وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی کے افسران نے 4500 کروڑ روپے سے زیادہ کی جعلی رسیدوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا

Posted On: 14 JAN 2022 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی14 جنوری 2022/ حال ہی میں ڈی جی  جی آئی   کی طرف سے کچھ جعلی فرموں کے خلاف  ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو اپنے کاروبار کی  اصل جگہ پر  موجود نہیں تھیں۔  ان فرموں  سے جڑے اصل افراد  کا پتہ لگانےکے لئے، اصل پتہ  جہاں سے  جی ایس ٹی رٹرن داخل کئے گئے تھے،   کا پتہ لگایا گیا۔ پھر 6 جنوری 2022 کو دہلی کے  اس احاطے میں  تلاشی لی گئی۔  تلاشی کے دوران  پتہ چلا کہ   مالک  اپنے سرورس پر ’کلاؤڈ اسٹوریج‘  کی خدمات  مختلف صارفین کو  اپنے مالی اکاؤنٹس کو  برقرار رکھنے کے لئے  فراہم کرنے میں  مصروف ہے۔

مشبہ سرور س میں سے ایک کی جانچ پڑتال پر  ٹیلی ڈیٹا  سے کچھ فرموں کی تفصیلات حاصل  کی گئی۔ پروپرائیٹر کی جانب سے  بتایا گیا کہ  اس ٹیلی  ڈیٹا کے اعدادوشمار کو  کولکتہ میں واقعہ ایک سینڈی کیٹ (تاجروں کی مجلس )کے ذریعہ  برقرار رکھا جارہا ہے۔ ان افراد کے   پتوں کی تفصیلات  پروپرائٹرس سے  حاصل کی گئیں اور پھر 10 جنوری 2022 کو  کولکتہ کے  مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں دستاویزات، بشمول  موبائل، مختلف چیک بکس مختلف ملکوں کے اسٹمپ پیپر اور سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ الیکٹرانک آلات  دستاویزات  اور ای میل کے ذریعہ   پتہ چلا ہے کہ   یہ افراد  دہلی کے احاطہ میں  پائے جانے والے سرور  پر ڈیٹا کو   دور سے   ہینڈل کررہے ہیں۔

ٹیلی کے اعدادوشمار کی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ  اس سینڈیکیٹ کے ذریعہ  636 فرمیں چلائی جارہی ہیں۔  سینڈیکٹ کے  ماسٹر مائنڈ نے  قبول کیا ہے کہ   انہوں نے ان فرموں میں  صرف رسیدیں جاری کیں،  اور ان کے لئے  کوئی سامان   فراہم نہیں کیا۔  انہوں نے  انوائسیس جاری کی ہیں  جن میں  تقریباً ْقابل ٹیکس مالیت  4521  کروڑ روپے شامل ہے، اس میں تقریباً  741 کروڑ روپے  آئی ٹی سی مضمر ہے۔

جانچ کے دوران جی ایس ٹی کی 4.52 کروڑ روپے کی رقم  ان فرموں کے  آئی پی سی کھاتہ   میں دستیاب آئی ٹی سی کو تبدیل کرکے جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ،  اب  تک تقریباً ان فرموں کے مختلف بینک کھاتوں میں  پڑی سو کروڑ روپے کی رقم کو  منجمد کردیا گیا ۔پورے ریکٹ کے  ماسٹر مائنڈ کو  13 جنوری 2022 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-411

 



(Release ID: 1790011) Visitor Counter : 176