اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں حج 2022 کے لیے تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے دو دن کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا
’’حج 2022 کی منصوبہ بندی عازمین حج کی صحت اور تندرستی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہوئے کی گئی‘‘
Posted On:
08 JAN 2022 2:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 جنوری،2022 /اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ممبئی میں آج حج ہاؤس میں حج 2022 کے لیے تربیت حاصل کرنے والوں کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اِس پروگرام میں 550 تربیت کاروں نے ورچوئل طریقے سے اور تربیت کی جگہ پر جاکر شرکت کی۔ اِن لوگوں کا تعلق مختلف ریاستوں سے ہے۔ کووڈ – 19 عالمی وبا کے چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تربیتی پروگرام میں صحت اور صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ بھارت کی حج کمیٹی کے افسران سعودی عرب کی سلطنت کے شاہی قونصل ، ممبئی میونسپل کارپوریشن ، کسٹمز، ایمیگریشن ، ایئرلائنس اور ڈاکٹرس حج کے دوران اختیار کیے جانے والے ضابطوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس میں سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ اور قیام کی جگہوں نیز سعودی عرب کے قوانین بھی شامل ہیں۔ تربیت کار پورے ملک کے تربیتی کیمپوں میں عازمین حج کو تربیت دیں گے۔
ممبئی میں آج پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حج 2022 کا منصوبہ عازمین حج کی صحت اور تندرستی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ – 19 وبا کے پیش نظر حج 2022 کے لیے درخواستیں ڈیجیٹل ہوں گی ، جس کے سبب یہ پورا عمل شفاف ، قابل رسائی ، کم خرچ اور آسان بھی ہو جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حج 2022 کے عازمین کا انتخاب کووڈ – 19 رہنما خطوط کو نظر میں رکھتے ہوئے اور حکومت ہند اور سعودی عرب کی حکومت کے طے کردہ طریقۂ کار کو نظر میں رکھتے ہوئے ویکسینیشن کی تکمیل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ حج 2022 کے لیے ابھی تک 51000 سے زیادہ لوگوں نے درخواست دی ہے جس میں 1000 سے زیادہ ایسی خواتین بھی شامل ہیں جن کے ساتھ کو محرم نہیں ہیں۔
جناب نقوی نے بتایا کہ حج کے لیے درخواست آن لائن دی جا سکتی ہے اور حج موبائل ایپ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا حج موبائل ایپ کو ’’حج ایپ ان یور ہینڈ‘‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ جدید شکل دی گئی ہے۔ یہ ایپ بہت سی نئی سہولیات پر مشتمل ہے جس میں اکثر پوچھے جانے والے سوال درخواست فارم بھرنے سے متعلق جانکاری اور فارم بھرنے کے لیے درخواست دہندگان کو بہت ہی آسان طریقے سے جانکاری دینے والے ویڈیوز بھ شامل ہے۔ حج 2022 کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حج 2022 کے لیے سفر شروع کرنے کی جگہوں کی تعداد 21 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ہے۔ حج 2022 کے لیے سوار ہونے کی 10 جگہیں اس طرح ہیں احمدآباد، بینگلورو، کوچن، دلی ، گواہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ ،لکھنؤ ، ممبئی اور سری نگر ۔احمد آباد میں پورا گجرات شامل ہے۔ بینگلورو میں پورا کرناٹک اور آندھرا پردیش کا چتور ضلع شامل ہے۔ کوچن میں کیرالہ، لکشدویپ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور انڈمان و نکوبار جزائر شامل ہیں۔ دہلی میں دلی ، پنجاب ، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ ، راجستھان اور اتر پردیش کے مغربی ضلعے شامل ہیں۔ گواہاٹی میں آسام ، میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش ، سکم اور ناگالینڈ شامل ہیں۔
حیدرآباد میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔ کولکاتہ میں مغربی بنگال، اڈیشہ، تریپورہ، جھارکھنڈ اور بہار شامل ہیں۔ لکھنؤ میں اتر پردیش کے مغربی علاقوں کو چھوڑ کر سبھی علاقے شامل ہیں۔ ممبئی میں مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دمن و دیو ، دادرا و نگر حویلی شامل ہیں اور سری نگر میں جموں و کشمیر اور لیہ، لداخ، کرگل شامل ہیں۔
جناب نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ’’ای-مسیحا‘‘ صحت سہولت ، ’’ای- لگیج پری- ٹیگنگ ‘‘ اور مکہ مدینہ میں قیام کی جگہوں اور ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں جانکاری سبھی عازمین حج کو بھارت میں ہی فراہم کی جائے گی۔ کووڈ – 19 ضابطوں کے بارے میں عازمین کو خصوصی تربیت دینے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ حج 2020 اور حج 2021 کے لیے محرم کے بغیر حج کرنے والی خاتون عازمین کی تعداد 3000 سے زیادہ تھی۔ اگر وہ 2022 میں حج کرنا چاہتی ہیں تو ان کی درخواستیں اس کی بھی مجاز ہیں۔ دیگر خواتین بھی محرم کے بغیر حج کرنے کے زمرے کے تحت 2022 کے حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ محرم کے بغیر حج کرنے والی سبھی خواتین کو قرۂ اندازی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نگار فاطمہ، جدہ کے سی جی آئی جناب محمد شاہد عالم؛ بھارت کی حج کمیٹی کے سی ای او محمد یعقوب شیخ، مختلف اسپتالوں سے وابستہ ماہرین فضائی کمپنیوں کے سینئر افسران اور کسٹم اور بینکنگ افسران نے بھی افتتاحی ترکیب میں شرکت کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –258
(Release ID: 1788735)
Visitor Counter : 196