قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ

دفاعی کارروائیوں سے متعلق علاقائی سائبر سیکیورٹی صلاحیتوں کے فروغ، ڈیپ/ڈارک ویب ہینڈلنگ اور ڈیجیٹل فارینسکس پر مبنی کولمبو سیکیورٹی کنکلیو ورچوئل ورکشاپ

Posted On: 11 JAN 2022 4:47PM by PIB Delhi

’’دفاعی کارروائیوں سے متعلق علاقائی سائبر سیکورٹی صلاحیتوں کے فروغ‘‘ ڈیپ/ڈارک ویب ہینڈلنگ اور ڈیجیٹل ورکشاپ کی میزبانی حکومت ہند کی نیشنل سیکیورٹی کونسل سکریٹریٹ (NSCS) نے نیشنل فورینسک سائنس یونیورسٹی، گاندھی نگر (گجرات) اور کولمبو سیکیورٹی کنکلیو کے اشتراک سے کی جو دو روز۔دس ،گیارہ جنوری 2022 تک جاری رہی ۔

کولمبو سیکیورٹی کنکلیو (CSC) کے رکن اور مشاہدممالک کے مندوبین نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ان ملکوں میں سری لنکا، مالدیپ، ہندوستان، ماریشس، سیشلزاور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

چار اگست 2021 کو کولمبو سیکیورٹی کنکلیو کی پانچویں ڈپٹی این ایس اے سطح کی میٹنگ میں ارکان اور مشاہد ممالک کے تعاون  سے پانچ ستونوں پر اتفاق کیا تھا۔ سمندری سیکیورٹی، دہشت گردی اور انتہا پسندی، انسانوں کی خریدوفروخت اور منظم جرائم اور انتہائی اہم بنیادی ڈھانچے کی سائبر سیکیورٹی اور تحفظ ۔ یہ ورکشاپ چوتھے ستونوں کے تحت افتتاحی سرگرمی تھی۔ اس میں کلیدی شعبوں مثلاً ڈیپ ویب اور ڈارک نیٹ چھان بین اور آزمائشیں،ڈیجیٹل فارینسکس ، سائبر خطروں سے متعلق انٹیلیجنس اور سائبر ڈومین میں دفاعی کارروائیوں جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ تبادلہ خیال کے دوران ان شعبوں میں تکنیکی ترقی، ریسرچ چیلنجوں وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء نے سائبر سیکورٹی کے خطروں سے نمٹنے کے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرایا اور مخصوص سائبر سیکورٹی خطروں کے حل نکالنے پر غور وخوض کیا۔

شرکاء نے کولمبو سیکورٹی کنکلیو کے تحت سائبر سیکورٹی میں تعاون کو آگے لے جانے سے اتفاق کیا۔

****

U.No:307

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1789216) Visitor Counter : 146