے اور اس نے ایک سے زیادہ لیول (تعلیمی لیاقت کے مطابق) کو منتخب کیا ہے تو اسے سی بی ٹی کے دوسرے مرحلے کے لئے امتحان میں شامل ہونا ہوگا، کیونکہ پیرا 13.6 کے مطابق عہدوں کے ہر گروپ کے لئے الگ لیاقت کی ضرورت ہے (یعنی گریجویٹ یا انڈر گریجویٹ کی سطح)۔
|
3
|
شارٹ لسٹنگ یا انتخاب 7 لاکھ امیدواروں کے لئے کیا جائے گا نہ 7 لاکھ رول نمبروں کے لئے
|
ایسا کہیں بھی نہیں دیا گیا ہے کہ 7 لاکھ امیدواروں کو سی بی ٹی کے دوسرے مرحلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ چونکہ سی بی ٹی کا دوسرا مرحلہ 5 مختلف سطحوں پر مشتمل ہے اور امیدوار اپنی لیاقت کے مطابق ایک سے زیادہ سطح کے لئے میرٹ پر منتخب ہو سکتے ہیں، ایسے میں 7 لاکھ رول نمبروں کی فہرست میں کچھ ایسے نام ہو سکتے ہیں، جو فہرست میں ایک سے زیادہ مرتبہ دیئے گئے ہوں۔
|
4
|
آر آر بی نے مشتہر کی گئی آسامیوں کی تعداد سے صرف 4-5 گنا امیدواروں کو شارٹ لسٹ / منتخب کیا ہے۔
|
انتخاب (شارٹ لسٹنگ) کا کام مشتہر کی گئی آسامیوں کی تعداد سے 20 گنا زیادہ تعداد میں کیا گیا ہے، جیسا کہ نوٹیفکیشن کے پیرا نمبر 13 میں واضح کیا گیا تھا۔ فہرست میں تقریبا 7 لاکھ رول نمبر ہیں، جو نوٹیفکیشن میں دی گئی 35000 کے قریب آسامیوں کے تقریبا 20 گنا ہے۔
|
5
|
10 امیدوار ایک عہدے کے لئے جدو جہد کرتے تھے، جب کہ اب ایک امیدوار 10 آسامیوں کے لئے جدو جہد کرے گا۔
|
آخر کار تقریبا 35000 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور ایک امیدوار ایک ہی عہدے کے لئے مقرر کیا جائے گا، جو میرٹ اور ترجیح کی بنیاد پر ہوگا۔ اس لئے کوئی بھی آسامی خالی نہیں رہے گی۔
|
6
|
کچھ امیدواروں کو ایک سے زیادہ سطح کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
|
چونکہ ہر سطح پر سی بی ٹی کے دوسرے مرحلے کی علیحدہ لسٹ ہوگی، جس میں گریڈ دیئے گئے ہیں اور اعلیٰ پوسٹ کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدوار کو، اگر وہ میرٹ میں آتا ہے تو وہ نچلی سطح کے لئے سی بی ٹی میں شامل ہونے سے نہیں روکا جاسکتا۔
|
7
|
کٹ آف بہت زیادہ ہے۔
|
کٹ آف معمول پر لائے گئے نمبروں کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں، جو عام طور پر حاصل کرنے والے نمبروں سے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی سطح / عہدے کے لئے مشتہر کی گئی آسامیوں کی تعداد پر بھی کٹ آف منحصر کرتا ہے۔ چونکہ 21 آر آر بی کے تحت 10+2 امیدواروں کے لئے 10500 آسامیوں کو مشتہر کیا گیا تھا، جس کے لئے تقریبا 35000 امیدوار اہل ہیں، جب کہ گریجویٹ امیدواروں کے لئے، کٹ آف 10+2 کے امیدواروں کے کٹ آف سے کم ہے۔
|
8
|
گریجویٹ امیدواروں کو گریجویٹ اور 10+2 لیول کے عہدوں، دونوں کے لئے اہل ہونے کا بیجا فائدہ مل رہا ہے، اگر گریجویٹ اور 10+2 لیول کے عہدوں کے لئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہوتا تو انہیں دو الگ الگ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی۔
|
گریجویٹ اور 10+2 کی سطح کی آسامیوں کے لئے مربوط بھرتی کا کام وقت اور توانائی کی بچت کے لئے کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سی بی ٹی -1 کے معیار کو 10+2 کی سطح پر رکھا گیا ہے تاکہ 10+2 کی سطح کے طلباء کو کوئی نقصان نہ ہوسکے اور سی بی ٹی – 2 کے معیار میں ہی مختلف سطح کے امیدوار شامل ہو سکتے ہیں۔
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-504
(Release ID: 1790687)
Visitor Counter : 316