نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اولمپئن شیوپال سنگھ نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا، دیگر شہدا سمیت پروم ویر چکر آنجہانی کیپٹن منوج پانڈے کو خراج عقیدت پیش کی

Posted On: 13 JAN 2022 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13؍جنوری؍2022:

 

اولمپئن بھالا پھینکنے والے شیوپال سنگھ نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا ، جو آزادی کے بعد ہندوستانی فوجیوں کے ذریعے دی گئی عظیم قربانی کی خاموش گواہی دیتا ہے۔

 

01.jpg

 

قومی جنگی میموریل ہندوستانی مسلح افواج کو وقف ایک یادگار ہونے کے ناطے، جو فرض کی صف میں غیر متزلزل اعتقاد ،بہادری اور قربانی کی ایک طویل روایت رکھتا ہے۔یہ ہندوستان کے تمام شہریوں کے لئے ایک ثقافتی ورثے کے مقام کی شکل میں انڈیا گیٹ کے بغل میں واقع ہے۔

 

02.jpg

 

قومی جنگی یادگار کے عملے نے اولمپئن کا استقبال کیا  اور انہیں جنگی یادگار کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ڈائریکٹر کے لفظوں میں اس یادگار  کا تصور آنے والے والوں کے دل میں حب الوطنی کے جذبے کو بڑھاوا دینے کے لئے کیا گیا ہے اور اس عظیم ملک کے شہریوں کو اُن بہادر فوجیوں کے تئیں  ممنونیت کا اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے، جنہون نے بے لوث جذبے سے مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

اس  دوران سنگھ  جو 2016ء سے ہندوستانی ہوائی فوج  کے ساتھ ایک جونیئر وارنٹ افسر کے طورپر وابستہ ہیں، کو فوج کے ایک افسر کے ذریعے اِس مقام کے چاروں طرف لے جایا گیا ،جس میں پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ متعدد مسلح جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے مسلح افواج کے ملازمین کے نام دکھائے گئے ہیں۔جیسے 1961ء کے گوا آپریشن، سری لنکا میں آپریشن پون اور آپریشن رکشک ، آپریشن رہینو جیسے تمام کاؤنٹر ٹریرسٹ آپریشن ، جن کے نام سنہرے لفظوں میں اس یادگار کی دیواروں پر درج ہیں۔

 

03.jpg

 

شیوپال نے اس موقع پر اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’مسلح افواج کا ایک جوان ہونے کے ناطے اس سفر نے مجھے حقیقت میں بہت جذباتی بنا دیا ہے۔کیونکہ یہ جگہ موت کے تئیں وقف کے جذبے کی شکل میں کام کرتی ہے، جس نے ہمیشہ ہندوستانی افواج کو آخری شخص سے لڑنے اور تمام بھاری رُکاوٹوں کے خلاف آخری گولی مارنے کے لئے متحرک کیا ہے۔ان قربانیوں کے سبب ہی ہم یہاں محفوظ کھڑے ہیں۔‘‘

 40ایکڑ زمین کے علاقے کو کور والے اس مقام کا افتتاح 2019ء میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا گیا تھا۔اس کا ڈھانچہ 4چکروں کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ جو مہابھارت کے ’چکروہیو‘کے تصور کو دکھاتا ہےاور جو مسلح افواج کی مختلف اقدار کی علامت بھی ہے۔

26000سے زیادہ شہیدوں کے نام انفرادی طورپر تیاگ چکر(بلیدان چکر)نامی گول اشاراتی دیواروں کی ہر گرینائیٹ اینٹ میں کھدے ہوئے ہیں۔

بعد ازاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے این ایس ، این آئی ایس پٹیالہ مرکز میں تربیت لے رہے ایتھلیٹ نے 1؍11گورکھا رائفلز ریجمنٹ کے پرم ویر چکر آنجہاہی کیپٹن منوج پانڈے کو بھی خراج عقیدت پیش کی، جن کا تعلق بھی سنگھ کی اترپردیش سے ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 376)



(Release ID: 1789732) Visitor Counter : 131