وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ فرانس میں این آئی ایم اے ایس کے ذریعے پہلے کثیر جہتی ایڈونچر اسپورٹس مہم میں جھنڈا لہرایا

Posted On: 07 JAN 2022 2:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جنوری 2022: وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 7 جنوری 2022 کو فرانس میں قومی انسٹی ٹیوٹ برائے ماؤنٹینرنگ اور منسلکہ کھیل کود (این آئی ایم اے ایس) کے ذریعے  ہندوستان کے  پہلے کثیر جہتی ایڈنچر اسپورٹس مہم  میں جھنڈی دکھائی۔ یہ مہم  2021 میں  شروع کی گئی تھی اور اس ٹیم کی قیادت این آئی ایم اے ایس کے ڈائرکٹر کرنل سرفراز سنگھ کر رہے تھے۔ اس ٹیم میں 12 افراد شامل تھے جن میں آٹھ فوجی اہلکار اور اروناچل پردیش کے چار نوجوان ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں موجود ٹیم کے کچھ اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ انھوں نے تاریخی اسناد تقسیم کیں اور ٹیم کے ارکان کو بغیر کوئی زک اٹھائے مہم مکمل کرنے پر سراہا۔ٹیم کے لیڈر نے وزیر دفاع کو برف کی ایک کلہاڑی پیش کی  جس میں مہم جوئی کی ٹیم کے جھنڈے کو  نشان زد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزات دفاع کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مہم کی ٹیم نے الپس کے پہاڑی سلسلے میں موسم سرما میں 250 کلو میٹر سے زیادہ طوالت کی ریکنگ کی جس میں فرانسیسی، سوئیٹزرلینڈ اور اطالوی الپس کا احاطہ کرنے والا ٹور، دی ماؤنٹ بلینک شامل تھا۔ پیراگلائڈنگ ٹیم نے مختلف پہاڑی مقامات سے الپس کی وادی کے اندر 19 پروازوں کی چھلانگیں لگائیں۔اس کے بعد فرانس، سوئیٹزر لینڈ اور بیلجیم کے راستے ڈنکرک کے قریب الپس کے پہاڑی سلسلے سے انگلش چینل تک 975 کلو میٹر  طوالت کی سائیکلنگ کی گئی۔ سائیکلنگ کی سرگرمی انتہائی سرد موسم کی صورتحال میں کی گئی جہاں ٹیم نے اسی طرح کی لاجسٹک گاڑی کے بغیر 9 سے 10 گھنٹے  یومیہ کی رفتار سے سائیکل چلائی۔

یہ کثیر جہتی مہم بحیرہ روم میں 12 گہری سکوبہ غوطہ خوروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ترنگا لہرانے کا کام ٹیم نے فضاء، زمین اور پانی کے اندر ، ہر مہم جوئی کے دوران کیا۔ کوہ پیمائی ، سائیکلنگ، پیراگلاڈنگ اور سکوبہ ڈائیونگ میں مطلوبہ اہلیت اور تجربہ رکھنے والے  ٹیم لیڈر نے مہم کے دوران منعقد ہونے والی چاروں ایڈونچر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والی اس مہم کو دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے  27 اکتوبر 2021 کو جھنڈا دکھا کر روانہ کیا تھا۔ مہم کی تکمیل کے بعد فرانس میں  ہند کے سفارتخانے میں ہندوستان کےسفیر جناب جاوید اشرف نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

*****

U.No.208

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1788357) Visitor Counter : 200