وزارتِ تعلیم

قومی اختراعی ہفتہ ہمیں آتم نربھر بھارت کے جذبے سے چلنے کےساتھ ہندوستان 2.0 کے خواب کو پورا کرنے کے لئے باہمی تعاون سے کام کرنے کی تحریک دیتا ہے: تعلیم کے وزیر مملکت  سبھاش سرکار کابیان


وزیر مملکت نے ‘تعلیمی اداروں میں اختراعی ایکو سسٹم کی تعمیر’ پر ای-سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 12 JAN 2022 7:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جنوری، 2022۔تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب سبھاش سرکار نے آج ‘تعلیمی اداروں میں اختراعی ایکو سسٹم کی تعمیر‘ کے موضوع پر ای- سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے جذبے کے ساتھ چلنے والا اختراعی قومی ہفتہ ہمارے 2.0 کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا  اور یہ اختراعی قومی ہفتہ ہمیں  باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں جناب سرکار نے کہا کہ ہمارا مقصد،ہمارے تعلیمی نظام میں اختراع، صنعت کاری، تنقیدی سوچ اور آؤٹ آف دی باکس سوچ کو فروغ دینا ہے، جس کی جھلک نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستانی معیشت کو بڑھانے کے تئیں پرعزم ہے اور وہ 25-2024تک ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف تک پہنچنے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا، اختراع کو فروغ دینا، بہترین درجے کا بنیادی ڈھانچہ بنانا اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ، ڈیزائن اور اختراع کا مرکز بنانے سے ہمیں بھارت کو اصلیت میں آتم نربھر بنانے کے مقصد کے حصول  میں مددکریگا۔

اختراع سازی اور انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم پر ای سمپوزیم کی اختتامی تقریب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جناب سرکار نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جب ہر وزارت، سرکاری محکمہ، صنعت کے سربراہان اور تمام بڑے فریقین باہمی طور پر ملکر کام کریں اور اختراع کاروں کی حیثیت سے ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مدد کریں تاکہ اختراعات، تحقیق کا ایک جامع کلچر پیدا کیا جا سکے اور  معاشرے کے درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

اس موقع پر حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر کے۔ وجئے راگھون نے اقتصادی تبدیلی اور پائیداری کے لیے اختراع کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تحقیق اور اختراعی ایکو سسٹم  کیلئے سرمایہ کاری   میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان کو تحقیق وترقی  کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے ہندوستان میں تحقیق وترقی کو فروغ دینے اور گھریلو اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم سے مربوط ہونے  کیلئے   تحقیق وترقی کے قومی اداروں ،تعلیم اور ذہین افراد کی نشوونما ، وسائل   اور کلیدی شراکت داری  کے ساتھ قریبی  رابطے قائم کرنے کیلئے بہترین عالمی طور طریقوں کو اپنانے کے بارے میں زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختراع کو اقتصادی تبدیلی اور بازار سے جوڑنا چاہئے اور موجودہ پالیسی اقدامات بشمول سوچھ بھارت، میڈ ان انڈیا وغیرہ کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کے لئے آگے آئیں۔

افتتاحی  اجلاس کے بعد دو پینل مباحثے ہوئے جن کا عنوان تھا، ‘‘گرے ہیئرز ناٹ مینڈیٹری ٹو بلڈ گریٹر انٹرپرائزز’’ اور ‘‘تعلیمی اداروں سے اختراعی نظریات کے لیے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنا’’ جس میں بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ تمام پینلسٹ ایسے پلیٹ فارمز سے پرجوش نظر آئے  جن کی ہندوستان میں تحقیق وترقی اور اختراعی ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے بہت زیادہ ضرورت ہے۔اے آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین پروفیسر۔ ایم پی پونیا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کے زبردست ردعمل اور شرکت کو سراہا۔ ان طلباء کو دنیا بھر میں 1.2 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آن لائن دیکھا۔

اے آئی سی ٹی ای کے ممبر سکریٹری پروفیسر راجیو کمار نے اختراعی اور کاروباری صلاحیتوں میں بہتری کے لیے تکنیکی اداروں کی مدد کرنے میں ا ے آئی سی ٹی ای  کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ح ا۔ ع ن۔

U-359



(Release ID: 1789587) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil