جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن کے تحت راجستھان کے لئے 6872روپئے کی لاگت کی پینے کے پانی کی اسکیموں کو منظوری


ان اسکیموں سے 3213 گاؤوں میں 6.56 لاکھ کنبوں کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 06 JAN 2022 4:02PM by PIB Delhi

پانچ جنوری 2022 کو اسکیم مختص کرنے والی ریاستی سطح کی کمیٹی ( ایس ایل ایس ایس سی) نے جل جیون مشن کے تحت راجستھان  کے لئے پینے کے پانی کی 6872.28 کروڑ روپئے کی لاگت والی اسکیموں کو منظوری۔ ان اسکیموں کے تحت 27 اضلاع پر محیط 3213 گاؤوں کے 6.56 لاکھ سے زیادہ دیہی کنبوں کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ ان میں سے 5 کئی گاؤں کے بڑے پروجیکٹ ہیں، جبکہ باقی اسکیمیں ایک ایک گاؤں کے لئے ہیں۔

ہر ایک دیہی کنبے کے لئے صاف ستھرے نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خواتین اور لڑکیوں کو دوردراز سے پانی اٹھا کر لانے کی پریشانی سے بچانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کو روبہ عمل لانے کے لئے مشن  نے راجستھان کو 22-2021 میں 2345.08 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کی ہے۔ اس سال مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ریاست کو جل جیون مشن پر عمل درآمد کی مد میں 10180.50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، جو گزشتہ سال مختص کردہ رقم سے چار گنا ہے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ریاست کو دسمبر 2024 تک ہر دیہی کنبے کو نل کے پانی کی سپلائی مہیا کرانے کے لئے پوری مدد دینے کا یقین دلایا ہے۔

 

15؍ اگست 2017 کو جل جیون مشن کے آغاز پر ریاست کے صرف 11.74 لاکھ گھروں میں جو کہ 11.57 فیصد ہے۔ نل کے پانی کی سپلائی موجود تھی۔ گزشتہ 28 مہینے میں کووڈ -19 عالمی وبا اور لاک ڈاؤں کی بندشوں کے باوجود ریاست نے 10.5 لاکھ (10.3فیصد)گھروں کو نل کا پانی فراہم کیا ہے ۔ اس وقت ریاست کے1.01 کروڑ دیہی کنبوں میں سے  22.23 لاکھ کنبوں کو نل کا صاف پانی      مل رہا ہے۔  22-2021 میں ریاست 30 لاکھ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن دینے کا عزم رکھتی ہے۔

 

میٹنگ میں این جے جے ایم ٹیم نے تیزی سے عمل درآمد اور کام کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور  کمیونٹی کی سرگرم حصہ داری  پر زور دیا اور ریاست کو صلاح دی کہ وہ استعمال شدہ  پانی کے بندوبست کو بھی شامل کریں، جو جل جیون مشن کا بہت اہم عنصر ہے۔

 

ملک کے اسکولوں، آشرم شالاؤں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کو پینے کا صاف ستھرا محفوظ پانی فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی اداروں میں پینے، مڈ مڈے میل بنانے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لئے نل کا صاف پانی فراہم کیا جانا ضروری ہے۔ راجستھان میں 58363اسکولوں (67 فیصد) اور 28959 آنگن واڑی مراکز (54 فیصد) میں مل کا صاف پانی دستیاب کرایا جا چکا ہے۔ ایس ایل ایس ایس سی کی 31ویں میٹنگ میں 2885 اسکولوں اور 418 آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کی تجاویز منظوری کی گئی ہیں۔ ریاست سے کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کا جلد از جلد بندوبست کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024SOX.jpg

جل جیون مشن کے تحت پانی کے نا  مناسب معیار والی ، امنگوں والے اضلاع، درج فہرست ذات و قبائل کی  زیادہ آبادی والے گاؤوں اور ایس اے جی وائی گاؤوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سب کا ساتھ - سب کا وکاس-سب کا وشواس -سب کا پریاس کے عین مطابق  جل جیون مشن کا مقصد ہے‘‘ کوئی بھی محروم نہ رہ جائے’’ اور مشن نے پینے کے پانی کی سپلائی کو ہر کسی کے لئے دستیاب  کرانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ہر گاؤں میں پانچ خواتین کو خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پانی کے معیار کی نگرانی ہوتی رہے۔ اب تک 3474 گاؤوں میں 16806 خواتین کو یہ تربیت دی جا چکی ہے۔

 

2019 میں مشن کے آغاز کے وقت ملک کے کُل 19.2 کروڑ دیہی کنبوں میں سے صرف 3.23 کروڑ (سترہ فیصد) گھروں میں نل کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی دستیاب تھی۔ گزشتہ 28 مہینے میں کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کی بندشوں کے باوجود جل جیون مشن تیزی سے لاگو کیا جاتا رہا  اور فی الحال 5.53 کروڑ دیہی کنبوں کو نل کے پانی کے کنکشن دیئے جا چکے ہیں۔ فی الحال ملک بھر میں 8.77 کروڑ (45.57 فیصد) گھروں میں نل کے ذریعے پانی موجود ہے۔

 

گوا، تلنگانہ، ہریانہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں  انڈمان نکوبار اور پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو نے سو فیصد دیہی کنبوں کو نل کے پانی کی سپلائی کا یقین دلایا ہے۔ اس وقت 87 سے زیادہ ضلعوں اور 1.30 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں ہر گھر میں نل کے پانی کی سپلائی موجود ہے۔

****************************

 

U NO 164

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1788148) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu