بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کاشی وشوناتھ مندر میں ۱۴ جنوری سے عقیدت مند ‘کھادی کے ہاتھ سے بنے کاغذ ی چپل’ پہنیں گے
Posted On:
10 JAN 2022 4:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10جنوری ،2022
وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر جانے والے عقیدت مندوں اور مندر کے سینکڑوں کارکنوں کو اب ننگے پاؤں مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 14 جنوری سے، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن عقیدت مندوں اور کارکنوں کے استعمال کے لیے کھادی کے ہاتھ سے بنے کاغذ ‘یوز اینڈ تھرو’ چپلوں کی فروخت شروع کر رہا ہے۔ کھادی کے ہاتھ سے بنے کاغذی چپل کاشی وشوناتھ کوریڈور کے پارکنگ میں واقع کھادی سیلز آؤٹ لیٹ سے فروخت کیے جائیں گے۔ ہاتھ سے تیار کاغذی چپل 50 روپے فی جوڑی کی معمولی قیمت پر خریدے جاسکتے ہیں ۔ یہ چپل وارانسی میں ایک رجسٹرڈ کھادی انسٹی ٹیوشن کاشی ہست کلا پرتشٹھان کے ذریعہ فروخت کئے جائیں گے۔ ہاتھ سے بنے ہوئے کاغذی چپل مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کاشی وشوناتھ مندر کے مہنت مکر سنکرانتی یعنی 14جنوری 2022 کو کریں گے۔
یہ پیش رفت وزیر اعظم کی طرف سے کاشی وشوناتھ مندر کے کارکنوں کے لیے جوٹ چپل بھیجے جانے کے بعد سامنے آئی ہے جب انھیں معلوم ہوا کہ مندر میں کام کرنے والے زیادہ تر لوگ ننگے پاؤں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ مندر کے احاطے میں چمڑے یا ربڑ سے بنے جوتے پہننا منع ہے۔ مندر کی پوری ورک فورس بشمول پجاری، سکیورٹی گارڈ، سینیٹری ورکرز اور خدمت انجام دینے والے لوگوں کو اس قاعدے کی پابندی کرنی ہوتی ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونائی کمار سکسینہ نے کہا کہ ہاتھ سے بنے ہوئے کاغذ سے بنی "یوز اینڈ تھرو" چپل مندر کے تقدس کو برقرار رکھیں گےاور ساتھ ہی سخت موسمی حالات میں عقیدت مندوں کو گرمی اور سردی سے بھی بچائے گی۔ اس کے علاوہ، یہ چپل کسی بھی قسم کی آلودگی کو روکیں گے کیونکہ یہ قدرتی ریشوں سے بنی ہیں۔ "یہ ہاتھ سے بنے ہوئے کاغذی چپل مندر کے تقدس کو برقرار رکھیں گے۔ یہ چپل 100% ماحول دوست مواد سے بنی ہیں۔ مندر کے احاطے میں ان چپلوں کے استعمال سے کھادی کاریگروں کے لیے پائیدار روزگار بھی پیدا ہوگا۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی یہ چپل 14 جنوری سے فروخت کرے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پہلی بار کھادی کے ہاتھ سے بنے ہوئے کاغذ "یوز اینڈ تھرو" کے چپل تیار کیے گئے ہیں۔ یہ ہاتھ سے بنی کاغذی چپلیں 100% ماحول دوست اور سستی ہیں۔ ان چپلوں کو بنانے میں استعمال ہونے والا ہاتھ سے تیار شدہ کاغذ مکمل طور پر لکڑی سے پاک ہے اور قدرتی ریشوں جیسے کپاس اور ریشم کے چیتھڑوں اور زرعی فضلہ سے بنا ہے اور اس لیے عبادت گاہوں میں استعمال کے لیے موزوں ہے۔ یہ حفظان صحت کے نقطہ نظر سے بھی موثر ہے۔ ان چپلوں کو کے وی آئی سی نے ہاتھ سے بنے ہوئے کاغذ کی صنعت کو سپورٹ کرنے اور کاریگروں کے لیے پائیدار روزگار پیدا کرنے کے مقصد سے تیار کیا ہے۔
***********
ش ح ۔ا م۔
U:283
(Release ID: 1788958)
Visitor Counter : 184