نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اولمپک سیلرز کے سی گنپتی اور ورون ٹھاکر پی ایم مودی کی ‘میٹ دی چیمپئنز’ مہم کو تمل ناڈو لے گئے، کہا ‘‘امید ہے کہ ہم اگلے اولمپک میڈلسٹ (تمغہ جیتنے والوں کو) کو متاثر کریں گے’’
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 JAN 2022 8:41PM by PIB Delhi
اولمپک سیلرز کے سی گنپتی اور ورون ٹھاکر وزیر اعظم کی ‘میٹ دی چیمپئنز’ مہم کو تمل ناڈو لے گئے، کہا ‘‘امید ہے کہ ہم اگلے اولمپک تمغہ جیتنے والوں کو متاثر کریں گے’’۔
اولمپک سیلرز کے سی گنپتی اور ورون ٹھاکر نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندوستان کے جنوبی حصے میں اسکول کے دورے کی مہم کا آغاز کیا اور رامیشورم میں وویکانند ودیالیہ ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔

عزت مآب وزیر اعظم کے اسکول کے دورے کی منفرد مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایشین چیمپیئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ(طلائی تمغہ حاصل کرنے والے) ورون اور گانا نے بچوں کے ساتھ متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا کی اہمیت پر بات کی تاکہ مضبوط قوت مدافعت اور پٹھوں کو بنایا جا سکے جو ایک کھلاڑی کی زندگی میں واقعی اہم ہیں۔
انہوں نے طلباء کو سال 2022 کے لیے اپنی کھیلوں کی قرارداد (پختہ ارادہ) کو سامعین کے ساتھ مشترک کرنے کے لیے بھی کہا، تاکہ انھیں موجودہ اور آنے والے کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا بھی موقع ملے۔

میزبان اسکول کے طلباء کے علاوہ تمل ناڈو کے تین اضلاع کے 75 اسکولوں کے طلباء نمائندوں نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی اور انہیں مقامی کھلاڑیوں سے ملنے کا منفرد موقع ملا۔
دورے کے دوران، ورون اور گانا دونوں نے طالب علموں کے ساتھ تمل اور انگریزی میں بات چیت کی، تاکہ وہ ‘سنتولت آہار’ (متوازن خوراک/غذا )، فٹنس کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور بیڈمنٹن کے کھیل کو بھی فروغ دے سکیں، جو کہ ملک کے جنوبی علاقے میں کافی مقبول ہے۔
دونوں نے طلباء کو پٹھوں کو مضبوط کرنے کی چند بنیادی مشقیں دکھائیں جو کہ ایک ملاح کے طور پر ضروری ہیں اور کہا،‘‘کشتی رانی کے لیے، آپ کو لچک اور طاقت کے درمیان توازن کی ضرورت ہے، ورنہ ہوا اچانک بدل سکتی ہے اور آپ کو آپ کی کشتیوں سے باہر پھینک سکتی ہے۔ ہر صبح ہم اپنے دن کا آغاز اپنی لچک پیدا کرنے والی مشق سے یا تو دوڑ یا سائیکلنگ سے کرتے ہیں اور پھر شام کو ہم وزن سے متعلق تربیت لیتے ہیں، تاکہ ہم اپنی طاقت کو بڑھا سکیں۔’’

عزت مآب وزیر اعظم کے اولمپیئنز اور پیرا اولمپئینز سے ہندوستان بھر کے اسکولوں کا دورہ کرنے اور طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے کے خیال کی تعریف کرتے ہوئے، ورون اورگانا نے کہا، ‘‘ہم اپنے معزز وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی 'میٹ دی چیمپئنز موومنٹ’’کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ 75 اسکولوں سے خطاب کرنا اور مختلف اضلاع کے 150سے زیادہ بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا بہت اچھا رہا۔ امید ہے کہ ہم نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور وہ صحت مند کھانے اور فٹ رہنے کی اہمیت کو سمجھے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے پاس بچوں میں سے اگلا اولمپک تمغہ جیتنے والا ملے گا اور ہم نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں’’۔
یہ منفرد پہل حکومت کے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا حصہ ہے جسے دسمبر 2021 میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے شروع کیا تھا اور پھر ہندوستان کے شمالی علاقے میں اولمپک کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا نے اسے آگے بڑھایا تھا۔
‘میٹ دی چیمپئنز’ پہل ایک منفرد اسکول وزٹ مہم ہے جس کا اہتمام وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوان اور کھیل مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، اولمپیئنز نے اپنے تجربات، زندگی کے اسباق، صحیح کھانے کے طریقے سے متعلق نکات اور اسکول کے بچوں کو مجموعی طور پر متاثرکرنے اور ترغیب دینے کوفروغ دیا۔
جہاں ملاحوں نے ‘میٹ دی چیمپیئنز’ اقدام کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے اسکول جانے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی رہنمائی کی، اسکول انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ طلباء اولمپیئنز کے مختصر دورے کے دوران سخت کووڈ مناسب پروٹوکول پر عمل کریں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔
انہوں نے یہ بھی یقینی بنایا کہ طلباء ایک دوسرے سے کم از کم 2 میٹر کے فاصلے پر بیٹھیں اور اس طرح دوسرے طلباء سے جسمانی رابطے سے گریز کریں۔
<><><><><>
ش ح- س ک
U. No. : 195
(ریلیز آئی ڈی: 1788268)
وزیٹر کاؤنٹر : 169