امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج نئی دہلی میں ہر مرکزی مسلح پولس فورس کے آخری 10ملازمین کو آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ تقسیم کئے


پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ؍آیوشمان بھارت یوجناکا آغاز 23ستمبر 2018ء کو ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا گیا تھا

مرکزی نیم فوجی دستوں کے تمام عملے و اُن کے اہل خانہ کے لئے اِس یوجنا کا باقاعدہ طورپر افتتاح گوہاٹی (آسام)میں 23؍جنوری 2021ء کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر مرکزی وزیر داخلہ  اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعے کیا گیا تھا

ہمارے جوانوں و اُن کے اہل خانہ کے صحت کی دیکھ ریکھ اور بہبود کو یقینی بنانا مودی سرکار کی اعلیٰ اولیت ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے احکامات کے تحت مرکزی سرکار سی اے پی ایف کے تمام جوانوں کی بہتری کے لئے عہد بند ہیں اور مسلسل اِس سمت میں کوشش کررہی ہے

مرکزی مسلح پولس فورس، سرحدی تحفظ، داخلی تحفظ، انتہاپسندی، نکسل واد، شدت پسندی کے مسئلے سے نمٹنے ، ریاستوں میں قانونی نظام کا قیام اور الیکشن میں مکمل تعاون کرتی ہے

اس اسکیم کے تحت 35لاکھ سی اے پی ایف ملازمین و اُن کے اہل خانہ کو ریکارڈ وقت میں آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ تقسیم کئے گئے

Posted On: 05 JAN 2022 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05؍جنوری؍2022:

 

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج نئی دہلی میں ہر مرکزی مسلح پولس فورس کے آخری 10ملازمین کو آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ تقسیم کئے۔اِس موقع پر تمام مرکزی مسلح پولس فورس کے ڈائریکٹر جنرل ، مرکزی وزیر داخلہ کے اعلیٰ افسران اور مسلح پولس فورسز کے جوان موجود تھے۔

 

01.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پردھان جن آروگیہ یوجنا ؍آیوشمان بھارت یوجنا کی شروعات 23؍ستمبر 2018ء کو ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کی گئی تھی۔بعد ازاں مرکزی نیم فوجی دستوں کے تمام ملازمین و اُن کے اہل خانہ کے لئے اِس منصوبے کا باضابطہ طورپر افتتاح گروپ سینٹر سی آر پی ایف ، گوہاٹی(آسام)میں گزشتہ سال 23؍جنوری 2021ء کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت 35لاکھ سی اے پی ایف ملازمین و اُن کے اہل خانہ کو ریکارڈ وقت میں آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ تقسیم کیا گیا ہے۔

 

01.jpg

 

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آیوشمان کارڈوں کی تقسیم کا آغاز 2؍نومبر 2021ء کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے ذریعے کیا گیا اور 31دسمبر 2021ء تک تقریباً تمام کارڈ فورسز کے ملازمین و اُن کے اہل خانہ کو تقسیم کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں و ان کے اہل خانہ کے صحت کی دیکھ بھال اور بہبود کو یقینی بنانا مودی سرکار کی اعلیٰ ترین اولیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلح پولس فورس سرحدی تحفظ، داخلی تحفظ، انتہا پسندی، نکسل واد، شدت پسندی کے مسئلے سے نمٹنے ،ریاستوں میں قانون انتظام کی دیکھ بھال اور الیکشن میں پورا تعاون کرتے ہیں۔

نتیا نند رائے نے کہا کہ پہلے صلاح و مشورہ و جانچ صرف فوسز کے اسپتالوں اور دیگر سرکاری اسپتالوں یا پھر سی جی ایچ ایس کے پینل میں شامل اسپتالوں میں ہی دستیاب تھی، لیکن اب اِس یوجنا کے تحت آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی کے فہرست بند تقریباً 24ہزار اسپتالوں میں علاج کی سہولت کیش لیس بنیاد پر دستیاب ہوگی اور اِس یوجنا میں ہونے والے خرچ کی کوئی حد نہیں رکھی گئی ہے۔ مختلف فورسز کے ملازمین کے اہل خانہ ، جو ملک کے دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں، ان کے لئے علاج کروانا اب کافی آسان ہوجائے گا۔جناب رائے نے کہا کہ یہ یوجنا ہمارے مسلح فورسز کے ملازمین و اُن کے اہل خانہ کے ممبروں کی صحت اور طویل عمر ہونے کی سمت میں میل کا پتھرثابت ہوگی۔

 

03.jpg

 

جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ سی اے پی ایف ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کے ممبر اب سی جی ایچ ایس یا آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی کے تحت فہرست بند تمام اسپتالوں میں کیس لیش ، اِن –پیشنٹ و آؤٹ-پیشنٹ  صحت سہولتوں کا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ آیوشمان سی اے پی ایف کا کل ہند رول آؤٹ 31مارچ 2022ء تک پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ مرکزی وزارت داخلہ اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت  و نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے) کی ایک مشترکہ پہل ہے۔

سی اے پی ایف مستفدین کو بلا رُکاوٹ خدمات فراہم کرانے کے لئے این ایچ اے نے ایک خصوصی ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14588، ایک آن لائن شکایتی نظم سسٹم اور دھوکہ دہی کا پتہ لگانے  اور روک تھام کے لئے ایک سخت کنٹرول نظام کے ساتھ مناسب آلہ تیار کیا گیاہے۔

 

04.jpg

 

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات کے تحت مرکزی سرکار سی اے پی ایف کے تمام جوانوں کی بہتری ، خواہ ان کے یا ان کے اہل خانہ کی صحت سے متعلق ہو یا ان کے لئے رہائشی انتظام سے جڑی ہو، کے لئے عہد بند ہیں اور مسلسل اس سمت میں کوششیں کررہی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے اس موقع پر مرکزی نیم فوجی دستوں کے تمام ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عظیم صحت منصوبے کے تحت اپنے محکموں میں پوری ایمانداری و محبت کے جذبے سے طے وقت کی حد کے اندر مقرر شدہ نشانے کے مطابق ’’آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ‘‘مستفدین کو تقسیم کروانے کے اس انتہائی چیلنج سے بھرے کام کو پورا کرانے میں اہم تعاون فراہم کیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 129)



(Release ID: 1787768) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu