وزارت دفاع

ویر گاتھا پروجیکٹ - جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

Posted On: 06 JAN 2022 7:04PM by PIB Delhi

         

یوم جمہوریہ 2022 کئی وجوہات سے خصوصی  اہمیت ہے کیونکہ یہ بھارت  کی آزادی کے 75 ویں سال میں آرہا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک  حصے کے طور پر پہلی بار  کئی  نئی تقاریب  شروع کی گئی ہیں۔ کوشش یہ  ہے کہ اس کو  عوام کا ایک تہوار بنایا جائے  اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ان میں قوم پرستی اور حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا کیاجائے یا اسے پھر سے  جگایا جائے۔

ویر گاتھا ایک ایسا ہی منفرد پروجیکٹ ہے جو ہمارے ملک کے اسکولی بچوں کو جنگی ہیروز، بہادروں کی کہانیوں سے تحریک دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور  ملک بھر میں  اس کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔ پہلی بار یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت دفاع نے تصور پیش کیا ہے کہ اسکولی طلباء کو بہادری کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں پر مبنی  پروجیکٹوں/سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے تحریک  دی جا ئے۔ اس کے مطابق، وزارت تعلیم، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے  ملک بھر میں 21 اکتوبر سے 21 نومبر 2021 تک ویر گاتھا پروجیکٹ کا  اہتمام  کیا۔

اس تقریب میں 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں واقع  4788 اسکولوں کے 803900 سے زیادہ طلباء نے شرکت کی اور ایسیز، پوئمس، ڈرائنگ اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعہ اپنی تحریک دینے والی  کہانیاں  پیش  کیں۔ اندازہ قدر کے  متعدد ادوار کے بعد، 6 جنوری 2022 کو ’سپر 25‘ کا انتخاب کیا گیا اور  جیتنے والوں کے طور پر ان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قومی سطح کی ایک کمیٹی نے بہترین اینٹریز کا انتخاب کیا۔

جیتنے والوں میں سے  ہر ایک کو 10000/-  روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور 25 جنوری 2022 کو ان کی نئی دہلی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا جائے گا اور وہ وزارت دفاع کے خصوصی مہمانوں کے طور پر یوم جمہوریہ کی پریڈ  دیکھیں  گے۔ وزارت دفاع، وزارت تعلیم اور مائی جی او وی  نے تمام ویر گاتھا پروجیکٹ کے  لئے تمام  شرکاء کے  جوش و جذبے کے لیے انہیں  مبارکباد پیش کی ہے  اور  ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سپر 25 کے نام درج ذیل ہیں:-

 

نمبر شمار

جیتنے والا  کا نام

کلاس

اسکول

ریاست

شرکت

1.

پرنجے گاندھی

5th

ایس ڈی ودیا مندر

ہریانہ

پوئم

2.

شیوانی پمپلا  پورے

4th

سینٹ زیویر ہائی اسکول

ہریانہ

پوئم

3.

دبیانشی داس

4th

آر ایل ڈی اے وی پبلک اسکول

اوڈیشہ

پینٹنگ

4.

آرائیو راج چوپڑا

4th

فونکس ورلڈ اسکول

مہاراشٹر

پیرا گراف/ ایسے

5.

نندیکا  اے کمار

5th

سینٹ پیٹرک اکیڈمی

کرناٹک

پیرا گراف/ ایسے

6.

کنتادی پراتھم کینی

5th

امریتا ودیالایم

کرناٹک

پیرا گراف/ ایسے

7.

ندھیانا سیٹھی

7th

بال بھارتی پبلک اسکول

دہلی

ویڈیو

8.

ویدھی دوبے

7th

سینٹ آرنلڈ کونوینٹ  اسکول

اوڈیشہ

پوئم

9.

جشنو گھوش

8th

درگا پبلک اسکول

مغربی بنگال

پینٹنگ

10.

دیو کرن

8th

ڈی پی ایس نوئیڈا

اترپردیش

ویڈیو

11.

چیتنا مراٹھے

6th

اے پی ایس مہو

مدھیہ پردیش

پینٹنگ

12.

نیلے سین گپتا

8th

ہولی اینجل سینئر سیکنڈری اسکول

اتر پردیش

پینٹنگ

13.

اننیا آئشہ مشرا

9th

کے وی ڈھین کنال

اوڈیشہ

پینٹنگ

14.

کھیدم دیاشوری دیوی

10th

ڈی اے وی پبلک اسکول

منی پور

پینٹنگ

15.

امیشا ٹھاکر

10th

کارمیل کونوینٹ گرلز سینئر سکینڈری اسکول

مدھیہ پردیش

پیرا گراف/ ایسے

16.

سائشہ کپور

9th

بال  بھارتی اسکول

دہلی

ویڈیو

17.

شریا

9th

ویسیٹ ڈی اے وی ودیا مندر

کرناٹک

پوئم

18.

امروتھا ایس

9th

جنا دیپ اسکول جا ویلی

کرناٹک

پینٹنگ

19.

روشال سُتھار

12th

سیڈنگ ماڈرن پبلک اسکول

راجستھان

پوئم

20.

گرو جین

11th

مہاویر ماڈل اسکول

دہلی

ویڈیو

21.

شریا سریواستو

11th

بال بھارتی پبلک اسکول

دہلی

پیرا گراف/ ایسے

22.

اکانشا وی مالڈے

11th

سینٹ جوزف انڈیان جی پی او کمپوزٹ کالج

کرناٹک

پوئم

23.

رشبھ سیٹھی

11th

اے پی ایس اودھم پور

جے اینڈ کے

پوئم

24.

ایشان کمار نندا

11th

روٹری پبلک سکول

اوڈیشہ

پینٹنگ

25.

آدیشا گروور

11th

آچاریہ کلم

اتراکھنڈ

پینٹنگ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

 

U-170

 



(Release ID: 1788156) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Manipuri