وزارات ثقافت
محترمہ میناکشی لیکھی نے آج آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایک بائک مہم کا آغاز کیا
Posted On:
13 JAN 2022 3:48PM by PIB Delhi
ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت انعقاد وزارت ثقافت اور امیزنگ نمستے فاؤنڈیشن نے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر مشترکہ طور پر کیا جو ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے کام کرتی ہے۔

محترمہ میناکشی لکھی نے کہاکہ شمال مشرق کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے جہاں وحدت میں کثرت کی نظیر ملتی ہے، یہاں 166 مختلف قبیلوں اور روایات والی آٹھ ریاستیں ہیں جن ہندوستان کے آئین کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ محترمہ لیکھی نے کہا کہ ہم ایک عوام ایک قوم ہیں اور اپنے تنوع پر نازاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایسا موقع ہے کہ ہم اپنے ملک کی تمام اچھائیوں کا جشن منائیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام تقریبا کی دنیا بھر میں ستائش ہونی چاہئے۔

محترمہ لکھی نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطہ جنوب مشرقی ایشیا کا دروازہ ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کاموں کو یکجا کیا اور تمام 75 بائک سواروں کو نیک تمنائیں دیں جو اس مشن کو آگے لے جائیں گے۔


آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر آٹھ سے سولہ اپریل کے دوران نورتھ ایسٹ آن وہیل (NEW) مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے والے 75 بائک سواروں کا انتخاب ملک بھر سےکیا جائے گا اور یہ لوگ چھ گروپوں میں شمال مشرقی خطے میں نو ہزار کلو میٹر کا سفر کریں گے۔ اس مہم سے وزارت سیاحت کے’’ دیکھو اپنا دیش‘‘پروگرام کو بھی فروغ ملے گا۔ بائک سوار سڑکوں پر حفاظت کے بارے میں بھی بیداری کا پیغام پھیلائیں گے۔
حکومت ہند نے ’’لک ایسٹ ‘‘پالیسی کو ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ پالیسی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جو عملی ایجنڈے کا مظہر ہے۔ شمال مشرقی ریاستیں اب پروجیکٹوں ، صنعتی سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کے دیگر روشن پہلوؤں مثلا سیاحت اور نقل وحمل پر توجہ دے رہی ہیں۔ اس خطے کے بہت سے نوجوان آج کھیلوں، صنعتکاری اور سماجی شعبوں میں اپنی کارکردگی کے سبب پورے ملک کے لئے ایک محرک بن رہے ہیں۔
****
U.No.379
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1789759)