سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش میں 14169 کروڑ روپے کی لاگت سے  10 قومی شاہراہوں کے 336 کلومیٹر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 07 JAN 2022 3:59PM by PIB Delhi

 

سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے  متھرا میں 14169 کروڑ روپے کی لاگت والی 10 قومی شاہراہوں کے 336 کلومیٹر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ متھرا-ہاتھرس-بدایوں-بریلی کی قومی شاہراہوں کی اس ترقی سے زیارت اور سیاحت کے مقامات پر ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی آگرہ اندرونی رنگ روڈ اور جمنا ایکسپریس وے کو جوڑنے والی ذیلی سڑک کی تعمیر سے آگرہ شہر کو ٹریفک جام سے نجات مل جائے گی۔ آگرہ - جلیسر - ایٹا سڑک کی تعمیر سے پیتل کی صنعت کے تاجروں کو سہولت ملے گی۔

جناب گڈکری نے آج براج کے 84 کوسی پرکرما مارگ کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔ اس راستے کو ایک نئی قومی شاہراہ قرار دیا جائے گا اور اسے بھارت مالا پروجیکٹ فیزدوئم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کو اجودھیا کے 84 کوسی پرکرما مارگ کی طرح بنایا جائے گا اور اسے آس پاس کے زیارت کے تمام اہم مقامات سے مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متھرا کے علاوہ یہ راستہ راجستھان اور ہریانہ کے سرحدی علاقوں سے گزرے گا۔

ان پروجیکتوں سے مجموعی طور پر  تجارت اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ شیشے اور چوڑیوں کی صنعت کی خصوصی حوصلہ افزائی ہوگی۔ قومی شاہراہوں کے ان پروجیکتوں کے سامنےآنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معاشی ترقی ہوگی۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1788588) Visitor Counter : 164