وزارت دفاع

ریئر ایڈمیرل کے پی اروندن  نے بحری ڈاکیارڈ (ممبئی) کے ایڈمیرل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 15 JAN 2022 1:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15 جنوری 2022:

ایک متاثرکن تقریب کے دوران، ریئر ایڈمیرل کے پی اروندن ، وی ایس ایم نے 14 جنوری 2022 کو، ریئر ایڈمیرل بی شیوکمار، وی ایس ایم سے بحری ڈاکیارڈ ، ممبئی کے ایڈمیرل  سپرنٹنڈنٹ کا سنبھال لیا۔

ریئرایڈمیرل کے پی اروندن ، جو نول کالج آف انجینئرنگ، آئی این ایس شیواجی، لوناوالا کے سابق طالب علم ہیں، کا تعلق نول انجینئرنگ کورس کے پہلے بیچ سے ہے اور انہیں نومبر 1987 میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیاتھا ۔ ایڈمیرل موصوف کے پاس بحریہ سے متعلق انجینئرنگ میں بی ٹیک اور صنعتی انجینئرنگ میں ایم۔ ٹیک کی ڈگریاں ہیں ، جو انہیں این آئی ٹی آئی ای، ممبئی سے حاصل ہوئیں۔

اپنی 34 سالہ سروس کے دوران، ایڈمیرل نے کمانڈ ہیڈکوارٹرس، تربیتی اداروں، میرین گیس ٹربائن اووَر ہال سینٹر، آئی این ایس ایک سلا، اور بحری ڈاکیارڈ ، ممبئی  سمیت مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پیٹیا کلاس گشتی بحری جہاز، میزائل کارویٹ کرپان اور گائیڈیڈ میزائل شکن بحری جہاز راجپوت اور رنجیت پراپنی خدمات پیش کیں۔ ان کی حالیہ تقرریوں میں سرکردہ تربیتی ادارے، آئی این ایس شیواجی میں بطور کمانڈنگ آفیسر ، اور کوموڈور (بیڑے کا رکھ رکھاؤ) کے طور پر ان کی خدمات، جو انہوں نے چار برسوں  تک انجام دیں، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز وکرمادتیہ   اور بھارتی بحریہ کے آبدوز بیڑے کی مرت اور رکھ رکھاؤ سے متعلق مسائل بھی حل کیے۔

فلیگ رینک تک ترقی حاصل ہونے پر، افسر موصوف کی تقرری ایڈمیرل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر نول شپ ری پیئر یارڈ، کرور میں کی گئی۔ وششٹ سیوا میڈل فاتح ایڈمیرل موجودہ عہدہ سنبھالنے سے قبل مغربی بحریہ کمانڈ  کے صدر دفاتر میں چیف اسٹاف آفیسر (تکنیکی) کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

  

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 431



(Release ID: 1790140) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu