خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ایک ضلع ایک چیز کے چھ مارکوں کا آغاز کیا گیا


اس اسکیم کے تحت امروت پھل، کوری گولڈ، کشمیری منتر، مدھو منتر، سوم دانہ اور دلی بیک کے خالص گیہوں کی کوکیز کا آغاز کیا گیا

Posted On: 05 JAN 2022 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 جنوری،2022 /خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس اور وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور نیفیڈ کے سینئر افسران نے آج  پردھان منتری فورملائیزیشن آف مائکرو فوڈ پروسیسنگ اینٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت چھ ایک ضلع ایک چیز (او ڈی او پی) مارکوں کا آغاز کیا۔ یہ آغاز نئی دلی کے  پنچ شیل بھون میں کیا گیا۔

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے برانڈنگ اور مارکیٹنگ حصے کے طور پر منتخب او ڈی او پی کے دس مارکے تیار کرنے کے لیے نیفیڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ان میں سے امرت پھل، کوری گولد، کشمیری منتر، مدھو منتر، سوم دانہ اور دلی بیکس کے ہول وھیٹ کے بسکٹ نام کے چھ برینڈس کا آغاز کیا گیا۔

آملہ رس کے لیے امرت پھل کا مارکا ہریانہ کے گرو گرام کے لیے او ڈی او پی تصور کے تحت خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروڈکٹ  خالص آملہ رس پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ قدرتی طور پرراحت بخش  ہوتی ہے جس میں منفرد ذائقے اور صحت کے فائدوں کے لیے لیمو ڈالا گیا۔ 500 ملی لیٹر کی بوتل محض 120 روپے کی ہے۔

کوری گولڈ برانڈ دھنیا پاؤڈر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جو راجستھان کے شہر کوٹا کے لیے ایک نشانزد او ڈی او پی ہے ۔ اِس پروڈکٹ کی ایک الگ خوشبو ہے۔ 100 گرام پیک 34 روپے کا ہے۔

کشمیری منتر برانڈ کلگام ، جموں و کشمیر کے مصالحوں کا برانڈ ہے، کشمیری لال مرچ جموں و کشمیر کے لیے مصالحوں کے لیے او ڈی او پی کے تحت تیار کی گئی ہے۔ اس کا  ایک الگ ذائقہ ہے  اور 100 گرام  پیک 75 روپے کا ہے۔

برانڈ مدھو منتر اتر پردیش کے شہر سہارنپور کے شہد کے لیے او ڈی او پی کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ بہت سے پھولوں سے تیار کیا گیا یہ شہد کی مکھیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور 500 گرام کی شیشے کی بوتل محض 185 روپے کی ہے۔

ہول ویٹ کوکیز دوسری ایسی پروڈکٹ ہے جو دلی بیکس کے برانڈ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ یہ برانڈ اور پروڈکٹ دلی کے لیے بیکری او ڈی او پی خیال کے تحت تیار کی گئی ہے۔ نیفیڈ کے مطابق ہول ویٹ کوکیز ایک منفرد انداز کی پروڈکٹ ہے جیساکہ یہ ثابوت گیہوں ، چینی کی جگہ گڑ سے تیار کی گئی ہے اور اس میں ونسپتی کے بجائے مکھن ہوتا ہے۔ 380 گرام کا پیک محض 175 روپے کا ہے۔

سوم دانہ برانڈ مہاراشٹر کے تھانے علاقے کے بازرے کے او ڈی او پی تصور کے تحت برانڈ سوم دانہ تیار کیا گیا ہے۔ راگی کا آٹا ایک منفرد انداز کی پروڈکٹ ہے جو گلوٹین سے پاک ہے، فولاد ، ریشہ اور کیلشیئم بھی کافی مقدار میں ہے ۔ 500 گرام کا ایک پیک 60 روپے کا ہے۔

نیفیڈ کے مطابق صارفین کے فائدے کے لیے سبھی پروڈکٹس منفرد انداز کی ایک دلکش پیکنگ میں آتی ہیں۔ اس پیکنگ میں خلیج میں نمی اور دھوپ  آتی ہے۔

یہ سبھی مصنوعات نیفیڈ بازار، ای – کامرس پلیٹ فارمز اور مشہور خوردہ اسٹورز پر پورے بھارت میں دستیاب ہوں گی۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں : www.pmfme.mofpi.gov.in

 

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –135



(Release ID: 1787849) Visitor Counter : 215