سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کی حمایت یافتہ سٹارٹ اپس، ان ایکسل اور نیرامائی نے عالمی بینک گروپ اور صارف ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے عالمی خواتین ہیلتھ ٹیک ایوارڈز حاصل کیے

Posted On: 12 JAN 2022 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 جنوری 2022: نیرامائی ہیلتھ اینالیٹکس لمیٹڈ اور ان ایکسل ٹکنالوجیزپرائیوٹ لمیٹڈ، (ڈی بی ٹی- بی آئی آر اے سی کے تعاون سے دو اسٹارٹ اپس) نے ورلڈ بینک گروپ اور کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے عالمی خواتین ہیلتھ ٹیک ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خواتین کی صحت اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیک سے فائدہ اٹھانے والے اختراعی اسٹارٹ اپس کو تسلیم کرتے ہیں۔

بی آئی آر اے سی، کی وومن ان انٹرپرینیوریل ریسرچ ایوارڈ 2019 کی وصول کنندہ، نیرامائی ہیلتھ اینالیٹکس لمیٹڈ کو اس کے ناول سافٹ ویئر پر مبنی میڈیکل ڈیوائس کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو کہ ابتدائی مرحلے میں چھاتی کے کینسر کا ایک سادہ اور نجی طریقے سے تمام عمر کے خواتین گروپوں اور چھاتی کی کثافت کا پتہ لگاتا ہے ، ایک اہم ضرورت کو پورا کرتے ہوئے کینسر کی اسکریننگ کے لئے تیار کیا گیا یہ حل ایک کم لاگت، درست، خودکار، پورٹیبل، کنٹیکٹ لیس، تابکاری سے پاک، اور بغیر درد کے کینسر کی اسکریننگ کا آلہ ہے، جس کے کوئی معلوم ضمنی اثرات نہیں ہیں۔ بنیادی اختراع ایک مشین لرننگ اور مصنوعی انٹیلیجنس پر مبنی کمپیوٹر تشخیصی انجن ہے جسے تھیرامیلیٹکس کہا جاتا ہے جو تھرمل امیجز کی تشریح کے لیے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتا ہے اور چھاتی کی صحت اور ممکنہ غیر معمولی حالت کے لیے ایک مقداری رپورٹ تیار کرتا ہے۔ اب تک، ہندوستان بھر میں 30 سے زیادہ اسپتالوں اور تشخیصی مراکز کے ساتھ اسٹارٹ اپ اسٹائی اپس کے ذریعے 45000 سے زیادہ خواتین کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ یہ مصنوعات دنیا کی 2 ارب خواتین کو باقاعدگی سے کینسر کی اسکریننگ کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور امکانی طور پر صرف ہندوستان میں ہی ہر سال 90000 جانیں بچا سکتی ہے۔

نیرامائی ہیلتھ اینالیٹکس لمیٹڈ کو ، جو ڈی بی ٹی اور  بی ایم جی ایف کے گرانڈ چیلنجز ایکسپلوریشن –انڈیا 2019کی وصول کنندہ ہے، فیٹل لائٹ کے لیےعالمی خواتین صحت ٹیک ایوارڈز کا فاتح قرار دیا گیا، جو زچگی میں ماؤں کے لیے یا حمل کے 37 ہفتوں کے بعد، اگلی نسل کی مصنوعی انٹیلیجنس سے چلنے والی جنین ای سی جی سگنل نکالنے والی ٹیکنالوجی پر مبنی فیٹل ہارٹ ریٹ (ایف ایچ آر) مانیٹر ہے ۔ فیٹل لائٹ میں اگلی نسل کی ای سی جی سگنل پروسیسنگ ہے اور یہ روایتی ڈوپلر پر مبنی آلات کی مقابلے زیادہ درست، قابل اعتماد اور استعمال میں آسان ہے جبکہ ماں کے لیے آرام دہ ہے۔ فیٹل لائٹ یورپی سی ای سرٹیفائیڈ ہے اور اس نے بہترین نتائج کے ساتھ 60+ مریضوں کے 2 کلینیکل ٹرائلز مکمل کیے ہیں اور 30+ ہسپتالوں میں کامیاب مظاہرہ مکمل کیا ہے۔ ڈیوائس کو ہسپتال میں اور گھر کے اندر کی ترتیبات میں فعال اور ریموٹ دونوں طرح کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب تک، اس ڈیوائس نے ڈاکٹروں کو قبائلی علاقوں سمیت 5000 کیسز کی نگرانی کرنے میں مدد کی ہے، اور یہ پوری دنیا میں ہر سال 1.2 ملین جانیں بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیرامائی کی بانی، گیتا منجوناتھ نے کہا۔’’ہمیں عالمی بینک کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ یہ ہماری ہندوستانی اختراعات کے دنیا پر لاگو ہونے کی تصدیق ہے۔ ان ایکسل کے شریک بانی نتیش جانگیر نے کہا ’’ یورپی ریگولیٹری منظوری کے حامل مریض کو فائدہ فراہمکرنے کے بی آئی آر اےسی کی معاونت لئے ہمارےنظریہ کے سفرکے لئے کلیدی رہی ہے۔یہ صرف فنڈنگ نہیں بلکہ رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ ہے جس نے خطرات کو کم کرنے میں ہماری مدد کی ہے‘‘۔

سکریٹری، ڈی بی ٹی ڈاکٹر راجیش گوکھلےنے کہا ’’محکمہ کے تعاون سے دو اسٹارٹ اپس کو اس عالمی پہچان کے بارے میں سن کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ ایک فنڈنگ ایجنسی کے طور پر، یہ کامیابی کی کہانیاں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہم نے انسانیت کودرپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے ایک متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی پرورش کے ذریعے کیا اثرات مرتب کیے ہیں‘‘۔

عالمی بینک کے ایک بیان کے مطابق، اس سال ایوارڈز میں 35 ممالک کی 70 سے زائد کمپنیاں شامل ہوئیں، جنہوں نے اپنی اختراعی مصنوعات اور خدمات کو تین زمروں کے تحت پیش کیا: تولیدی صحت اور حمل، عام خواتین اور نوعمروں کی صحت، اور خواتین کی حفاظت اور تحفظ۔

بایو ٹیکنالوجی کے شعبہ کے بارے میں:

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت، بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی بی ٹی)، حکومت ہند کا ایک محکمہ ہے، ڈی بی ٹی ہندوستان میں جدید حیاتیات اور بایو ٹیکنالوجی میں ترقی اور تجارت کاری کے انتظام کے لیے ذمے دار ہے۔ محکمے نے زراعت، صحت دیکھ بھال، مویشیوں سے متعلق علوم اور صنعت کے وسیع شعبوں میں حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے اطلاق میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیباریٹری کی سطح پر ثابت  شدہ ٹیکنالوجیز کو عملی میدان میں بڑھا کر دکھا یا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://dbtindia.gov.in/

بی آئی آر اے سی کے بارے میں:

حیاتیاتی ٹیکنالوجی صنعتی تحقیقی امداد کی کونسل (بی آئی آر اے سی) سے غیر مناسبت ،دفعہ 8، شیڈول بی، زمرے کی سرکاری شعبے کی کمپنی ہے جسے حکومت ہند کےحیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی)، نے ایک انٹرفیس ایجنسی کے طور پر ابھرتی ہوئی  بایوٹیک کو مستحکم اور بااختیار بنانے کے لیے قائم کیا ہے۔ یہ قومی سطح پر متعلقہ مصنوعات کی ترقیات کی ضروریات کو حل کرتے ہوئے ،جامع تحقیق اور جدت طرازی کے لیے ایک کمپنی ہے۔مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:https://birac.nic.in/

ٹوئٹر- @DBTIndia؛ @BIRAC_2012

فیس بک – بایو ٹیکنالوجی کا شعبہ، انڈیا

*****

U.No.337

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789424) Visitor Counter : 175


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Bengali