ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری کی وزارت کا اختتام سال کا جائزہ
پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت 3.74 لاکھ لوگوں کا اندراج ہوا ، 3.36 لاکھ لوگوں کو ٹریننگ دی گئی، 2.23 لاکھ لوگوں کا جائزہ لیا گیا اور 1.65 لاکھ لوگوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے
Posted On:
10 JAN 2022 3:21PM by PIB Delhi
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 (21-2020)
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت نے جنوری 2021 میں اپنی فلیگ شپ اسکیم — پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 (پی ایم کے وی وائی 3.0) کا تیسرا مرحلہ شروع کیا تھا۔ پی ایم کے وی وائی 3.0 صنعت کی ضروریات ، بازار کی مانگوں کو پورا کرنے، سروسز میں ہنر مندی فراہم کرنے اور کووڈ کے بعد کے دور میں درکار نئے دور کی نوکریوں کے رول سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں ملک بھر میں ہنر مندی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
پی ایم کے وی وائی 3.0 کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:
- نوجوانوں کے لئے ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کرنا ، جہاں پر وہ ہنر مندی کے دستیاب شعبوں میں سے اپنی پسند کی چیزیں شعوری طور پر منتخب کرسکیں۔
- ہنر مندی کی تربیت اور سند حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو امداد فراہم کرنا۔
- پرائیویٹ سیکٹر کی بڑے پیمانے پر حصہ داری کے لئے پائیدار ہنر مندی کے مراکز کو فروغ دینا ہے۔
- ملک بھر میں 8 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچانا۔
پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت اب تک 3.74 لاکھ لوگوں کا اندراج ہو چکا ہے، 3.36 لاکھ لوگوں کو تربیت دی جا چکی ہے، 2.23 لاکھ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 1.65 لاکھ لوگوں کو سرٹیفکٹ فراہم کئے جا چکے ہیں۔
پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت کووڈ کے جاں بازوں کے لئے حسب منشا بنایا گیا کریش کورس پروگرام
اس پروگرام کا مقصد لاجسٹک سیکٹر سے ہنر مند حفظان صحت کے پیشہ وروں اور دیگر پروفیشنل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ، حفظان صحت کے موجودہ پیشہ وروں کے بوجھ کو کم کرنا اور ملک کے ہر ایک کونے میں وقت پر حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے مندرجہ ذیل تین حصے ہیں، جنہیں پی ایم کے وی وائی کے مرکزی مالی امداد یافتہ اور انتظام شدہ (سی ایس سی ایم) کے جزو سے پورا کیا جائے گا:
حصہ-1 : حفظان صحت کے شعبے میں 6 قسم کے رول ادا کرنے کے لئے امیدواروں کی ہنر مندی کی نئے سرے سے ٹریننگ (خصوصی پروجیکٹ کے تحت)۔ ٹریننگ کی مدت زیادہ سے زیادہ 21 دنوں کی ہوگی ، جس میں پہلے تھیوری پر مبنی کلاس روم ٹریننگ دی جائے گی، اس کے بعد پرائمری ہیلتھ سینٹر ، اسپتالوں، دوا خانوں، نمونوں کے جانچ کے مراکز وغیرہ جیسی حفظان صحت کی سہولیات میں تقریباً 90 دنوں کی آن دی جاب ( او جے ٹی) ٹریننگ دی جائے گی۔
حصہ-2: جن امیدواروں کے پاس پہلے سے ہی تجربہ ہے، ان کی ہنر مندی کو سابقہ درس کی شناخت (آر پی ایل) کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ اس حصے کے تحت دی جانے والی ٹریننگ تقریبا ایک ہفتے تک چلے گی اور اس میں 6 قسم کے کردار کے لئے برج کورس کرایا جائے گا۔
حصہ- 3: سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کو سنبھالنے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ڈرائیوروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اس ٹریننگ کی مدت تقریبا 27 دن ہو گی۔ خطرناک کیمیاوی مادوں کے ساتھ ساتھ ایل ایم او کی نقل وحمل سے متعلق خصوصی ٹریننگ ایچ ایم وی لائسنس ہولڈر کو دی جائے گی، جس میں ایل ایم او کی نقل وحمل کے دوران ’دفاعی ڈرائیونگ‘ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس پروگرام کا افتتاح عزت مآب وزیراعظم نے 18 جون 2021 کو کیا تھا، اسی دن 26 ریاستوں کے 100 ضلعوں میں 111 پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے) اور دیگر متعلقہ تربیتی مراکز کا بھی افتتاح کیا گیا تھا۔
کووڈ کے جاں بازوں کی ٹریننگ میں ہونے والی پیش رفت (یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2021 تک):
ٹریننگ کی قسم
|
ریاست
|
اندراج
|
نئی ہنر مندی ( خصوصی پروجیکٹ)
|
33
|
1,14,031
|
پہلے سے موجود ہنر مندی میں اضافہ (آر پی ایل)
|
22
|
10,253
|
مجموعی میزان
|
33
|
1,24,284
|
پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت خصوصی پروجیکٹ
ایم ایس ڈی ای نے اپنی فلیگ شپ اسکیم پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت درج ذیل پروجیکٹ شروع کئے ہیں:
- ناگالینڈ اور کشمیر کی روایتی دستکاری سے وابستہ بنکروں اور کاریگروں کی ہنر مندی میں اضافہ
- جموں وکشمیر میں موروثی نمدا کی دستکاری کے احیاء کا خصوصی پروجیکٹ۔
- مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں گلیوں میں کھانے کا سامان بیچنے والوں کے ہنر میں اضافہ (ای- کارٹ لائسنس کے لئے)
- ناگالینڈ میں آر پی ایل پروجیکٹ کا آغاز۔
آئی ٹی آئی میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کا نفاذ
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تیسرے مرحلے کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ کو اپنی آئی ٹی آئی میں 20 ہزار امیدواروں کی تربیت کا ہدف دیا گیا تھا۔ تمام آئی ٹی آئی کا رجسٹریشن اور تربیت حاصل کرنے والوں کا انتظام این آئی ایم آئی پورٹل کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ایم ایس ڈی ای کی ہدایات کے بعد ان آئی ٹی آئی اور امیدواروں کو اسکل انڈیا پورٹل پر درج کیا جانا ہے۔ اندراج کا یہ عمل فی الحال جاری ہے۔
موجودہ صورت حال:
پی ایم کے وی وائی 3.0- آئی ٹی آئی یا اداروں کی تعداد، ریاست وار متعلقہ معلومات (3 جنوری 2022 تک)
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد
|
منظور کی جانے والی درخواستوں کی تعداد
|
منسلک اداروں کی تعداد
|
کل اکائیاں
|
امیدواروں کا اندراج
|
1
|
آندھرا پردیش
|
16
|
15
|
14
|
39
|
865
|
2
|
ارونا چل پردیش
|
1
|
1
|
1
|
4
|
118
|
3
|
آسام
|
10
|
8
|
7
|
26
|
231
|
4
|
بہار
|
4
|
3
|
3
|
12
|
106
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
15
|
14
|
14
|
47
|
893
|
6
|
دہلی
|
3
|
3
|
3
|
9
|
61
|
7
|
گجرات
|
38
|
27
|
21
|
28
|
373
|
8
|
ہریانہ
|
21
|
20
|
20
|
65
|
960
|
9
|
ہماچل پردیش
|
19
|
19
|
15
|
54
|
707
|
10
|
جموں وکشمیر
|
44
|
42
|
40
|
136
|
447
|
11
|
جھارکھنڈ
|
3
|
2
|
2
|
7
|
5
|
12
|
کرناٹک
|
6
|
5
|
5
|
14
|
142
|
13
|
کیرالہ
|
19
|
18
|
18
|
80
|
1136
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
21
|
21
|
21
|
46
|
859
|
15
|
مہاراشٹر
|
76
|
76
|
73
|
296
|
5463
|
16
|
میگھالیہ
|
3
|
2
|
2
|
6
|
30
|
17
|
میزورم
|
3
|
2
|
2
|
6
|
1
|
18
|
اڈیشہ
|
16
|
16
|
14
|
38
|
1018
|
19
|
پنجاب
|
20
|
7
|
5
|
12
|
352
|
20
|
راجستھان
|
11
|
10
|
10
|
29
|
277
|
21
|
سکم
|
1
|
0
|
0
|
0
|
0
|
22
|
تمل ناڈو
|
16
|
16
|
16
|
42
|
793
|
23
|
تلنگانہ
|
11
|
11
|
10
|
25
|
425
|
24
|
تریپورہ
|
3
|
3
|
3
|
10
|
2
|
25
|
اتر پردیش
|
30
|
29
|
23
|
75
|
1854
|
26
|
اترا کھنڈ
|
5
|
2
|
2
|
1
|
2
|
27
|
مغربی بنگال
|
28
|
28
|
18
|
29
|
1051
|
میزان
|
443
|
400
|
362
|
1136
|
18171
|
انڈیا اسکلز
ملک کے سب سے بڑے ہنر مندی کے مقابلہ، انڈیا اسکلز کو ہنر مندی کے اعلیٰ معیارات کی نمائش کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انڈیا اسکلز کے مقابلے ریاستی حکومتوں اور صنعت کی مدد سے ہر دو سال میں ایک بار منعقد کئے جاتے ہیں۔ نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، جو کہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی رہنمائی میں ہنر مندی اور صنعت کاری کے فروغ کی نوڈل ایجنسی ہے، کے ذریعہ منعقد انڈیا اسکلز 2021 کا قومی مقابلہ جنوری 2022 میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
معاش کے فروغ کے لئے ہنر مندی کا حصول اور علم سے متعلق بیداری (سنکلپ)
سنکلپ ایم ایس ڈی ای کی مرکزی مالی امداد یافتہ اسکیم ہے، جسے عالمی بینک سے قرض دیا جاتا ہے۔ اسے 19 جنوری 2018 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے نفاذ کی مدت مارچ 2023 تک ہے۔ عالمی بینک کے ساتھ حکومت ہند کا موجودہ معاہدہ 250 ملین امریکی ڈالر (1650 کروڑ روپے) ہے۔ سنکلپ کے مقاصد میں مختصر مدتی اسکل ایکو سسٹم کو مضبوط کرنا اور ملک میں ہنر مندی فراہم کرنے میں در پیش بنیادی مسائل کو ٹھیک کرنا شامل ہے۔ یہ مقاصد درج ذیل تین شعبوں کے ذریعہ حاصل کئے جاتے ہیں۔ (1) قومی ، ریاستی اور ضلع کی سطح پر اداروں کو مضبوط کرنا؛ (2) ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے معیار کو بہتر کرنا ؛ اور (3) ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں میں محروم طبقوں کو شامل کرنا۔
سنکلپ کے تحت حاصل کی جانے والی کامیابیاں
- آئی آئی ایم ، بنگلور کے اشتراک سے سنکلپ کے تحت 8 مارچ 2020 کو مہا تما گاندھی نیشنل فیلو شپ (ایم جی این ایف) پروگرام شروع کیا گیا۔ اس فیلو شپ کا دوسرا مرحلہ 25 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا، جس میں ملک کے تمام ضلعو کا احاطہ کیا گیا تھا۔ ایم ایس ڈی ای نے اس مقصد کے لئے مزید 9 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم ) کے ساتھ پارنٹر شپ کی ہے۔ مرحلہ- 2 کے پروگرام کی انتخابی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ اور ملک بھر کے 652 ضلعوں میں فی الحال 652 فیلو کام کر رہے ہیں، (اس سے پہلے مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 69 ضلعوں کا احاطہ کیا جا چکا تھا) ۔
- آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے اشتراک (2021 سے 2023 تک ) سے ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ پلاننگ میں مہارت کے ایوارڈ ( ڈی ایس ڈی پی ایوارڈ) شروع کئے گئے۔ پہلے سال میں ملک بھر کے 223 ضلعوں میں اپنا ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ پلان (ڈی ایس ڈی پی) جمع کرایا ہے۔ سال 21-2020 میں 450 سے زیادہ ضلعوں نے اپنے ڈی ایس ڈی پی کے ساتھ شرکت کی، جن کا جائزہ مذکورہ آئی آئی ٹی کے ذریعہ لیا جا رہا ہے۔
- ہنر مندی کے فروغ کے پروگرموں کے نفاذ ، ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ پلان (ڈی ایس ڈی پی) وغیرہ سے متعلق تیاریوں کے بارے میں ضلعی عہدیداروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کے لئے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( اگنو) ، کیرالہ ، انسٹی ٹیوٹ آف لوکل ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر رگھونندن سنگھ ٹولیا، اترا کھنڈ اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اگنو کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔
- ’گرام پنچایت میں ہنر مندی کے فروغ کی منصوبہ بندی‘ کے لئے 24 جولائی 2020 کو ایم ایس ڈی ای اور پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس پارٹنر شپ کے تحت ہنر مندی کی تربیت کے جائزہ اور سرٹیفکٹ فراہم کرنے کا کام وارانسی اور چندولی کے دو – دو بلاکوں میں مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس پروجیکٹ میں 254 گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا گیا، کُل 6542 امیدواروں کا اندراج ہو ا، جس میں سے 5439 کو سرٹیفکٹ دیئے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کا کام جاری ہے۔
- سنکلپ نے ملک بھر میں ہنر مندی سے متعلق سرگرمیوں کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لئے ’’اسکل انڈیا پورٹل‘‘ کے نام سے ایک آئی ٹی سسٹم تیار کرنے کے لئے رقم فراہم کی ہے۔
- اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس (ایس آئی ڈی اے سی) ، حکومت اڈیشہ اور ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی (ڈی ایس سی) کیندر پاڑہ کے اشتراک سے 12 جولائی 2020 کو اڈیشہ کے کیندر پاڑہ میں گولڈن گراس کی دستکاری سے وابستہ 3000 خواتین کاریگروں کی ہنر مندی کی تربیت کا پائلٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ اب تک 580 خواتین نے یہ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
- آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر دو پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے، جن کے نام ہیں : آدرش گرام اسکل کیمپ (اے جی ایس سی) اور سیکٹر اسکل کاؤنسل کے اشتراک سے اسٹوڈنٹ ہیریٹج امبیسڈر پروجیکٹ ۔
سنکلپ کے تحت مالیاتی حصولیابیاں
- عالمی بینک نے سنکلپ کے تحت حکومت ہند کو اب تک 169.46 ملین امریکی ڈالر (1118.46 کروڑ روپے) کی رقم فراہم کی ہے۔
- ایم ایس ڈی ای نے ابھی تک سنکلپ کے تحت کل 471.29 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں، جس میں قومی اور ریاستی سطح پر خرچ ہونے والی رقم بھی شامل ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی ) کے تحت حصولیابیاں
منظوری اورالحاق
- 2021سیشن کے لئے 4000 نئی جگہیں پیداکی گئیں ۔
- 2000 سے زیادہ بیٹھنے کی گنجائش رکھنے والے 11نئے آئی ٹی آئی ایس کو منظوری دی گئی ۔
- نیز پی ایم کے وی وائی 3.0کے تحت 160آئی ٹی آئی ایس کاالحاق چھوٹی مدت کے کورسوں کے لئے عمل میں آیا۔
- منظوری اورالحاق سے متعلق مجلس قائمہ کی دوسری ، تیسری اور چوتھی میٹنگ بالترتیب 13جولائی ، 7ستمبر اور26اکتوبر 2021 کو بلائی گئی ۔
- الحاق کی تجدید کے لئے اصول اوررہنما خطوط وضع کئے گئے اور ‘عدم الحاق ’ کے لئے اصولوں کو اپ گریڈ کیاگیا۔آئی ٹی آئی ایس میں تجارتوں اوریونٹوں کے اضافے کے لئے درجہ بندی کے اصولوں کی ضروریات میں نرمی دی گئی ۔
- ملک میں آئی ٹی آئی ایکوسسٹم کی بہتری اورایز آف ڈوئنگ بزنس میں اضافے کی خاطر الحاق کے اصولوں پرنظرثانی کی جارہی ہے ۔
ٹریننگ کو صنعت کے لئے زیادہ اہم بنانا
- 1500 سے زیادہ یادداشت مفاہمت پردوہری نظام ٹریننگ کے لئے (مالی سال 2020 میں 1061 سے اوپر) اور498آئی ٹی ای (442سرکاری آئی ٹی آئی ایس اور56 آئی ٹی آئی ایس ) 1682کے ساتھ ملحق کئے گئے (گذشتہ سال 806یونٹ سے زیادہ ) دستخط کئے گئے
آئی ٹی گورننس کے ذریعہ موثر اورشفاف نظام
- آئی ٹی آئی ایکوسسٹم کے موثر اورشفاف انتظا م کوبڑھانے کی غرض سے آئی ٹی آئی ایس کی منظوری اورالحاق کے اون لائن معائنہ کے لئے رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں ۔ نیز آن لائن معائنوں کو انجام بھی دیاگیا۔ اگست –ستمبر 2021 سے تقریبا 70 آئی ٹی ٹی آئی ایس کا آن لائن معائنہ کیاگیا۔
- الحاق کے حکم کی آن لائن تخلیق کے لئے نیا آن لائن ماڈیول ڈیولپ کیاگیاہے ۔ اس نے انسانی مداخلت کو کم کردیاہے اورنظام کی شفافیت میں اضافہ کیاہے ۔
- ریاستی داخلہ پورٹل اوراین سی وی ٹی پورٹل کے درمیان اے پی آئی ڈاٹا ٹرانسفر کے ذریعہ داخلہ ڈاٹا منتقلی کو خود کارکردیاگیاہے ۔
بھارت /اسکلس (ای ۔ لرننگ –پورٹل )
اکتوبر 2019 میں شروع کیاجانے والا بھارت اسکلس ہنرمندیوں کے لئے ایک مرکزی ذخیرہ ہے جو طلبہ اورٹریننگ دینے والوں کے لئے این ایس کیو ایف نصاب ، کورس مواد ، ویڈیوز ، سوال بینک اور موک ٹسٹ مہیاکراتاہے ۔ یہ پورٹل ٹریننگ دینے والوں اورلینے والوں کی کتابوں ، مشق کے پیرس لرننگ ویڈیوز تک آسان رسائی میں مدد کرتاہے ۔ صنعت کے شرکاء ۔ آئی بی ایم ، سی آئی ایس سی او ، کویسٹ الائنس ، مائکروسافٹ ، این اے ایس ایس سی اوایم ، اڈوب کو بھارت اسکلس پورٹل والوں کی تعداد ایک کروڑہٹ کے ساتھ 39.7لاکھ ہے ۔
انٹرپرنٹس شپ ڈویژن کی حصولیابیاں
آئی ٹی آئی ایس کے لئے اسکل ہب اقدام کا نفاذ
ہنرمندی کی ترقی اورانٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) تمام تعلیمی اورہنرمندی ایکوسسٹم میں 5000اسکل ہب (ہنرمندی کے مراکز) کی تخلیق کی منصوبہ سازی کررہاہے ۔ ہنرمندی مرکز اقدام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) 3.0اسکیم کے تحت رکھاجائیگا ۔ 1000منیجمنٹ آئی ٹی آئی ایس میں 36ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی نمائندگی شامل ہے اور612ضلعوں کا احاطہ کیاگیاہے ۔
دوسری حصولیابیاں :
- صنعتی اپرنٹس شپ پہل قدمی کے تحت اسکیل اپ مرحلے میں 24منتخبہ صنعتی کلسٹروں میں کوششوں کی نتائج ۔
- تمام ترآئی سی ایس اداروں کو پہلی قسط کے طورپر تقریبا 9.20کروڑ مختص کئے جاچکے ہیں ۔
- این اے پی ایس فنڈ کے تقریبا ً 61.79کروڑروپے 22آرڈی ایس ڈی ای ایس اداروں کو مختص کئے گئے جس میں سے 43.253کروڑ روپے اپرنٹس شپ اسکیم کے فروغ کے لئے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔
- اکتوبر کے مہینے میں قومی سطح پراپرنٹس شپ میلہ منعقد کیاگیا ، جس میں اکتوبر کے ایک ہفتے میں تقریبا 60ہزار اپرنٹسیز کومصروف کیاگیا ۔
- وپرو اورآئی جی ایم کے تعاون سے 111سیشن کے آل انڈیا ٹریڈٹسٹ منعقد کئے گئے ، تقریبا 1.25امیدواروں نے امتحان دیا۔
- جی ٹی پی ، این اے پی ایس رہنما خطوط ، ایکزامینیشن اورپورٹل طریقہ ہائے کارمیں اہم اپرنٹس شپ اصلاحات کئے گئے ۔ اس کے بارے میں تین بیک ٹو بیک اوایم ایس جاری کئے گئے ۔
- موجودہ مالی سال کے دسمبر مہینے تک اپرنٹس شپ ٹریننگ کی تاریخ میں پہلی بار تقریبا 4.9لاکھ اپرنٹس نے اپرنٹس شپ کی ٹریننگ مکمل کی ۔
این آئی ای ایس جی یو ڈی کے ذریعہ انجام دی جانے والی اہم پہل قدمیاں
- پی ایم –یوا اسکیم کے تحت این آئی ای ایس بی یو ڈی انٹرپرینیورشپ کی ترقی سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ کو 10ریاستوں اور2مرکز کے زیرانتظام علاقوں ( اترپردیش ، اتراکھنڈ ، تامل ناڈو ، بہار، تلنگانی ، مغربی ، بنگال ، کیرالا ، آسام ، میگھالیہ ، مہاراشٹر ، دہلی اورپوڈوچیری) میں نافذ کررہی ہے ۔
- این آئی ای ایس بی یو ڈی انٹرپرینیورشپ کی ترقی سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ وارانسی ، ہری دوار اورپندھارپور کے مبارک شہروں میں نافذ کررہی ہے ۔ مجوزہ پروجیکٹ کا بنیاد ی مقصد مندروالے علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو تحریک دینا ہے ۔ کل 147پروگرام ایل آئی اے ایس کے ذریعہ متعلقہ مقاموں میں منعقد کئے گئے جن میں اب تک 4769شرکاء نے حصہ لیا۔
- ادارہ مختلف گروپوں ، مہاجرین ، قبائلی ، ایس سی ، ایس ٹی ، اوبی سی ، ٹرانس جینڈرس عورتوں اورسیاحت اور میزبانی کے شعبے کے فارغ التحصیل کے درمیان انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لئے مختلف ٹریننگ پروگرام منعقد کررہاہے ۔
- ادارہ کو سال 2021 میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی طرف سے سماج میں حاشیئے پرپڑی آبادی کو صحیح ہنراورمعلومات مہیاکرانے پر تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں ، ایکسی لنسی ایوارڈ مل چکا ہے ۔
- ایم ایس ڈی ای نے خواہش مند، بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای)،مرکز کے زیر انتظام علاقے/ جزیزوں، این ای آر/پہاڑی علاقوں کے سرحدی اضلاع وغیرہ میں 83 نئی جے ایس ایسز قائم کرنے کے لیےاین جی اوز کے انتخاب کے لیے شفاف نظام متعارف کرایا۔ایم ایس ڈی ای نے 15 جولائی 2021 کو مہارت کے عالمی دن پر 75 نئے جے ایس ایسز کا آغاز کیا ہے۔
- ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) نے 15 جولائی 2021 کو چھٹے عالمی یوتھ اسکل ڈے کے موقع پر عوامی تعلیم کے اداروں ذریعے اوپن بیسک ایجوکیشن پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ او بی ای رسمی اسکولوں کی کلاس III، V اور VIII کے برابر A، B اور C سطح پر مساوی پروگرام پیش کرتا ہے۔
- ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نےجے ایس ایسز کی درجہ بندی کرنے کے لیے ایک گریڈنگ فریم ورک تیار کیا ہے۔ درجہ بندی کی مشق کا مقصد جے ایس ایسز کو مقررہ پیرامیٹرز کے معاملے میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ‘‘اسٹار ریٹنگ’’ فراہم کرنا ہے۔
- ڈی جے ایس ایس، ایم ایس ڈی ای کے ذریعہ آئی آئی ایم، شیلانگ کے تعاون سے 10-14 مارچ، 2021 کو گوہاٹی میں شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے جے ایس ایس کے افسران اور عملے کے لیے 5 روزہ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی کے ذریعے جنوری 2021 سے مارچ 2021 تک شمال مشرقی خطہ کی ریاستوں کے جے ایس ایسز کے وسائل والے افراد کو کاروباری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے چار تازہ کاری پروگرام منعقد کیے گئے تاکہ وہ استفادہ کنندگان کو کاروباری مہارت فراہم کر سکیں۔
- ایم ایس ڈی ای نے پہلی بار قومی کھلونا میلے میں حصہ لیا جو وزارت ٹیکسٹائل کے زیراہتمام 27 فروری سے 2 مارچ 2021 تک منعقد کیا گیا تھا۔ نمائش کا اہتمام ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ) کے ورچوئل پلیٹ فارم پر کیا گیا تھا۔ اس ورچوئل ٹوائے فیئر میں 74 جے ایس ایس کے تیار کردہ ہلکے کھلونوں کی نمائش کی گئی۔
- جے ایس ایسز نے 16 سے 31 جولائی 2021 تک سوچھتا پکھواڑا کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں مقامی کمیونٹی لیڈران اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں میں ملک بھر میں 1.36 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
- جے ایس ایسز نے اپنی سرگرمیوں والے علاقوں میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم )کی سرگرمیاں انجام دیں۔ منعقد کی جانے والی اہم سرگرمیاں یہ ہیں: فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0، آن لائن قومی ترانہ، ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کا پروگرام، روزگار میلہ، قانونی خواندگی پروگرام، مالی خواندگی پر لیکچر، اے کے اے ایم کے تحت رنگولی مقابلوں میں شرکت ان میں ‘‘ہندوستانی ثقافت اور آزادی کی جدوجہد اور ہیروز وغیرہ۔’’
کامیابیاں آئی آر او، سی ایف آئی سیکشن، ڈی جی ٹی
- امرت مہوتسو - انڈیا@75 تمام 33 این ایس ٹی آئز میں منایا جا رہا ہے جس میں 1947 سے شروع ہونے والے ایک سال میں ہر پیر کو 75 ہفتوں تک اہم واقعات پر لیکچر کے ساتھ صبح کی اسمبلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
- 8 مارچ 2021 کو منعقدہ خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے دوران ڈویژن کی طرف سے نامزد پانچ خواتین مائیکرو انٹرپرینیورز کو عزت مآب وزیر (ایس ڈی ای) نے اعزاز سے نوازا ہے۔
- سبق اور ڈیمو پلانز کی یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے، ڈویژن نےاین ایس ٹی آئی ٹرینرز کے ذریعے کوششیں کی ہیں کہ وہ اسے بھارت سکلز پورٹل پر اپ لوڈ کریں تاکہ سی ایف آئیز میں تربیت دینے والوں اور تربیت پانے والوں تک آسانی سے آن لائن رسائی حاصل کی جا سکے۔
- وشوکرما ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر برائے ہنر مندی اور کاروباریت کے ذریعہ سی آئی ٹی ایس کے تحت 04 کورسز کا آغاز۔
- ماسٹر ٹرینرز کو کوشلاچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
- 1,17,160 ماسک این ایس ٹی آئیز اور آر ڈی ایس ڈی ایز کے ذریعے صف اول کے کارکنان اور کم آمدنی والے گروپ/غریب لوگوں میں تیار کرائے/سلوائے اور تقسیم کیے گئے۔
- این ایس ٹی آئیز کے ہاسٹل کے کمروں کو تنہائی کے مراکز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار رکھا گیا تھا۔
- سی ٹی ایس اور سی آئی ٹی ایس کے لیے این آئی ایم آئی پورٹل، زوم پورٹل، یو ٹیوب کے ذریعے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ آئی بی ایم نیسکام مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن کلاسز کا انعقاد کر رہا ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران کل 16767 آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔
- این ایس ٹی آئی ممبئی نے چونبھٹی پولیس اسٹیشن، ممبئی میں سینسر پر مبنی ہینڈ سینیٹائزیشن اور ہاتھ دھونے کی مشین کو ڈیزائن، اختراع اور نصب کیا ہے۔
- 141 پی پی ای کٹس این ایس ٹی آئی (ڈبلیو)، ودودرا کے ذریعہ تیار کی گئیں۔
- ہنر مندی کی ترقی کے مختلف اداروں میں ٹریننگ آفیسرز کی خالی آسامیوں پر جونیئر کنسلٹنٹس کا تقرر کیا گیا۔
- علاقائی ہندوستانی ہنر مندی کے مقابلوں کے لیے ریاستوں کے ساتھ تعاون کیا گیا۔
- 2021-2020 کے دوران، سی آئی ٹی ایس کے تحت 9053 زیر تربیت افراد کو تربیت یافتہ بنایا گیا ۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی کے اقدامات
تیل جیویکا
یہ آئل انڈیا لمیٹڈ (دولیاجان) ذریعہ معاش سے متعلق اہم اقدام ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی کو اس کو نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ کمیونٹی کلسٹر پر مبنی پائیدار دیہی ذریعہ معاش کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد اروناچل پردیش کے چانگ لانگ اور نمسائی ضلع کے تحت دیون کے 5 گاؤں کے 400 دیہاتیوں کی روزی روٹی کو بڑھانا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ‘ ہار بیسٹ- بیسٹ آف ہارویسٹ’ کا برانڈ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
طرز زندگی کے لوازمات اور مصنوعات پر ہنر مندی کی تربیت
یہ پروگرام ‘‘انڈین او آئی ایل کارپوریشن، گوہاٹی ریفائنری’’ کی سرپرستی میں 2 ماہ کی مدت کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ 30خواتین تربیت یافتگان کو مختلف مہارتوں جیسے پیپر ماچ، کروشیٹ، موم بتی سازی اور آرائشی بوتل سازی کی تربیت دی گئی۔ مزید برآں، انٹرپرینیورشپ کی بنیادی مہارتوں، مالیاتی پہلوؤں وغیرہ کے بارے میں معلومات بھی تربیت حاصل کرنے والوں کو دی گئیں۔ تربیت کے بعد، اختتامی دن ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا اور منتخب تربیت یافتہ افراد کو امداد کی فراہمی اور رہنمائی کی معاونت کے لیے منتخب کیا گیا۔
پردھان منتری ون دھن یوجنا (پی ایم وی ڈی وائی) آسام
یہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جسے ہندوستان کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ۔ 14 اپریل 2018 کو ہندوستان کے جنگلات سے قبائلی برادریوں کے ذریعہ معاش کے مواقع کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیا ہے ۔ یہ اسکیم قبائلی برادریوں کے درمیان آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جو بنیادی طور پر معاش کے لیے معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ای پی) پر منحصر ہیں۔ آسام کے لیے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ(آئی آئی ای) کو اس اسکیم کے نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے ریسورس ایجنسی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ریاست آسام میں، اسکیم نے 24 اضلاع میں ہر جگہ اپنے وجود کو ظاہر کیا ہے۔ جس میں 128 ون دھن وکاس کیندر کلسٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں 300 مستفیدین شامل ہیں۔ ریاست بھر میں فعال وی ڈی وی کے سی تقریباً 37000خواتین قبائلی استفادہ کنندگان پر مشتمل ہے جو کہ رجسٹرڈ کل مستفید ہونے والوں کا حیرت انگیز طور پر 97فیصد ہے۔
نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(این سی وی ای ٹی) کے اقدامات
قابلیت سے متعلق
این سی وی ای ٹی کے تحت نیشنل سکلز کوالیفیکیشن کمیٹی (این ایس کیو ایف) کی کل دس میٹنگیں 30 دسمبر 2021 تک منعقد ہوئیں، جن میں کل 819 قابلیتوں کو نیشنل سکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ منسلک کیا گیا اوراین ایس کیو سی کے ذریعے منظور کیا گیا۔ اسی کو قومی قابلیت رجسٹر (این کیو آر) پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ (تفصیلات ضمیمہ-I میں)
این ایس کیو ایف الائنمنٹ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں:
- اہلیت کی این ایس کیو ایف قابلیت کے الائنمنٹ میں لگنے والے وقت کو 6+ ماہ سے کم کر کے صرف 2 ماہ کر دیا گیا ہے۔
- عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے این ایس کیو سی اب باقاعدگی سے ہر مہینے (عام طور پر مہینے کے آخری جمعرات) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
- ہنگامی ضروریات کے لیے 'فائل پر' فوری قابلیت کی منظوری کے لیے بھی انتظام موجود ہے جس کی بعد میں این ایس کیو سی میں توثیق کی جاتی ہے۔
- کوالٹی کے بنیادی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے فوری اور آسان منظوری کو یقینی بنانے کے لیے اے پی/ ڈی ایس سیز کی طرف سے اہلیتوں کے زمرے/ اسکول بورڈز کی آسانی سے ترقی اور اہلیت/ این او ایس کے آن لائن جمع کرانے کے لیے ایک آسان ٹیمپلیٹ تیار کیا گیا ہے۔
- این سی وی ای ٹی کی طرف سے موجودہ قابلیتوں پر نظر ثانی اور انہیں معقول بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں ٹیکنالوجی کے عناصر اور منتخب مضامین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ قابلیت کو صنعت کی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ مہارت کے ماحولیاتی نظام میں اسی طرح کی قابلیت کے دوہرے پن اور تکرارکو دور کیا جا سکے۔
- تمام ایوارڈ دینے والے اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام قابلیتوں میں مائیکرو اور نینو انٹرپرینیورشپ ماڈیولز کو شامل کریں اور جہاں کہیں بھی مناسب معلوم ہو، مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی کے ماڈیولز کو شامل کریں۔
شناخت سے متعلق
کونسل کی نمائندگی کرنے والی ذیلی کمیٹی کے چوبیس اجلاس منعقد کیے گئے جن میں تنظیموں سے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا گیا جو ایوارڈ دینے والے ادارے کے طور پر منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس میں کل 41 تجاویز (37 سیکٹر سکل کونسلز اور 4 گورنمنٹ باڈیز/انسٹی ٹیوٹ جیسے: سی آئی پی ای ٹی، نیشنل اکیڈمی آف آر یو ڈی ایس ای ٹی آئی ا ین آئی ای ایل آئی ٹی اور یو پی اس ڈی ایم) پر غور کیا گیا۔
تشخیصی ایجنسیوں کی 143 تجاویز کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور جو اہل ہیں سب کمیٹی کے ذریعہ غور کے لیے تیار ہیں۔
یونیفائیڈ کریڈٹ فریم ورک کی ترقی
چیئرپرسن، این سی وی ای ٹی کی صدارت میں یونیفائیڈ کریڈٹ فریم ورک کی تشکیل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چار اجلاس 26 نومبر، 03 دسمبر، 16 دسمبر، 2021، اور 7 جنوری 2022 کو منعقد کیے گئے تاکہ ایک متحدہ کریڈٹ فریم ورک کی سمت میں مزید پیش رفت کے لیے مختلف پیرامیٹرز پر اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے ۔ اب تک، ایک سال میں کل تعلیمی وقت کا تعین کرنے، ایک سال میں تفویض کیے جانے والے کل کریڈٹ، اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم بشمول تکنیکی تعلیم کو تفویض کیے جانے والے درجات کے لیے اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے۔ کمیٹی فریم ورک کو حتمی شکل دینے سے پہلے اکیڈمک اور ووکیشنل اسٹریم میں متحد کریڈٹس کے حساب کے لیے افزونی کے عنصر کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔
قومی مہارت سرٹیفکیٹ ذخیرہ
این سی وی ای ٹی اور ڈی جی لاکر کے درمیان 16 جولائی 2021 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں، تاکہ بہتر احتساب اور شفافیت کے لیے مہارت کے سرٹیفکیٹس کی تعداد کو ڈیجیٹل طور پر ذخیرہ کیا جا سکے۔ اس کے بعد، تمام ایوارڈ دینے والے اداروں کو ڈیجی لاکر پر رجسٹر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
قبولیت کے رہنما خطوط
مختلف تسلیم شدہ ایوارڈ دینے والے اداروں کے ذریعہ این ایس کیو ایف سے منسلک قابلیت کو اپنانے کے لئے رہنما خطوط کو اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہیں کونسل نے منظوری دے دی ہے اور مشتہر کیے جانے کے عمل میں ہیں۔
مزید یہ کہ کونسل کے اجلاس میں قومی پیشہ ورانہ معیارات(این او ایس ایسز) کو اپنانے کے رہنما خطوط کو بھی حتمی شکل دی گئی لیکن اس پر مزید غور کیا جا رہا ہے۔
ملٹی اسکلنگ اور کراس سیکٹرل قابلیت
ملٹی اسکلنگ اور کراس سیکٹرل قابلیت کی ترقی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مستقبل کی مہارتیں
مستقبل کی مہارتوں اور ملازمتوں کے تقاضوں کی شناخت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انڈسٹری 4.0 پر تجویز ذاتی دستاویز تیار ہو چکا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مخلوط تعلیم اور تشخیص
این ایس کیو ایف کے عمل کے حصے کے طور پر ملاوٹ شدہ سیکھنے اور تشخیص کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔
وی ای ٹی ڈومین میں ہندوستانی زبانوں کے استعمال کو فروغ دینا
ایوارڈ دینے والے اداروں / درخواست وصول کرنے والے اداروں کو وی ای ٹی ڈومین میں ہندوستانی زبانوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
- انگریزی اور ہندی زبانوں میں قابلیت کو فروغ دینا
- اطلاقی صورتحال کے مطابق ریاستوں کی ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں قابلیت اور متعلقہ نصاب کی دستیابی کو یقینی بنانا۔
تعلیمی مساوات
مین اسٹریم ایجوکیشن کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے انضمام کو آسان بنانے کے لیے، این ایس کیو ایف الائنمنٹ کے عمل کو سمجھنے اور ۔ اسکولوں کے لیے مخصوص قابلیت سیکٹر کی شناخت میں مدد کے لیے سکول ایجوکیشن، سی بی ایس ای ، پی ایس ایس سی آئی وی ای- بھوپال ، اسکولوں کے پرنسپلوں، ایس ایس سی اور صنعت کے شراکت داروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پانچ ویبنارز کا انعقاد کیا گیا
دیگر اہم اقدامات
- این او ایسز کے مشترکہ پول کی شناخت اور معیاری کاری شروع کر دی گئی ہے: مشترکہ این او ایس کے پہلے سیٹ کی شناخت کی جا چکی ہے۔ ان کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
- ہنر مندی کی یونیورسٹیوں کے لیے رہنما اصول
Iii ٹرینرز کی تربیت اور تشخیص کنندگان کی تربیت کے لیے رہنما اصول
iv تسلیم شدہ اداروں کی درجہ بندی اور گریڈنگ کا طریقہ کار
- این سی وی ای ٹی ویب سائٹ اور این کیو آر پورٹل کی اپ گریڈیشن۔
وی آئی این سی وی ای ٹی سرٹیفکیٹس کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔
ضمیمہ-I
01.01.21 سے 31.12.21 کے دوران(این سی وی ای ٹی کے تحت) منعقدہ این ایس کیو سی میٹنگوں کی تفصیلات
نمبرشمار
|
این ایس کیو سی میٹنگ کی تاریخ
|
منظور شدہ قابلیت
|
ریمارکس
|
1
|
29جنوری 2021
|
92
|
|
2
|
25 فروری 2021
|
13
|
|
3
|
25 مارچ2021
|
19
|
|
4
|
27 مئی 2021
|
60
|
صحت کے شعبے میں کووڈ پر مبنی 6 کریش کورس منظور کئے گئے
|
5
|
24 جون2021
|
40
|
|
6
|
29 جولائی 2021
|
69
|
|
7
|
31 اگست 2021
|
77
|
|
8
|
30 ستمبر 2021
|
91
|
|
9
|
25 نومبر 2021
|
118
|
|
10
|
30 دسمبر 2021
|
240
|
|
مجموعی
|
819
|
|
*******************
ش ح۔ ق ت، س ب،ا ک ۔ ق ر،ر ض،ع ا
U:300
(Release ID: 1789109)
Visitor Counter : 289