وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت  اسسمنٹ سال22۔ 2021 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن  اور مختلف آڈٹ رپورٹیں داخل کرانے کی مقررہ تاریخوں میں توسیع کی ہے

Posted On: 11 JAN 2022 5:52PM by PIB Delhi

کووڈ کی وجہ سے اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 (ایکٹ) کے ضابطوں  کے تحت مختلف آڈٹ  رپورٹیں  الیکٹرانک  طریقے سے داخل کرانے میں، ٹیکس دہندگان اور دیگر  متعلقین کو پیش آنے والی  مشکلات کے پیش نظر بلاواسطہ ٹیکسوں کے مرکزی  بورڈ  (سی بی ڈی ٹی) نے اسسٹمنٹ  سال 2021-22 کے لئے انکم ٹیکس  ریٹرن اور  مختلف آڈٹ رپورٹیں داخل کرانے کی  مقررہ تاریخوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید تفصیل درج ذیل ہے:

  1. گزشتہ سال 2020-21 کے لیے ایکٹ کے کسی بھی ضابطے کے تحت آڈٹ رپورٹ  جمع  کرانے  مقررہ تاریخ، جوکہ ایکٹ کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کی وضاحت 2 کی شق (a)  میں  بیان کئے گئے  مشخص علیہ کے معاملے میں 30 ستمبر 2021 تھی، اس کو سرکلر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 اور سرکلر نمبر 17/2021  بتاریخ 9 ستمبر 2021 کے ذریعے  آگے بڑھاکر بالترتیب 31 اکتوبر 2021 اور 15 جنوری 2022 کردیا گیا  تھا، اس کو اب  مزید آگے بڑھاکر 15 فروری 2022 کردیا گیا ہے۔
  2. گزشتہ سال 2020-21 کے لیے ایکٹ کے کسی بھی ضابطے کے  تحت آڈٹ  رپورٹ جمع کرانے  کی  مقررہ تاریخ، جوکہ ایکٹ کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کی وضاحت 2 کی شق (a)  میں  بیان کئے گئے  مشخص علیہ کے معاملے میں 31 اکتوبر 2021  تھی کو آگے بڑھاکر اب  15 فروری 2022  کردیا گیا  تھا۔
  3. گزشتہ سال 2020-21 کے لیے ایکٹ کے سیکشن 92 ای  کے تحت بین الاقوامی لین دین یا مخصوص گھریلو لین دین کرنے والے اشخاص کے ذریعہ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ  جمعہ کرانے  کی مقررہ تاریخ، جو کہ 31 اکتوبر 2021 تھی، کو سرکلر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 اور سرکلر نمبر 17/2021  بتاریخ 9 ستمبر 2021 کے ذریعہ  بالترتیب آگے بڑھاکر 30 نومبر 2021 اور 31 جنوری 2022 کردیا گیا تھا، کو اب مزید  آگے بڑھاکر  15 فروری 2022 کردیا گیا ہے۔
  4.  اسسٹمنٹ  سال  22۔2021 کے لیے آمدنی کا رٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ، جوکہ ایکٹ کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت 31 اکتوبر 2021  تھی کو سرکلر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 اور سرکلر نمبر 17/2021  بتاریخ 9 ستمبر 2021 کے ذریعے  آگے بڑھاکر بالترتیب 30 نومبر 2021 اور 15 فروری 2022 کردیا گیا تھا،کو اب مزید آگے بڑھاکر 15 مارچ 2022 کردیا گیا ہے۔
  5. اسسٹمنٹ  سال  22۔2021 کے لیے آمدنی کا رٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ، جوکہ ایکٹ کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت 30 نومبر  2021  تھی، کو سرکلر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 اور سرکلر نمبر 17/2021  بتاریخ 9 ستمبر 2021 کے ذریعے  آگے بڑھاکر بالترتیب  31 دسمبر  2021 اور 28 فروری 2022 کردیا گیا تھا،کو اب مزید آگے بڑھاکر 15 مارچ 2022 کردیا گیا ہے۔

یہ بھی واضاحت کی جاتی ہے کہ سرکلر نمبر 9/2021  بتاریخ 20 مئی 2021 کی دفعات (12) اور (13)، سرکلر نمبر 17/2021  بتاریک 9 ستمبر 2021 کی دفعات (4) اور (5) اور مذکورہ دفعات (4) اور (5) میں دیئے گئے تذکرے کے مطابق تاریخوں کی توسیع ایکٹ کی دفعہ 234 اے  کی وضاحت 1 پر  ایسے معاملوں میں نافذ نہیں ہوگی، جن میں   مذکورہ دفعہ کی  ذیلی دفعہ (1) کی شق  (i) سے (vi) تک میں مذکورہ رقم سے کم کرنے پر  مجموعی آمدنی پر ٹیکس کی رقم  ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔ اس کے علاوہ ایکٹ کی دفعہ  207 کی  ذیلی دفعہ (2) میں مذکورہ بھارت کے  انفرادی باشندوں کے معاملے میں، ایکٹ کی دفعہ 140 اے کے تحت اس ایکٹ میں بتائی گئی مقررہ تاریخ کے اندر  ان کے ذریعہ ادا کئے گئے ٹیکس  کو (سرکلر نمبر 9/ 2021 بتاریخ 20 مئی 2021 ،  سرکلر نمبر 17/2021 بتاریخ 9 ستمبر 2021 اور مذکورہ بالا کے مطابق تاریخوں میں توسیع کے بغیر) ایڈوانس ٹیکس سمجھا جائے گا۔

سی بی ڈی ٹی سرکلر نمبر 01/2022، ایف نمبر 225/49/2021 آئی ٹی اے ۔II بتاریخ 11 جنوری 2022  میں جاری کیا گیا۔ مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-313

                        



(Release ID: 1789236) Visitor Counter : 170