وزارتِ تعلیم

جناب دھرمندر پردھان نے پریکشا پہ چرچا 2022 میں زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے کہا

Posted On: 13 JAN 2022 6:23PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان نے طلبا، اساتذہ اور والدین کو پانچویں پروگرام پریکشا پہ چر چا 2022 مین شریک ہونے کیلئے مدعو کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے صلاح لینے کے موقع سے فیضیاب ہونے کو کہا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک منفرد پروگرام- پریکشا پہ چرچا کے تسور کو عملی شکل دی ہے، جہاں ملک بھر سے اور غیر ممالک سے بھی طلبا ، والدین اور اساتذہ اُن سے بات چیت کرتے ہیں تاکہ زندگی کو ایک جشن کی طرح منانے کیلئے امتحانات کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناو پر قابو پانے کے طریقوں پر بات کی جائے۔ اس پروگرام  کا انعقاد وزارتِ تعلیم کے تحت اسکولی  تعلیم اور خواندگی کا محکمہ گذشتہ چار برسوں سے کامیابی کے ساتھ کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے فارمیٹ کو 2021 کی طرح آن لائن موڈ میں رکھنے کی تجویز ہے۔

شرکاء کو منتخب کرنے کے لئے 28 دسمبر سے 20 جنوری 2022 تک مختلف موضوعات پر ایک آن لائن تخلیقی تحریری مقابلہ https://innovateindia.mygov.in/ppc-2022/

پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ منتخب فاتحین کے پوچھے گئے سوالات پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پیش کئے جائیں گے۔

 

درجہ 9 سے 12 کے اسکولی طلباء، اساتذہ اور والدین کا انتخاب آن لائن مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔https://innovateindia.mygov.in/ppc-2022/

پر رجسٹریشن 28 دسمبر 2021 سے 20 جنوری 2022 تک ذیل میں دئیے گئے موضوعات پر لائیو ہیں:

  • طلباء کے لیے موضوعات:

الف۔ کوویڈ-19 کے دوران امتحان کے تناؤ سے نمٹنے کی حکمت عملی

ب۔ آزادی کا امرت مہوستو

ج۔ خود کفیل ہندوستان کے لیے خود انحصار اسکول

د۔ صاف ستھرا انڈیا، ماحول دوست انڈیا

ہ۔ درجات میں  ڈیجیٹل اشتراک

و۔ ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مقابلے کی صلاحیت

  • اساتذہ کے لیے موضوعات:

الف۔ نیا بھارت کے لیے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)

ب۔ عالمی وبا کوویڈ۔19: امکانات اور آزمائشیں

  • والدین کیلئے موضوعات:

الف۔ بیٹی پڑھاؤ، دیش بڑھاؤ

ب۔ مقامی سے عالمی - ووکل برائے لوکل

ج۔ سیکھنے کے لئے طلباء کی زندگی بھر کی تڑپ

مائی گوو پر مقابلوں کے ذریعے منتخب ہونے والے تقریباً 2050 شرکاء کو این سی آر ٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے توصیفی سند اور ہندی اور انگریزی میں ایگزام واریرز کی کتاب،  جسے وزیر اعظم نے لکھا ہے، پر مشتمل ایک خصوصی پریکشا پہ چرچا کٹ پیش کی جائے گی۔ ملک بھر سے طلباء، اساتذہ اور والدین جوش و خروش  کے ساتھ اس میں حصہ لیتے ہیں۔

****

U.No.387

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1789760) Visitor Counter : 128