وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم ، اے آئی سی ٹی ای اور ڈی پی آئی آئی ٹی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 10 سے 16 جنوری 2022 تک  ’قومی اختراعی  ہفتہ‘ کا اہتمام کیا


جناب راج کمار رنجن سنگھ کل ’تعلیمی اداروں میں اختراعی  ایکو سسٹم تیار کرنے‘ کے موضوع پر 2 روزہ ای سمپوزیم کا افتتاح کریں گے

Posted On: 10 JAN 2022 5:07PM by PIB Delhi

ترقی پسند بھارت کے 75 ویں سال ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منانے کے لئے  وزارت تعلیم، اے آئی سی ٹی ای اور کامرس و صنعت کی وزارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) مشترکہ طور پر 10 تا 16 جنوری 2022 تک’قومی اختراعی ہفتہ‘ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اختراعی ہفتہ   وزارت تعلیم کا  رسمی  ہفتہ بھی ہے۔ اس اختراعی ہفتہ  میں بھارت میں اختراع اور صنعت کاروی کو  فروغ دینے کے مقصد سے  بیداری پھیلانے کے لیے ان ایجنسیوں کے ذریعے کیے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر موجود رہنے والی معروف شخصیات میں زوہو  کارپوریشن کے بانی جناب  سریدھر ویمبو، اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن، پھول کے بانی اور سی ای او جناب  انکیت اگروال،  سیلز فورس کی چیئرپرسن اور سی ای او، محترمہ  اروندھتی بھٹاچاریہ، کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی ایم ڈی محترمہ شری دیوی پنکجم، ماروتی  کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر  جناب سی وی رمن اور کئی دیگر شامل ہیں۔

وزارت تعلیم کے ذریعہ  11 اور 12 جنوری 2022 کو ’تعلیمی اداروں میں  اختراعی  ایکو سسٹم تیار کرنے‘  کے موضوع پر  2 روزہ ای سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ای سمپوزیم کا افتتاح تعلیم کے وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ 11 جنوری 2022 کو صبح 10.30 بجے کریں گے۔ پروگرام  کا انعقاد ورچوئل طریقے سے  کیا جائے گا اور اس میں تعلیمی اداروں، اسکولوں، صنعت، اسٹارٹ اپ اور سرمایہ کار برادری سے بڑے پیمانے پر  شرکت  کی جائے گی۔

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کےچیئرمین  پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے نے کہا کہ اختراعی ہفتہ مثبت خیالات کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور آئندہ چیلنجوں  کا سامنا کرنے کے لئے نوجوان اختراع  کاروں کو تحریک دے گا۔  اختراعی نظام تیار کرنے کے اہم پہلووں مثلاً سرمایہ کاری، سرپرستی  وغیرہ پر  یہ مجوزہ  سمپوزیم روشنی ڈالے گا  اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سمپوزیم ہمارے تعلیمی اداروں کی اپنے کیمپسوں کے اندر اختراعی ایکو سسٹم تیار کرنے پر  توجہ  مرکو زکرنے کے لئے مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔بھارت میں چوکہ  اسٹارٹ اپس کی تعداد کے معاملے میں زبردست ترقی دیکھنے میں آئی ہے، ایسی صورت میں  کلی اختراعی کلچر کی تشکیل  کی تال میل والی  کوششوں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وژن کے مطابق  آتم نربھر بھارت اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت  تیار کرنے کے لئے  راہ ہموار ہوگی۔

وزارت تعلیم  کے انوویشن سیل کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرےنے کہا کہ اختراعی ہفتہ تمام اختراع کاروں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے کام کا مظاہرہ کریں اور نوجوان ذہنوں کو  تحریک دیں کہ وہ اپنے صنعتی سفر کو مزید سنجیدگی سے جاری رکھیں تاکہ بھارت ایک عالمی اختراعی اور اسٹارٹ اپس ہب کے طور پر ابھر سکے۔

اختراع کے مختلف پہلوؤوں اور سٹارٹ اپس پر  اپنے نظریات اور خیالات سے واقف کرانے کے لئے ممتاز صنعتی لیڈر ، ابھرتے ہوئے یونی کارن فاؤنڈر، سرمایہ کار اور پالیسی پریکٹیشنرز، کی نوٹ اسپیکر اور  پینالسٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔ اسکول کے بچوں اور نوجوان  ذہنوں کو کیریئر کے طور پر  اختراع اور صنعت کاری  اختیار کرنے   کی تحریک دینے کے لئے  ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپ بانیوں  اور طلبا اختراع کاروں  کے پینالسٹوں پر مشتمل خصوصی پینل اجلاسوں  کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں میں اختراع اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ایک  حصے کے طور پر  متعلقین  کو حساس بنانا  اور ان کی سمت بندی کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 281                    



(Release ID: 1789040) Visitor Counter : 152