ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بنکروں اور کاریگروں کو ٹیکنولوجی کا فائدہ دینے کےلئے ای کامرس پلیٹ فارمز سے جوڑنے کی ضرورت:جناب پیوش گوئل


ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پانی کے  کم استعمال اور  واٹرلیس پرنٹنگ ٹیکنولوجی وقت کی ضرورت ہے:جناب پیوش گوئل

ہتھ کرگھے اور دستکاری کے شعبہ میں  ذریعہ معاش کو فروغ دینے کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی:جناب پیوش گوئل

طریقہ کار  کو مزید آسان بنانے اور شفافیت کےلئے موثر آن لائن ڈیش بورڈ پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت ہے: جناب پیوش گوئل

تمام کرافٹ ویلیجز کو آئندہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ضرورت:جناب پیوش گوئل

دلی ہاٹ،اربن ہاٹ اور ہینڈلوم ہاٹ جیسے تمام  پلیٹ فارمز میں بنکروں اور کاریگروں کو ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کی جانی چاہئے:جناب پیوش گوئل

تجارت و صنعت،ٹیکس ٹائل،صارفین کے امور  اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے وزارت ٹیکسٹائل اور اس کے خود مختار اداروں اور اس کے انتظامی کنٹرول میں پی ایس یو کے کام کاج کا جائزہ لیا

Posted On: 08 JAN 2022 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8جنوری،2022

تجارت و صنعت،ٹیکس ٹائل،صارفین کے امور  اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے وزارت ٹیکسٹائل اور اس کے خود مختار اداروں اور اس کے انتظامی کنٹرول میں پی ایس یو کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنا ب پیوش گوئل نے کہا کہ بنکروں اور کاریگروں کو ٹیکنولوجی سے فائدہ پہنچانے کےلئے ای کامرس پلیٹ فارمز سے جوڑنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھ کرگھے اور دستکاری کے شعبے میں روزی روٹی کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ میٹنگ میں محترمہ درشنا جردوش، وزیر ریلوے اینڈ ٹیکسٹائل، وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں ٹیکسٹائل شعبہ کے بہت  تنوع ،وسیع مسائل اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہتھ کرگھے اور دستکاری کے ذریعہ معاش کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان شعبوں میں اسکیموں کے نفاذ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب گوئل نے طریقہ کار  کو آسان بنانے اور شفافیت کے لیے موثر آن لائن ڈیش بورڈ پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم کے لیے ہدایت دی۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نتائج اور اثرات کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اچھی بات چیت اور تال میل  کو برقرار رکھیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اس سیکٹر کے ذمہ دار ریاستی حکومت کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس کا اہتمام کریں۔ کرافٹ ولیجز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیر نے ان تمام منصوبوں کو اگلے 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

جناب گوئل نے دہلی ہاٹ،اربن  ہاٹ اور ہینڈ لوم ہاٹ جیسے  تمام پلیٹ فارمز  سےجوڑکر  بنکروں اور کاریگروں کو ان کے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے مدد مہیا کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نےان بنکروں اور کاریگروں کو دستیاب ای کامرس پلیٹ فارمز تک رسائی  کے  ذریعے ٹیکنولوجی کا فائدہ پہنچانے کا بھی  مشورہ دیا۔

وزیر موصوف نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ صارفین کے اخراجات میں بنکروں/ کاریگروں کے حصہ کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ کام کریں جیسا کہ ڈیری کوآپریٹو امول نے دودھ پیدا کرنے والوں کے لیے کیا ہے۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ   وزارت کے ہنر مندی کے فروغ کے اقدام ’سمرتھ‘  کو صحیح طریقے سے نافذ کریں۔ انہوں نے بہتر نتائج کی حصولیابی کے لیے موثر نگرانی کے ذریعہ  ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم برائے ٹیکسٹائل کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پی ایم مِتر اسکیم کے لئے اسکیم کے رہنما خطوط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی تاکہ ریاستی حکومتوں سے تجاویز طلب کی جاسکیں۔

جناب گوئل نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں پائیداری پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پروسیسنگ سیگمنٹ کے لیے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی کم پانی  کے استعمال اور واٹر لیس پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

محترمہ درشنا جردوش  وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل نے افسران کو ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ مل کر بہتر نتائج کے لیے فیلڈ میں کام کرنے کی رہنمائی کی۔ جناب گوئل نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ فوری طور پر ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں جس سے نہ صرف غیر ملکی زرمبادلہ آئے گا بلکہ لاکھوں کے لیے روزگار کے بڑے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

*********

ش ح ۔ا م۔

U:234

 


(Release ID: 1788576) Visitor Counter : 156