وزارت خزانہ
پی ایف ایم ایس نے حکم رانی کو آسان اور قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کیا: سی جی اے دیپک داس
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے وزارت خزانہ کے تحت پی ایف ایم ایس پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
آر او بی بھونیشور نے آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک نمائش کا انعقاد کیا
Posted On:
06 JAN 2022 5:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06 جنوری 2022:
بھارت سرکار کی وزارت خزانہ کے تحت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کے دفتر کی پی ایف ایم ایس ڈویژن نے جمعرات کو بھونیشور کے جے دیو بھون میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے کام کاج اور کام یابیوں کے بارے میں عہدیداروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اس سسٹم پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے کہا کہ بھارت سرکار نے حکم رانی میں جواب دہی اور شفافیت لانے کے لیے پی ایف ایم ایس متعارف کرایا ہے۔ "گذشتہ برسوں میں پی ایف ایم ایس نے پورے عوامی مالیات کے نظام کو تبدیل کر دیا ہے۔" انھوں نے کہا کہ اس نے خدمات کی آخری حد تک فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
حکومت کی مختلف اسکیموں کے لیے براہ راست فائدے کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے انتظام میں پی ایف ایم ایس کو انقلابی حیثیت کا حامل قرار دیتے ہوئے جناب داس نے کہا کہ ڈی بی ٹی نے بچولیوں کی ضرورت کو ختم کردیا اور مستفید ہونے والوں کو براہ راست فائدے کی منتقلی کو یقینی بنایا، اور یہیں پی ایف ایم ایس نے مالی خدمات کی فراہمی کے لیے سب سے اہم آلے کے طور پر کام کیا۔
جناب داس نے پی ایف ایم ایس میں 100 فیصد آن بورڈنگ مکمل کرنے پر اڈیشہ کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ اڈیشہ ان چھ ریاستوں میں شامل ہے جنھوں نے پورے ملک میں پی ایف ایم ایس کو کام یابی سے نافذ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایف ایم ایس ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس سے حکم رانی آسان اور قابل رسائی ہو رہی ہے۔
حکومت اڈیشہ کے محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری جناب وشال کمار دیو نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور کہا کہ پی ایف ایم ایس نے پبلک فنانس کے انتظام میں گذشتہ برسوں میں بہت سے نشانے حاصل کیے ہیں۔ جناب دیو نے کہا کہ پی ایف ایم ایس نے حکم رانی کے نظام میں زیادہ سے زیادہ جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنایا۔
تقریب کے دوران سنگل نوڈل اکاؤنٹ (ایس این اے) ماڈل اور رسید اخراجات ایڈوانس ٹرانسفر (آر ای اے ٹی) ماڈیول پر تکنیکی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کینارا بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کے نمائندوں نے بھی ایس این اے ماڈل میں اپنی ویلیو ایڈیشن پر پریزینٹیشن دی۔
اس سے قبل سی جی اے نے بھارت کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) بھونیشور کے زیر اہتمام آزادی کے امرت مہوتسو پر ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کے دوران اڈیشہ کے بھرپور فن اور ثقافت اور بھارت کی جدوجہد آزادی میں مجاہدین آزادی کے کردار پر ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
جناب داس نے آر او بی بھونیشور کی کوششوں کی ستائش کی اور اس طرح کی نیک پہل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ کہ "یہ نمائش واقعی اپنی نوعیت میں بہت منفرد ہے۔ یہ ہمیں ہماری تحریک آزادی کی کہانیوں کی بصیرت فراہم کرتی ہے۔ مجھے اس نمائش سے اپنے ان مجاہدین آزادی کے بارے میں جان کر فخر ہوا جو اب تک گمنامی کے اندھیرے میں تھے۔"
آج کی تقریب میں ایڈیشنل کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس محترمہ دھرتری پانڈا، جوائنٹ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس جناب امیتابھ ترپاٹھی، جوائنٹ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس محترمہ سنچیتا شکلا، اسسٹنٹ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس جناب منیش راوت، اسسٹنٹ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس جناب نونیت کمار سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
پریس انفارمیشن بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب راجندر چودھری اور بھونیشور کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب اکھل کمار مشرا نے بالترتیب افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 177
(Release ID: 1788119)
Visitor Counter : 159