امور داخلہ کی وزارت
حکومت ہند نے 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا
Posted On:
09 JAN 2022 8:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 جنوری 2021:
سکھ مذہب کے عزت و وقار کے دفاع کے لیے، 10ویں سکھ گورو گوبند سنگھ جی کے چھوٹے بیٹوں، صاحب زادہ زور آور سنگھ اور صاحب زادہ فتح سنگھ کے ذریعہ ، بالتریب 9 اور 6 برس کی عمر میں ، 26 دسمبر 1705 کو پیش کی گئی عظیم قربانی کے اعزاز میں ، حکومت ہند نے 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس ‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صاحب زادہ زور آور سنگھ اور صاحب زادہ فتح سنگھ کو ، انصاف کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد، زبردست شجاعت اور عظیم قربانی پیش کرنے کے لیے، ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منارہے ایک مشکور و ممنون ملک اور اس کے عوام کی جانب سے یہ ایک سلام عقیدت اور خراجِ تحسین ہے۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 265
(Release ID: 1788822)
Visitor Counter : 174