وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  نے ختم سال  2021 ماہی پروری کے محکمے کے کلیدی اقدامات اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 30 DEC 2021 3:32PM by PIB Delhi

ماہی پروری کے شعبے کو آمدنی اور روزگارپیدا کرنے والے ایک طاقتور وسیلے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، کیونکہ یہ بہت سی ذیلی صنعتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یہ سستی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ ساتھ ملک کی پسماندہ آبادی کے  ایک بڑے حصے کا روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے۔ پسماندہ آبادی کا ایک بڑا حصہ۔ ماہی گیری کا شعبہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔ ماہی گیری کا شعبہ بھارت میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے، جو ملک کی ایک بڑی آبادی کو تغذیہ اور غذائی تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ 28 ملین سے زیادہ لوگوں کو آمدنی اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ماہی گیری کے شعبے کو 'سن رائز سیکٹر' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس نے 2014-15 سے لے کر اب تک 10.87 فیصد کی بہترین دوعددی ہندسے کی سالانہ شرح نمو دکھائی ہے۔ مذکورہ شعبے نے مالی سال 2019-20 میں مچھلی کی 142 لاکھ ٹن کی ریکارڈ پیداوار کی ہے اور اس میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ، اس نے ہندوستان میں 28 ملین سے زیادہ  بالخصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کے لیے روزی روٹی کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، نیزسماجی و اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستان دنیا میں مچھلی کا دوسرا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے، جو عالمی پیداوار میں 7.56فیصد کا حصہ دار ہے اور ملک کے مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) میں تقریباً 1.24فیصد اور زرعی جی اے وی میں 7.28فیصد سے زیادہ کا حصہ دار ہے۔ ماہی پروری اور آبی جانوروں کی پرورش لاکھوں لوگوں کی خوراک، غذائیت، آمدنی اور معاش کا ایک اہم ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ ماہی پروری کے شعبے میں 2019-20 کے دوران برآمداتی  آمدنی 46,662.85 کروڑ روپے رہی ہے۔ یہ شعبہ بنیادی سطح پر تقریباً 280 لاکھ لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے اور ویلیو چین کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے اور ماہی گیری کے شعبے کی سالانہ اوسط شرح نمو گزشتہ برسوں میں 7فیصدرہی  ہے۔ مچھلی جانوروں سے حاصل پروٹین کا ایک سستا اور بھرپور ذریعہ ہے، جو اسے بھوک اور غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے صحت مندخوراک حاصل کرنے میں سے ایک ذریعہ بناتی ہے۔ اس شعبے میں اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور اسے پالیسی اور مالی امداد کے ذریعے ماہی گیری کے شعبے پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی  پائیدارترقی کو ذمہ داری ، سب کی شمولیت والے اورجامع طور پر طور پر تیز کیا جا سکے۔

 

اسکیمیں اور پروگرامس

پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (PMMSY)

مرکزی کابینہ نے 20 مئی 2020 کو پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (PMMSY) کو منظوری دی جس میں اب تک کی سب سے زیادہ کل سرمایہ کاری 20,050 کروڑ روپے ہے جس میں(1) 9,407 کروڑ روپے کا مرکزی حصہii)) 4,880 کروڑ روپے کا ریاستی حصہ اور (iii) مستفیدین سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2024-25 تک 5 سال کی مدت میں اس کے نفاذ کے لیے 5,763 کروڑ روپے کا مستفیدین تعاون شامل ہے۔ PMMSY کا اعلان مالی سال 2019-20 کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا اور بعد میں حکومت ہند کے COVID-19 ریلیف پیکج (آتم نر بھر بھارت پیکیج) کے حصے کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ PMMSY کا آغاز 10 ستمبر 2020 کو وزیر اعظم نے کیا تھا۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو PMMSY کی انتظامی منظوری اور کاروائیوں  کے لیے رہنما خطوط بالترتیب 12 جون 2020 اور 24 جون 2020 کو ماہی گیری، ماہی پروری، مویشی  پروری اور ڈیری کی وزارت نے جاری کیے تھے۔

سنہ 2020-21 کے دوران، 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (سوائے مغربی بنگال، چنڈی گڑھ) اور دیگر تنظیموں سے تجاویز موصول ہوئیں جن کی کل لاگت 2,881.41 کروڑ روپے (سی ایس ایس کے تحت 2,746.86 کروڑ روپے + CS کے تحت 134.56 کروڑ روپے)، جس میں مرکزی حصہ 1,089.86 کروڑ روپے (سی ایس ایس کے تحت 955.26 کروڑ + CS کے تحت 134.56 کروڑ) منظور شدہ اور مرکزی حصہ کی پہلی قسط 585.68 کروڑ روپے (سی ایس ایس کے تحت 500.08 کروڑ + CS کے تحت 85.60 کروڑ) کروڑ ہے۔ ) جاری کیے گئے ہیں۔ سرگرمیوں کے مطابق حاصل کردہ حصولیابیاں حسب ذیل ہیں:

سنہ 2021-22 کے دوران، ماہی گیری پر پابندی/ نرمی کی  مدت کے دوران 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کل پروجیکٹ لاگت 2600.54 کروڑ روپے ہے، جس میں 845.31 کروڑ روپے  مرکزی حصہ کے طور پر منظور کیے گئے ہیں اور 405.92 کروڑ روپے کی پہلی قسط مرکزی حصہ کے طور پر مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی ہے اور 176.27 کروڑ روپے  کی بطور پابند عہد بستگی ہے۔ سال 2021-22 کے دوران PMMSY کے تحت اب تک کی سرگرمی کے لحاظ سے حصولیابیاں درج ذیل ہیں۔

 

اندرون ملک ماہی گیری: اندرون ملک آبی زراعت کے لیے 2,983 ہیکٹر تالاب کا رقبہ، 676 بائیو فلوک یونٹس اور 1178 ری سرکولیٹنگ ایکوا کلچر سسٹم (RAS)، 10,490 کیج نمبر اور 126 ہیکٹر آبی ذخائر اور دیگر آبی ذخائر؛ 110 مچھلی/ جھینگے ہیچری، 79 ہیکٹر تالاب کا رقبہ اندرون ملک نمکین الکلائن کلچر کے لیے منظور کیا گیا۔

سمندری ماہی گیری: 101 گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہاز، 260 موجودہ ماہی گیری کے جہازوں کی اپ گریڈیشن، مشینی ماہی گیری کے جہازوں میں 1,353 بائیو ٹوائلٹس؛ فش فارمنگ کے لیے 890 اوپن سی کیجز، 2 چھوٹی میرین فن فش ہیچریاں، 642 ہیکٹر تالاب کا رقبہ نمکین پانی کی آبی زراعت کے لیے اور 3 کھارے پانی کی ہیچریوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ماہی گیروں کی بہبود: ماہی گیروں کے لیے 974 متبادل کشتیاں اور جال؛ ماہی گیری پر پابندی/مشکلات کی مدت کے دوران ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کے لیے 6,58,462 ماہی گیروں کے خاندانوں اور 19 توسیعی اور معاون خدمات (متسیہ سیوا کیندر) کے لیے روزی روٹی اور غذائی امداد۔

ماہی گیری کا بنیادی ڈھانچہ: 127 آئس پلانٹس/کولڈ اسٹوریج، 117 فش فیڈ ملز/پلانٹس؛ مچھلی کی نقل و حمل کی سہولیات کے 4660 یونٹس، فریج (67)اور موصل ٹرک (373)، آٹو رکشے (783)، موٹر سائیکلیں(1893) اور آئس بکس والی سائیکلیں (1304)؛ فش خوردہ مارکیٹ (81) اور فش کیوسک کے 957 یونٹس بشمول آرائشی کیوسک(876) اور 13 ویلیو ایڈڈ انٹرپرائز یونٹس کو اب تک منظور کیا گیا ہے۔

ایکواٹک ہیلتھ مینجمنٹ: 4 بیماریوں کی تشخیصی مراکز اور کوالٹی ٹیسٹنگ لیب، 2 موبائل سنٹرز اور ٹیسٹنگ لیب اور ایک ایکواٹک ریفرل لیب کو منظوری دی گئی ہے۔

آرائشی ماہی پروری: 273 آرائشی فشریز یونٹس اور 37 مربوط آرائشی فش یونٹس (بریڈنگ اور پرورش) کی منظوری دی گئی ہے۔

سمندری نبات کی کاشت: سمندری نباب کی کاشت کے لیے 23,000 رافٹس اور 41,000 مونولین ٹیوبنیٹ منظور کیے گئے ہیں۔

شمال مشرقی علاقوں میں ترقی: 59.75 کروڑ روپے کے مرکزی حصہ کے ساتھ 122.50 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت کو منظوری دی گئی ہے۔ 23 ہیچریاں، مربوط ماہی پروری کے لیے 421.76 ہیکٹر رقبہ، 29 ری سرکولیٹری ایکوا کلچر سسٹم )RAS)، 115 آرائشی فشریز یونٹ، 290 بائیو فلوک یونٹ، 300 ہیکٹر نئے تالاب اور 39 فیڈ ملز کی  بھی منظوری دی گئی ہے۔

دیگر اہم سرگرمیاں: 368 ساگر مترا اور 19 متسیا سیوا کیندر۔

بی- ایف آئی ڈی ایف کا نفاذ

ماہی گیری کے شعبے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، ماہی پروری، 2019-18 کے دوران ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے محکمے نے فشریز اینڈ ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) کے نام سے ایک وقف فنڈ بنایا ہے جس کے فنڈز کی مجموعی رقم 7522.48 کروڑ روپے ہے۔ ایف آئی ڈی ایف اہل اداروں (ای ایز)  بشمول ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی اداروں کو  نوڈل لوننگ اداروں ( این ایل ایز) کے ذریعے شناخت شدہ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے رعایتی مالی امداد فراہم کرتا ہے، یعنی (i) نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی  (ii) (این اے بی  اے آر ڈی) نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن  (iii) (این سی ڈی سی) اور  تمام شیڈول بینک۔

ایف آئی ڈی ایف کے تحت، ماہی پروری کا محکمہ این ایل ایز کی طرف سے سالانہ 5فیصد سے کم شرح سود پر رعایتی فنانس فراہم کرنے کے لیے 3فیصد سالانہ تک سود کی رعایت فراہم کرتا ہے۔ ایف آئی ڈی ایف کے تحت قرض دینے کی مدت 2019-18 سے 2023-22 تک پانچ سال ہے اور واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 12 سال ہے جس میں اصل رقم کی واپسی پر 2سال کی مہلت بھی شامل ہے۔

ایف آئی ڈی ایف کے تحت، اب تک5954.96 کروڑ روپے کی تجاویز ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت مختلف اہل اداروں ( ای ایز) سے موصول ہوئے ہیں۔ یہ تجاویز کل 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر، جموں و کشمیر، تلنگانہ، میزورم، مغربی بنگال، آسام، لکشدیپ، گجرات، اتر پردیش، اڈیشہ اور ہریانہ، ہماچل پردیش، منی پور، انڈمان اور نکوبار، کیرالہ، تریپورہ، گوا اور بہار سے موصول ہوئی ہیں۔

سہ فریقی ایم او اے (i) متعلقہ (قرض حاصل کرنے والی) ریاستی حکومت، ii))این اے بی اے آر ڈی (iii) محکمہ ماہی پروری ( ڈی او ایف)، ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کی وزارت، جی او آئی کے درمیان ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کرنے کے  لئے  نابارڈ کے ذریعہ ایف آئی ڈی ایف کے تحت  طے کیا جاتا ہے۔  تاہم، ابھی تک، صرف 8 ریاستوں کی حکومتوں یعنی تمل ناڈو، گجرات، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہریانہ اور گوا نے ابتدائی رعایتی مالیات حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں۔

ایف آئی ڈی ایف کے تحت تشکیل دی گئی  مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی اے ایم سی) نے 3783.46  کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ایف آئی ڈی ایف کے تحت سود میں سرکاری رعایت کے ساتھ محدود پروجیکٹ کی لاگت 2304.37 کروڑ روپے ہے۔

(c) کسان کریڈٹ کارڈ(کے سی سی)

عزت مآب وزیر خزانہ نے  آتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اسکیم کے تحت ماہی گیروں اور ماہی پروری کرنے والوں کے لئے کے کسانوں کو 2 لاکھ کروڑ روپے کے رعایتی قرض کو بڑھا کر 2.5 کروڑ روپے میں کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس طرح، ماہی پروری کے محکمے نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ماہی گیروں اور  ماہی پروروں کو کے سی سی جاری کرنے کے لیے کئی بار خصوصی مہم چلائی۔ مزید برآں، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر، جناب پرشوتم روپالا نے 15 نومبر 2021 کو ماہی گیروں اور مچھلیوں کے کاشتکاروں کو شامل کرنے کے لئے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) مہم کا آغاز کیا۔ مذکورہ مہم 15.11.2021 سے 15.02.2021 تک چلے گی اور ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کی اکثریت کو ادارہ جاتی قرض کے دائرے میں لانے کی کوشش  کی جائے گی ۔

ماہی گیروں کو دو قسموں میں درجہ بند کیا جا سکتا ہے، یعنی سمندری ماہی گیر اور فش فارمرز (ایکوا کلچرسٹ)، ایکوا کلچر جس کے لیے بھاری سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے، ملک میں ابھی بھی اپنی ابتدائی منزلوں میں تھا اور روایتی سمندری ماہی گیروں کو اپنے موجودہ طریقوں کے مطابق بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں تھی۔ اس اسکیم کے تحت اورپی ایم ایم ایس وائی کے تحت، ڈی او ایف  ریاستی حکومتوں اور ماہی گیروں/مچھلی کاشتکاروں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ انہیں بہترین طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ان کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس سے ماہی پروروں کو ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور قرضوں کے حصول میں بھی اضافہ ہوگا۔

آج تک، کے سی سی کی کل 6,08,820 درخواستیں ماہی گیروں اور فش فارمرز سے موصول ہوئی ہیں۔ اس میں سے، 70,818 کے سی سیز جاری کیے گئے ہیں اور تقریباً 4,80,965 لاکھ درخواستیں کسان کریڈٹ کارڈوں کے اجراء کے لیے مختلف مراحل میں بینکوں کے پاس ہیں۔ اور 1038.60 کروڑ روپے کی رقم بھی مختلف کے سی سی کارڈ ہولڈر استفادہ کنندگان کو جاری کیے گئے کے سی سی کی مد میں تقسیم  کی گئی ہیں۔

بجٹ کے اعلانات

a) تمل ناڈو میں سمندری نبات پارک کا اعلان

بجٹ کے اعلان کے تحت اس اقدام کا مقصد سمندری نبات کاشتکاری اور سمندری نبات پر مبنی صنعتوں کو آپس میں جوڑنا اور فروغ دینا ہے تاکہ اس شعبے کی مکمل توسیع کی جاسکے۔ مزید برآں، سمندری نبات کی پوری ویلیو چین کے لیے ون اسٹاپ پارک تمام سرگرمیوں، کسانوں، پروسیسرز، خریداروں، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان، خوردہ فروشوں کو ایک ساتھ جوڑ دے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ قیمت میں اضافہ ہو، ضیاع کو کم کیا جا سکے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور اسے ایک ہب اور اسپاک ماڈل پر تیار کیا جائے گا جس کے لیے حکومت سمندری  نبات پارک کے قیام کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

تمل ناڈو کی ریاستی حکومت اسٹیک ہولڈرز اور حکومت ہند کے ساتھ تفصیلی غور و خوض اور بحث کے بعد تعاون کے ممکنہ علاقے کی نشاندہی کر رہی ہے، تاکہ کثیر مقصدی سمندری نبات پارک کے لیے جلد از جلد جامع ماڈل کو مزید سامنے لایا جاسکے۔

بی) ماہی گیری کے 5 بڑے ساحلوں   کو اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کا اعلان

ماہی گیری کے 5 بڑے ساحلوں– کوچی، چنئی، وشاکھاپٹنم، پارا دیپ، اور پیٹوگھاٹ – کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات، ہموار اور معیاری کولڈ چین اور حفظان صحت کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرے گا ،جس کے لیے تقریباً 600 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں، ڈی پی آر کی تیاری اور جہاں بھی ضرورت ہو اثرات کے تخمینی مطالعے کو 30 ستمبر 2021 تک مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد 31 دسمبر 2021 تک پروجیکٹوں کی منظوری دی جائے گی۔

دیگر اہم اقدامات/اہم نکات

 ماہی پروری، مویشی پروری کے وزیر مملکت جناب پرتاپ چندر سارنگی نے 10 جنوری 2021 کو اڈیشہ کے بالاسور ساحل میں اوپن سی کیج کلچر کے فروغ اور ترقی کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ا س موقع پر این ایف ڈی  بی کے چیف ایگزیکٹیو اور محکمہ کے دونوں جوائنٹ سکریٹری موجود تھے۔ اس کے بعد ماہی پروری ،  مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب سارنگی نے اڈیشہ کے ماہی گیروں کے فائدے کیلئے ماہی پروری اور آبی زراعت پر مخصوص توجہ دیتے ہوئے ایک ٹریننگ اور بیداری پروگرام کاافتتاح کیا جس کا انعقاد 11 جنوری 2021 کو ماہی پروری محکمہ، حکومت ہند، قومی ماہی ترقیاتی بورڈ، حید رآباد اور حکومت اڈیشہ کے ماہی پروری محکمہ کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران حکومت اڈیشہ کے تمام ضلع ماہی افسر، اڈیشہ کے ہر ایک ضلع سے 50 کسان (1500 کسان)  کے ساتھ تمام سات زرعی سائنس سینٹر ، ہر ایک سینٹر سے 30 کسان (210 کسان) ، ایکوا ون سینٹر (این ایف ڈی بی  کے ذریعے  مالی امداد یافتہ) کے تحت نامزد 650کسان، 1000 سے زیادہ جھینگا کسانوں ، اڈیشہ کے کسانوں اور ہیچری آپریٹروں ، سی آئی ایف اے سائنسدانوں اور تکنیکی ملازمین وغیرہ نے اس ویبینار میں حصہ لیا۔

 ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے 21 جنوری 2021 کو چنئی کے پڈپئی میں آبی جانوروں کے کوارنٹائن کی یونٹ (اے اے کیو یو) اور امراض کی تشخیص کی لیباریٹری (ڈی ڈی ایل) کاسنگ بنیاد رکھا۔ آبی جانوروں کے کوارنٹائن کا یہ مرکز زرعی شعبے کو بیماریوں سے بچانے اور زندہ آبی جانوروں کی شروعات سے جڑے ہوئے خطروں کو کم کرنے کی سمت میں ایک اہم رول ادا کریگا۔ معزز وزیر 20 سے لیکر 24 جنوری 2021 تک اپنے سفر کے دوران ساحلی آبی حیاتیاتی اتھارٹی (سی اے اے )، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بریکش واٹر اکوا کلچر(سی آئی بی اے)، سینٹرل میرین فیشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی)، سینٹرل سالٹ اینڈ میرین کیمیکلس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس ایم سی آر آئی) اور تملناڈو اسٹیٹ فیشریز ڈپارٹمنٹ کے ذریعے منعقد مختلف پروگراموں میں بھی شامل ہوئے۔

اس کے بعد ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے گوا میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت  مچھلی پکڑنے کیلئے بندرگاہ / لینڈنگ سینٹر، سمندری مونگے کی کھیتی، سمندری زراعت والی سرگرمیوں کے فروغ سمیت گوا حکومت کے ساتھ ماہی پروری شعبے کی ترقی پر بات چیت کرنے کیلئے 5 سے 7 فروری 2021 کے درمیان گوا کا دورہ کیا۔ اسکے علاوہ وزیر موصوف نے 25-2024 تک گوا میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت  کئی قسم کا کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی (این آئی او)، فیشری سروے آف انڈیا ، گوا بیس، گوا یونیورسٹی  کے این سی پی او آر جیسے مختلف سائنسی اداروں کا بھی دورہ کیا اور گوا کو ملک میں سمندری ماہی پروری کی برآمدات کے مراکز میں سے ایک بنانے کیلئے حکمت عملیوں پر گفتگو کی۔

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے 6 جولائی 2021 کو ‘‘متسیہ سیتو’’ ایپ بھی لانچ کیا۔ یہ متسیہ سیتو ایپ نیشنل فیشریز ڈیولپمنٹ  بورڈ (این ایف ڈی بی)، حید رآباد کے مالی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

 ماہی پروری کا محکمہ اور اس کے ماتحت اداروں نے 10 جولائی 2021 کو قومی ماہی پروری کرنے والے کسانوں کا دن منایا ۔ اس دن کو این ایف ڈی بی کے یوم تاسیس کے طور پر بھی منایا گیا۔ اس موقع پر  ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے غذائیت سے بھرپور کھانا کے طور پر پورے ملک میں گھریلو مچھلیوں کی کھپت کو مقبول بنانے اور اسے فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا / ریڈیو جنگل اور نعروں کا بھی افتتاح کیا۔

ماہی پروری کا عالمی دن -2021 کا انعقاد :ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے ماہی پروری محکمہ کے ذریعے 21 نومبر 2021 کو بھونیشور،  اڈیشہ کے ریل آڈیٹوریم  میں ‘ماہی پروری کاعالمی دن 2021’ منایا گیا۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا اور ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن اس موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں ملک کے مختلف ریاستوں کے ماہی پروری محکمہ کے افسران، ماہی پرور، ماہی گیروں ، ماہی پروری کے کسانوں ، صنعتکاروں ، متعلقین ، پیشہ وروں ، عہدیداروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔

**************

ش ح۔ق ت  ۔ش ر۔ س ب۔ف ر۔ر ض۔ع ن۔

U. No. 275



(Release ID: 1788918) Visitor Counter : 315