ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہندوستان کا سب سے بڑا ہنر مقابلہ - انڈیا سکلز 2021 نیشنل آج نئی دہلی میں شروع ہو رہا ہے


انڈیا سکلز نیشنلز کے فاتحین کو اکتوبر 2022 میں چین کے شنگھائی  میں منعقد ہونے والے ورلڈ سکلز انٹرنیشنل مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا

Posted On: 06 JAN 2022 9:16PM by PIB Delhi

انڈیا سکلز 2021 کا قومی مقابلہ، جس کا اہتمام نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)،ہنر اور کاروباری ترقی کی نوڈل ایجنسی  کے ذریعے کیا گیا ہے جو ہنراور کاروباری افراد کی ترقی وزارت (ایم ایس ڈی ای کی رہنمائی میں کام کر رہی ہے، آج نئی دہلی میں شروع ہوا۔ تقریب میں 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء 50 سے زیادہ مہارتوں جیسے کہ کار پینٹنگ، پیٹسیری اور کنفیکشنری، ویلڈنگ، اضافی مینوفیکچرنگ، سائبر سیکیورٹی، فلورسٹری، اور دیگر میں مقابلہ کریں گے۔

 

 

 

یہ مقابلے پرگتی میدان سمیت متعدد مقامات پر 7 سے 9 جنوری تک مقامی حکام اور ریاستی حکومت کے ذریعہ کووڈ-19 کے لازمی پروٹوکول کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں، تمام حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے جس میں زائرین/ تماشائیوں کے لیے داخلہ نہ ہونا، مناسب سماجی فاصلہ بنائے رکھنا، اور مقابلے کے احاطے کی بار بار صفائی کرنا شامل ہے۔ ہجوم سے بچنے  کے لیے  آٹھ مہارتوں کے مقابلے بنگلورو اور ممبئی میں 3 سے 5 جنوری تک منعقد کیے گئے۔ مہارت کے تمام مقابلوں کے فاتحین کو 10 جنوری کو نئی دہلی میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

جناب راجیش اگروال نے کہا کہ انڈیا سکلز مقابلہ نوجوانوں کو اپنے شوق کو آگے بڑھانے کے ذرائع فراہم کرکے اعتماد اور امید پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ دنیا کے سامنے ہندوستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور ایک عالمی پلیٹ فارم پر سیکھنے اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے انڈیا سکلز میں سات نئے دور کی مہارتوں کا تعارف 21 ویں صدی کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی ہماری کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے تمام حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی محنت اور عزم کا مشاہدہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا جو وزیر اعظم کے 'ہندوستان کو دنیا کا ہنر کی راجدھانی' بنانے کے وژن کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گے۔

جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، حکومت ہند ، جناب اتل کمار تیواری، ایڈیشنل سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی کی صنعت کاری کی وزارت، حکومت ہند؛ جناب وید منی تیواری، چیف آپریٹنگ آفیسر اور آفیٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن؛ جناب سبروتو باغچی، چیئرمین اوڈیشہ اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مائنڈ ٹری کے شریک بانی؛ اور ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی، چیئرپرسن، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعہ اس کی شروعات کی گئی۔

 

انڈیا سکلز 2021 قومی مقابلے کی جھلکیاں

 

ابھیلیمپکس- معذور افراد کی طرف سے مہارت کا مظاہرہ

انڈیا سکلز 2021 کے قومی مقابلے میں کمپیوٹر پروگرامنگ، پینٹنگ، کڑھائی، اور پوسٹر ڈیزائننگ سمیت 16 مہارتوں میں معذور افراد  کے ذریعہ مہارتوں کا مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔ اس طرح کی شرکت کے ساتھ، انڈیا اسکلس میں بنیادی سطح تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور یہ ہنر مند افرادی قوت کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

مظاہرے کی مہارت

انڈیا سکل 2021 تین نئی مہارتیں - یوگا، جوتا بنانا (چمڑا) اور گارمنٹس بنانا (چمڑا) متعارف کرا رہا ہے جو ان تجارتوں میں امیدواروں کے لیے مواقع کی نمائش پیش کی جائیں گی

 

نئے دور کے ہنر

سات نئے دور کی مہارتیں - روبوٹ سسٹم انٹیگریشن، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، انڈسٹری 4.0، قابل تجدید توانائی، موبائل ایپلیکیشنز کی ترقی اور صنعتی ڈیزائن ٹیکنالوجی کوابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ رفتار برقرار رکھتے ہوئے اس سال کے مقابلے میں متعارف کرایا گیا ہے۔

انڈیا سکلز کو سپورٹ کرنے والی صنعت

 

ورکشاپس، بوٹ کیمس اور مقابلوں کے دوران امیدواروں کی ہنر مندی کی تربیت کے لیے بنیادی ڈھانچے، ماہرین اور آلات کی معاونت کرنے والی صنعت کی جانب سے ایونٹ کو زبردست ردعمل ملا ہے۔

 

شراکت دار اداروں میں ماروتی سوزوکی، لارسن اینڈ ٹوبرو، فیسٹو انڈیا، ہوٹل لیلا، ٹویوٹا انڈیا، سی بی آئی پی، کانسیپٹ مہندرا، اکیڈمی آف پیسٹری اینڈ کلینری آرٹس، گورنمنٹ ٹول روم اینڈ ٹریننگ سینٹر (جی ٹی ٹی سی)، کرناٹک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (کے جی ٹی ٹی آئی) اور انڈین مشین ٹول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (آئی ایم ٹی ایم اے)، بنگلورو، آئی سی ٹی سینٹر آف ایکسی لینس، ممبئی، انڈیا ٹی وی نیوز، پلےٹونیا سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

 

انڈیا سکلز سے ورلڈ سکلز تک کا سفر

 

انڈیا سکلز 2021 قومی مقابلہ چار علاقائی مقابلوں کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے جو اکتوبر-دسمبر کے دوران مشرقی (پٹنہ)، مغربی (گاندھی نگر)، شمالی (چندی گڑھ) اور جنوبی (وشاکھاپٹنم) میں منعقد ہوئے تھے۔ علاقائی اور ریاستی سطحوں پر اگست اور ستمبر 2021 کے درمیان منعقد ہونے والے مقابلوں کے ذریعے علاقائی شرکاء کا انتخاب کیا گیا، جس میں 250,000 سے زیادہ رجسٹریشن ریکارڈ کیے گئے۔

انڈیا سکلز 2021 قومی مقابلے کے فاتحین اکتوبر 2022 میں منعقد ہونے والے ورلڈ سکلز شنگھائی، چین میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے سخت تربیت سے گزریں گے۔

 

انڈیا سکلز نیشنلز کے جیتنے والوں کو بوٹ کیمس اور پروگراموں جیسے کہ پروجیکٹ پر مبنی ٹریننگ، انڈسٹری اور کارپوریٹ ٹریننگ، انڈسٹریز کے ایکسپوزر وزٹ، مائنڈ کوچنگ اور شخصیت کی نشوونما  کے ذریعے ملٹی لیول انڈسٹری ٹریننگ ملے گی ۔این ایس ڈی سی اپنی سیکٹر سکل کونسلز اور پارٹنر انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے، امیدواروں کو مقابلوں اور مستقبل کی کوششوں ک          ے لیے تربیت دیتا ہے۔

 

 

 

 

********** ***

) ش ح ۔ع ح (

U.No. 196

 



(Release ID: 1788306) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Kannada