امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی داخلہ سکریٹری نے دہلی – این سی آر میں کووڈ -19 کی صورت حال اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 07 JAN 2022 10:18AM by PIB Delhi

 

کووڈ -19 کے معاملات  میں حالیہ اضافے ، خاص  طور پر  دہلی – این سی آر میں  اومیکرون  کی قسم  میں تیزی سے اضافے  کے پیش نظر  مرکزی داخلہ  سکریٹری نے  کل  دہلی -  این سی آر میں  کووڈ -19  کی صورت حال اور تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ دہلی  -  این سی آر میں  دہلی کے  علاوہ  اتر پردیش اور ہریانہ  کے  نو  سرحدی اضلاع بھی شامل ہیں۔

این سی آر خطے  میں شہری بنیادی ڈھانچے کے آپس میں جڑے ہونے  کو دھیان میں رکھتے ہوئے داخلہ سکریٹری نے  اس بات پر زور دیا کہ  دہلی  اور این سی آر  خطے  کے متعلقہ حکام کو  وائرس  سے نمٹنے کے لئے  یکجا  ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے  دہلی -  این سی  آر  خطے میں کووڈ – 19  وبا سے نمٹنے کے لئے ایک  متحدہ حکمت عملی  کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

میٹنگ کے دوران  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ اومیکرون کی قسم  بہت تیزی سے پھیلتی ہے اس لئے  اس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے  کوئی کسر نہیں چھوڑی  جانی چاہئے اور  نگرانی اور  حد بندی  کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی اور مقامی انتظامیہ  کو  چاہئے کہ وہ  کووڈ – 19  سے متعلق  ضابطوں سے  سختی سے نافذ کریں، جس میں  چہرے پر ماسک لگانا ،  تمام عوامی مقامات  اور  عوامی اجتماع میں  ایک دوسرے  سے محفوظ  دوری برقرار رکھنا   شامل ہے۔

 انہوں نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ دہلی این سی آر  کے تمام اضلاع میں  صحت کے بنیادی ڈھانچے کو  فوری طور پر  مستحکم کیا جانا چاہئے تاکہ  کسی بھی اضافی ضرورت سے نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ  اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئے کہ  آکسیجن  کی سپلائی  کے تمام آلات  پوری طرح  کار گر ہوں اور  ضروری ادویات  کا ذخیرہ  برقرا رکھا جانا چاہئے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے  اُن تمام اضلاع میں ، جہاں  جانچ  کم ہور ہی ہے، دہلی این سی آر کے تمام اضلاع میں کووڈ کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے اور  پر قابو پانے کے تمام اقدامات  اور  نظام کو  مستحکم کیا جانا چاہئے۔

اس میٹنگ میں نیتی آیوگ  کے  رکن  (صحت) ڈاکٹر  وی کے پال ،  مرکزی  حکومت کے سینئر عہدیدار ،  اتر  پردیش، ہریانہ اور دہلی کے  چیف  سکریٹریوں  کے علاوہ  قومی راجدھانی خطہ  دہلی  کے ضلع انتظامیہ  کے  عہدیداروں اور  پڑوسی اضلاع  کے سینئر عہدید اروں  نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-  وا- ق ر)

U-187


(Release ID: 1788232) Visitor Counter : 206