جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے قومی آبی انعامات کا اعلان کیا


بہترین ریاستی زمرے میں اترپردیش کو پہلا ، راجستھان کو دوسرا جبکہ تمل ناڈو کو تیسرا انعام دیا گیا

Posted On: 07 JAN 2022 2:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جنوری 2022: جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں تیسرے قومی آبی ایوارڈ 2020 کا اعلان کیا۔ بہترین ریاست کے زمرے میں اترپردیش کو پہلا انعام دیا گیا ہے جبکہ راجستھان کو دوسرا اور تمل ناڈو کو  تیسرا انعام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143OC.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی پانی کی موجودہ ضرورت کا تخمینہ  تقریباً 1100 بلین کیوبک میٹرس سالانہ ہے، جس کے بارےمیں 2050 تک کا تخمینہ ہے کہ یہ 1447 بلین کیوبک میٹرس ہوجائے گا۔پانی، بطور وسیلہ ، ہندوستان کے لیے انتہائی اہم ہے جو کہ دنیا کی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے معیشتوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان نے دنیا کی مجموعی آبادی کا 18 فیصد سے زیادہ حصہ ہے جبکہ اس کے پاس دنیاکے قابل تجدید آبی وسائل کا صرف 4 فیصد حصہ ہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  اسی تناظر میں قومی آبی ایوارڈس (این ڈبلیو اے) کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں ریاستوں، اضلاع، تنظیموں اور افراد وغیرہ کے ذریعے کئے گئے مثالی اور نمایاں کاوشوں کو تسلیم کرنے نیز ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ’جل سمریدھ بھارت‘ کے وژن کو حاصل کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اسی حقیقت پر غور کرتے ہوئے کہ سطح پانی اور زمینی پانی ، دونوں آبی سلسلے کا اٹوٹ حصہ ہیں، اس بات کی ضرورت کو محسوس کیا گیا کہ ایک متحدہ قومی آبی ایوارڈس قائم کیا جائے جس کے مقصد کے لیے ملک میں شراکت داروں کو آبی وسائل  کے انتظامیہ کے سلسلے میں جامع نقطہ  نظر اپنانے کی ترغیب دی جائے۔اس کے علاوہ  یہ لوگوں میں پانی کی اہمیت کے ادارے نے آگاہی اور بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انھیں پانی کے استعمال کرنے کے بہترین طور طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EIVJ.jpg

جل شکتی کی وزارت نے سن 2018 میں پہلا قومی آبی ایوارڈ شروع کیا تھا۔ قومی آبی ایوارڈز نےاسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ  سرکردہ تنظیموں کو سینئر پالیسی سازوں کے ساتھ مشغول ہونے اور ان پر غور کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیاہے کہ کس طرح ہندوستان میں پانی کے وسائل کے انتظامیہ کے بہترین طور طریقوں کو اپنایا جائے۔

آبی وسائل کے انتظامیہ کے شعبےمیں مثالی اور نمایاں کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی شناخت کرنے کے لیے، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ، جل شکتی کی وزارت؛ ریاستوں، تنظیموں، افراد  وغیرہ کو 11 مختلف زمروں میں 57 ایوارڈز دے رہی ہے۔ان میں  بہترین ریاست ، بہترین ضلع، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین شہری مقامی ادارہ، بہترین میڈیا (طباعتی اور الیکٹرانکس)، بہترین اسکول، کیمپس کے استعمال کے لیے بہترین ادارہ/ آر ڈبلیو اے/ مذہبی تنظیم، بہترین صنعت، بہترین غیر سرکاری تنظیم، آبی استعمال کی بہترین ایسوسی ایشن اور سی ایس آر سرگرمی کے لیے بہترین صنعت شامل ہیں۔ ان میں سے  کچھ زمرہ جات میں ملک کے مختلف زونز کے ذیلی زمرے بھی ہیں۔ مختلف زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو توصیف نامہ، ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا۔

مختلف زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست ضمیمہ-اے میں دی گئی ہے۔

ضمیمہ-اے

قومی ایوارڈز 2020

ایوارڈ یافتگان کی فہرست

نمبر شمار

نام

زمرہ(زون کے ساتھ، اگرکوئی ہے)(

درجہ

  1.  

اترپردیش

’’بہترین ریاست‘‘

اوّل

  1.  

راجستھان

دوم

  1.  

تمل ناڈو

سوم

  1.  

مظفرنگر، اترپردیش

’’بہترین ضلع‘‘- شمالی زون

اوّل

  1.  

شہید بھگت سنگھ نگر، پنجاب

دوم

  1.  

تھیرواننتھاپورم، کیرالہ

’’بہترین ضلع)

اوّل

  1.  

کڈپّا، آندھراپردیش

دوم

  1.  

مغربی چمپارن، بہار

’’بہترین ضلع‘‘ –مشرقی زون

اوّل

  1.  

گڈّا، جھارکھنڈ

دوم

  1.  

اندرو، مدھیہ پردیش

’’بہترین ضلع‘‘ – مغربی زون

اوّل

  1.  

ودودرہ، گجرات

دوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

بانسواڑہ، راجستھان

دوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

گوالپاڑہ، آسام

’’بہترین ضلع‘‘ – شمال مشرقی زون

اوّل

  1.  

سیانگ، اروناچل پردیش

دوم

  1.  

دھاسپڈ، الموڑہ، اتراکھنڈ

’’بترین گاؤں پنچایت‘‘ – شمالی زون

اوّل

  1.  

جمولہ، راجوری- جموں وکشمیر

دوم

  1.  

بلوا، وارانسی، اترپردیش

سوم

  1.  

یلیراپورم پنچایت، ضلع تماکورو، کرناٹک

’’بہترین گاؤں پنچایت‘‘ – جنوبی زون

اوّل

  1.  

ویلیراپتھور پنچایت، ضلع چنگل پٹو، ، تملناڈو

دوم

  1.  

 الاپلی گرام پنچایت، ضلع پلّکاڈ، کیرالہ

سوم

  1.  

تیلاری پنچایت،ضلع گیا، بہار

’’بہترین  گاؤں پنچایت‘‘ – مشرقی زون

اوّل

  1.  

چندیا پنچایت، ضلع سورجپور، چھتیس گڑھ

دوم

  1.  

گونی پنچایت، ضلع کھونٹی، جھارکھنڈ

سوم

  1.  

تخت گڑھ، سابرکنٹھا، گجرات

’’بہترین گاؤں پنچایت‘‘ – مغربی زون

اوّل

  1.  

کنکپور، کچھ، گجرات

دوم

  1.  

سردی، سولاپور، مہاراشٹر

سوم

  1.  

سیالسر، سرچپ، میزوم

’’بہترین گاؤں پنچایت‘‘ – شمال مشرقی زون

اوّل

  1.  

امندا سمسنگری، مغربی گارو ہلز، میگھالیہ

دوم

  1.  

چمباگری، مغربی گارو ہل، میگھالیہ

سوم

  1.  

واپی شہری مقامی ادارہ، گجرات

’’بہترین شہری مقامی ادارہ‘‘

اوّل

  1.  

دپولی نگر پنچایت، مہاراشٹر

دوم

  1.  

مدورئی میونسپل کارپوریشن، تمل ناڈو

سوم

  1.  

مشن پانی (نیٹ ورک18)

’’بہترین میڈیا (طباعتی اور الیکٹرانک)‘‘

اوّل

  1.  

ایگروون، سکل میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ادیناتھ دتاٹری چوان)

دوم

  1.  

سندیش ڈیلی بھُج ایڈیشن

سوم

  1.  

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کاویری پٹینم، تمل ناڈو

’’بہترین اسکول‘‘

اول

  1.  

املور پوم لارڈ اکیڈمی، تھیروولور، پڈوچیری

دوم

  1.  

امیٹی انٹرنیشنل اسکول، نوئیڈا، یوپی

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

گورنمنٹ مڈل اسکول، مناپیٹ ، پڈویچیری

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ، جموں

’’بہترین ادارہ / آر ڈبلیو اے/ مذہبی تنظیم برائے کیمپس استعمال‘‘

اوّل

  1.  

آئی آئی ٹی، گاندھی نگر، گجرات

دوم

  1.  

انڈیا آئل کارپوریشن لمیٹڈ، فریدآباد

سوم

  1.  

ویل اسپن انڈیا ٹیکسٹائل لمیٹڈ، گجرات

’’بہترین صنعت‘‘

اوّل

  1.  

ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹڈ، تمل ناڈو

دوم

  1.  

ٹرائیڈنٹ (ٹیکسٹائل) لمیٹڈ، پنجاب

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ، نئی دہلی

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

کوسٹل سلینیٹی پریوینشن سیل، احمدآباد

’’بہترین غیر سرکاری تنظیم‘‘

اوّل

  1.  

وویکانند کیندر این اے آر ڈی ای پی، کنیاکماری

دوم

  1.  

گرام وکاس سنستھا، اورنگ آباد

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

وویکانند ریسر اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھاؤنگر

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

پنچ گچیا ایم ڈی ٹی ڈبلیو  ڈبلیو یو اے، ہوگلی، مغربی بنگال

’’ بہترین آبی استعمال والی ایسوسی ایشن‘‘

اوّل

  1.  

ہتینادا چمپا پرولیا، مغربی بنگال

دوم

  1.  

امتور منی ریور لفٹ ارریگیشن ڈبلیو یو اے، پیرولیا، مغربی بنگال

سوم

  1.  

آئی ٹی سی، لمیٹڈ، کولکاتہ، مغربی بنگال

’’سی ایس آر سرگرمیوں کے لیے بہترین صنعت‘‘

اوّل

  1.  

اڈانی فاؤنڈیشن، گجرات

دوم

  1.  

ایچ ا ے ایل، بینگلورو، کرناٹک

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

  1.  

دھرمپال ستیہ پال لمیٹڈ، نوئیڈا، اترپردیش

سوم

(مشترکہ انعام یافتگان)

 

*****

U.No.209

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1788387) Visitor Counter : 202