امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے  شوگرڈیولپمنٹ فنڈضابطے 1983 کے تحت  تشکیل نو کے لئے رہنما خطوط جاری کئے


رہنما خطوط میں دوسال کی رعایت اور پانچ سال کی دوبارہ ادائیگی کے پروویژن سے  معاشی اعتبار سے کمزور ان چینی ملوں کو راحت ملنے کا امکان ہے جنہوں نے ایس ڈی ایف  قرض لئے ہیں

Posted On: 05 JAN 2022 5:42PM by PIB Delhi

شوگرڈیولپمنٹ فنڈ ایکٹ 1982 کے تحت قرض لینے والی معاشی طور پر کمزور لیکن اقتصادی اعتبار سے  نشوونما کی صلاحیت رکھنےوالی چینی ملوں کے احیاء کے تعلق سے  خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے  3 جنوری 2022 کو ایس ڈی ایف ضابطے،  1983 کے ضابطہ 26 کے تحت ایس ڈی ایف قرضوں کی تشکیل نو کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ مکمل رہنما خطوط  https://dfpd.gov.in/sdfguidelines-sdf.htm اور https://sdfportal.in  پر دستیاب ہیں۔

ایس ڈی ایف قرضوں کے ڈیفالٹ کی بقایا رقم 3068.31 کروڑ روپئے  (30-11-2021 تک) ہے، جس میں  1249.21 کروڑ روپئے  اصل رقم ، 1071.31 کروڑ روپئے سو د کی شکل میں اور  747.80 کروڑ روپئے ڈیفالٹ کی وجہ سے اضافی سود شامل ہیں۔

یہ رہنما خطوط کوآپریٹو سوسائٹی، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں سمیت سبھی طرح کی متعلقہ کمپنیوں کے ذریعہ دستیاب کرا ئے گئے ایس ڈی ایف قرضوں پر یکساں طور پر نافذ ہوتے ہیں۔

رہنما خطوط میں دوسال  کی رعایت کے پروویژن اور پھر پانچ سال میں  تنظیم نو شامل ہے ، جس سے مالی اعتبار سے کمزور چینی ملوں کو بڑی راحت ملنے کا امکان ہے، جنہوں نے ایس ڈی ایف قرض لئے ہیں۔ اضافی سود کی رعایت کا پورا فائدہ مجاز چینی ملوں کو دیا جائے گا ۔ شرح سود کو ایس ڈی ایف ضابطہ 26 (9) کے تحت منظورشدہ  احیاء کے پیکج کی تاریخ نافذ شدہ بینک کی شرح سے تبدیل کیا جائے گا۔ ان نکات سے  ان بقایہ دار چینی ملوں پر قرض کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک چینی مل جسے پچھلے تین سال سے مسلسل نقد نقصان ہورہا ہے یا چینی مل خالص مالیت منفی ہے، اور چینی مل بندنہیں ہوئی ہے/ موجودہ  چینی سیزن کو چھوڑ کر دو سے زیادہ چینی  سیزن سے گنے کی پیرائی بند نہیں کی گئی ہے، وہ  تشکیل نو کے لئے درخواست دینے کی مجاز ہیں۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ف ا۔ ف ر  (

U-152



(Release ID: 1787889) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil