وزارات ثقافت
اترپردیش کے باندہ کے لوکھری میں واقع مندر سے غیرقانونی طور پر ہٹائی گئی 10 ویں صدی کی پتھر کی بکری کے سر والی یوگنی مورتی کو بھارت لایا جارہا ہے : جناب جی کشن ریڈی
ہماری جائز نوادرات کی وطن واپسی جاری ہے :وزیر ثقافت
Posted On:
15 JAN 2022 4:43PM by PIB Delhi
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ اترپردیش کے باندہ کے لوکھری میں ایک مندر سے غیرقانونی طریقہ سے ہٹائی گئی 10 ویں صدی کی پتھر کی بکری کے سر والی یوگنی کی مورتی بھارت کو واپس کی جارہی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ثقافت نے کہا کہ ہماری جائز نوادرات کی وطن واپسی جاری ہے۔
99999999999999
اس سے پہلے، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ دسویں صدی کی ایک خصوصی پتھر کی مورتی کی برآمدگی اور اسے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اسے 1980 کی دہائی کے آس پاس اتر پردیش کے باندہ کے لوکھری میں ایک مندر سے غیر قانونی طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔
مورتی ایک بکری کے سر والی یوگنی کی ہے ، جو بنیادی طور پر بلوا پتھر میں پتھر کے دیوتاؤں کے ایک گروپ سے متعلق ہے اوروہ لوکھری مندر میں نصب تھی ۔ 1986 میں نئی دہلی میں نیشنل میوزیئم کی طرف سے بھارتی اسکالر ودیا دہیجیا کے مطالعے کا یہ موضوع تھا، جسے بعد میں "یوگنی پنتھ اور مندر : ایک تانترک روایت" کے عنوان سے شائع کیا گیا تھا۔
یہ پتہ چلا ہے کہ 1988 میں لندن کی آرٹ مارکیٹ میں کچھ وقت کے لئے مذکورہ مورتی سامنے آئی تھی۔ بھارتی ہائی کمیشن کو بکری کے سر والی یوگنی مورتی کی کھوج کے بارے میں جانکاری ملی ، جو لندن کے پاس ایک ذاتی رہائش گاہ کے باغیچہ میں پائی گئی۔ یہ لوکھری سیٹ کے کوائف سے میل کھاتی تھی۔
سنگاپور کی انڈیا پرائیڈ پروجیکٹ اور لندن کے آرٹ ریکوری انٹرنیشنل ادارے نے لندن میں واقع بھارتی کمیشن کو مورتی کی شناخت اور اس کی برآمدگی میں فوری مدد کی، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے مقامی اور بھارتی افسران کے ساتھ مطلوبہ دستاویز تیار کیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2013 میں بھارتی سفارتخانہ پیرس نے بھینس کے سر والی ورشنایوگنی کی ایک ایسی ہی مورتی برآمد کی تھی ، جو یقینی طور پر لوکھری گاؤں کے اسی مندر سے چرائی گئی تھی۔ اس ورشنا یوگنی کی مورتی کو تمبر 2013 میں نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔
لوکھری، اترپردیش کے بندیل کھنڈ کے باندہ ضلع میں مؤ سب ڈویژن میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یوگنیا ں پوجا کے تانترک طریقہ سے جڑی طاقتور خاتون دیوتاؤں کا ایک گروپ ہیں ۔ انہیں ایک گروپ کی شکل میں پوجا جاتا ہے، جس میں اکثر 64 ہوتی ہیں اور مانا جاتا ہے کہ ان کے پاس بے انتہا شکتیاں ہوتی ہیں۔
مکرسنکرانتی کے مبارک دن لندن میں واقع ہائی کمیشن پہنچی بکری کے سر والی یوگنی مورتی کو نئی دہلی کے بھارتی آثار قدیمہ کو بھیج دیا گیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:437)
(Release ID: 1790256)
Visitor Counter : 189