نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایک بہتر اور خوشحال نئے ہندوستان کی تعمیر میں سوامی وویکانند کی تعلیم کا اہم رول ہے
’سوامی وویکانند:دی گائیڈنگ اسپرِٹ فار نیو انڈیا‘کے عنوان سے اس ویبنار کا انعقاد این وائی کے ایس اُڈیشہ کے اشتراک سے پی آئی بھی اور آر او بی بھوبنیشور نے کیا
Posted On:
11 JAN 2022 5:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍جنوری؍2022:
نیشنل یوتھ ڈے 2022ء کے موقع پر نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)کے تعاون سے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو(آر او بی)نے ’’سوامی وویکا نند:دی گائیڈنگ اسپرٹ فار نیو انڈیا‘‘کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا ، جس میں ماہرین نے کہا کہ ایک بہتر اور خوشحال نئے ہندوستان کی تعمیر میں سوامی وویکانند کی تعلیمات کا ایک اہم رول ہے۔
ویبنار میں حصہ لیتے ہوئے آر او بی بھوبنیشور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب اکھل کمار مشرا نے سوامی وویکا نند کی تین اہم تعلیمات پر روشنی ڈالی۔اول خود پر اعتماد پر کرنا، دوئم دماغ نہیں، دل کی پیروی کرنا اور سوئم یہ کہ نہ توتلاش کرنا اور نہ ہی نظر انداز کرنا، بلکہ چیزوں کو ٹھیک اسی شکل میں قبول کرنا ، جس طرح وہ آتی ہیں۔
ممتاز ادیب اور روحانی مفکر جناب وشنو پرساد نندا نے سوامی وویکانند کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ سوامی جی نے ہندوستان اور مغربی دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان ایک پل قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہا ’’سوامی جی سناتن مذہب کے پیغام کو پوری دنیا تک لے گئے اور ہمیشہ دلتوں کے حقوق کے لئے کھڑے رہے۔‘‘ جناب نندا نے مزید کہا کہ سوامی جی نے عالمی بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا۔
بزرگ صحافی جناب گرو کلیان مہاپاترا نے اِس بات پر تفصیل سے روشنی ڈالی کہ کس طرح سوامی جی کے راستے اور پالیسیاں ایک خوشحال نئے ہندوستان کی تعمیر میں تعاون دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا ’’سوامی جی کی تعلیمات ہمیشہ زندہ رہیں گی، ان کی کل بھی اہمیت تھی اور آج بھی اہمیت ہے۔اگر ہم سوامی کے طور طریقوں اور پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں گے تو ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے اہل ہو سکیں گے۔
جناب مہاپاترا نے نوجوانوں کی ترقی پر توجہ مرکز کرنے والی پالیسیاں لے کر آنے کےلئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مہاپاترا نے زور دے کر یہ بات کہی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کےلئے نئے پروگرام اور منصوبے لے کر آرہی ہے، جو قوم کا مستقبل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سوامی وویکا نند کے اصولوں پر بھی عمل کررہی ہے۔
ویبنار میں مختلف اضلاع کے نہرو یووا کیندر سنگٹھن کے عہدیداران اور نوجوان ممبروں کے ساتھ ریاست میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تمام میڈیا اکائیوں کے حکام نے شرکت کی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 315)
(Release ID: 1789214)
Visitor Counter : 349