مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال کے اختتام کا جائزہ 2021: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت


ایم او ایچ یو اے اسکیمیں اور مشن میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں

Posted On: 04 JAN 2022 4:31PM by PIB Delhi

2021 کے دوران ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اور مشنوں نے کئی طریقوں سے میک ان انڈیا اور آتم نربھارت اقدامات کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔ اسکیموں اور مشنوں نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا پہل کو براہ راست متاثر کیا ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی- یو) کے تحت، جو کہ 2022 تک اہل شہری گھرانوں کے لئے پکے مکانات کی فراہمی کو یقینی بنا کر کچی آبادیوں سمیت شہری مکانات کی کمی کو دور کرنے کے لیے شروع کی گئی، تیز رفتاری سے مکانات کی تعمیر کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی اختراعی تھی۔ خاص طور پر  چھ ریاستوں میں گلوبل ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج - انڈیا )جی ایچ ٹی سی- انڈیا) کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر لائٹ ہاؤس پروجیکٹس ۔ اس پہل نے ہندوستان میں تعمیراتی ٹیکنالوجی میں ایک نئے دور کا آغاز کیا، اس طرح میک ان انڈیا پہل کو تحریک ملی۔ لوگوں اور ٹیکنالوجی کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، ایل ایچ پیز ایک نئے ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار کریں گے جہاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹیکنالوجیز کو لاگت سے موثر، ماحول دوست اور تیز رفتار تعمیر کے لیے اپنایا جائے گا۔ ان  لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں( ایل ایچ پیز) کے بہت سے فوائد ہیں،  جن میں  پائیداری، آب و ہوا  کے اثرات سے  تحفظ ، استطاعت، حفاظت اور رفتار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

 ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ٹیکنالوجی کے لیے اندراج کا ماڈیول بھی شروع کیا جس میں آئی ٹیز، این آئی ٹیز ، انجینئرنگ، پلاننگ اور آرکیٹیکچر کالجوں کے طلباء، فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم، اور اسٹیک ہولڈرز سیکھنے، مشاورت، آئیڈیاز کی تخلیق اور حل، تجربہ کاری، اختراع، اور تکنیکی آگاہی کے لیے چھ   لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کی سائٹس پر لائیو لیبارٹریز کا دورہ کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کے لیے شامل ہیں۔  اس سے انہیں استعمال کی جا رہی ٹیکنالوجیز کے بارے میں براہ راست سے اکاؤنٹ حاصل کرنے میں مدد ملی اور بدلے میں، وہ ‘میک ان انڈیا’ کے نقطہ نظر کے لیے تعمیراتی شعبے میں اپنی ضروریات کے مطابق انھیں ڈھال سکتے ہیں اور اپنا سکتے ہیں۔

جدید، پائیدار، ماحول دوست اور آفات سے محفوظ رکھنے والی ٹیکنالوجیز اور کم لاگت، تیز رفتار اور معیاری مکانات کی تعمیر کے لیے تعمیراتی مواد کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی ِذیلی مشن (ٹی ایس ایم) قائم کیا گیا تھا۔ ٹی ایس ایم کا مقصد نہ صرف  پی ایم اے وائی- یو کے تحت تیز تر اور محفوظ بہم رسانی کو یقینی بنانا ہے بلکہ اس میں ملک میں مجموعی طور پر ہاؤسنگ تعمیراتی شعبے میں ایک مثالی تبدیلی لانے کی صلاحیت بھی ہے۔

 آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت، کفایتی کرائے کے مکانوں والی عمارتوں(اے آر ایچ سی) کی اسکیم،کے تحت‘‘سب کے لئے مکان’’ کے مجموعی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کفایتی کرائے کے مکانات کا ایک پائیدار ماحولیاتی نظام  تخلیق کرکے  ‘آتم نربھر بھارت ابھیان’ کے وژن کو نمایاں طور پر پورا کرتی ہے ۔ یہ اسکیم تارکین وطن/غریبوں کے لیے کفایتی کرائے کے مکانوں کی ضرورت کو بھی نمایاں طور پر پورا کرتی ہے۔ اے آر ایچ سیز انہیں ان کے کام کی جگہ کے قریب ضروری شہری سہولیات کے ساتھ باوقار زندگی فراہم کریں گے۔

اسمارٹ سٹیز مشن(ایس سی ایم) کے تحت، سٹی انوویشن ایکسچینج(سی آئی ایکس) پلیٹ فارم شہروں میں اختراعی طور طریقوں کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اختراعی ماحولیاتی نظام میں ایک اہم اضافہ تھا اور یہ شہروں میں اختراعی طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔سی آئی ایکس ، ایک ‘ آزدانہ اختراع’ کے عمل کے ذریعے، سخت ترین شہری چیلنجوں کو حل کرنے کے معاملے پر ڈیزائن-ٹیسٹ-ڈیلیور کرنے کے لیے اختراع کاروں کے ساتھ مصروف کار ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم کے نئے اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں میں سے ایک ہے، جس سے شہروں کو مزید خود انحصاری اور اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ ایس سی ایم  کے اہداف کو آسان بنانے کی طرف ایک اور قدم کے طور پر، اسمارٹ کوڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ایم او ایچ یو اے نے شروع کیا تھا جو تمام ماحولیاتی اسٹیک ہولڈرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ شہری حکمرانی کے لیے مختلف حل اور ایپلی کیشنز کے لیے اوپن سورس کوڈ کے ذخیرے میں حصہ ڈال سکیں۔ یہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جویو ایل بیز کو شہری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کی ترقی اور تعیناتی میں درپیش ہیں۔ شروع سے نئے حل تیار کرنے کی بجائے ،یہ شہروں کو موجودہ کوڈز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اور انھیں مقامی ضروریات کے مطابق اپنے لئے فائدے مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج کو اسمارٹ سٹیز مشن اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی) ، بنگلور کے درمیان شراکت میں تیار کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کی نگرانی کے لیے ایک نئی سمارٹ سٹیز ویب سائٹ اور جیو اسپیشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جی ایم آئی ایس کو بھی ایس سی ایم کے تحت پراجیکٹس کو لاگو کرنے اور ان کی مناسب جانچ پڑتال کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ٹرانسپورٹ فار آل کا آغاز کیا، جس کا مقصد شہروں، شہری گروپوں، اور اسٹارٹ اپس کو ایک ساتھ لانے کے لیے ایسے حل تیار کرنا ہے جو تمام شہریوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنائیں۔ اس  وزارت نے اِیٹ اسمارٹ سٹیز چیلنج بھی شروع کیا جس کا مقصد سمارٹ شہروں کو ایک ایسا منصوبہ تیار کرنے کی ترغیب دینا تھا جو صحت بخش، محفوظ اور پائیدار خوراک کے ماحول کو سپورٹ کرتا ہو ،جس میں ادارہ جاتی، جسمانی، سماجی، اور اقتصادی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ خوراک سے متعلقہ مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘سمارٹ’ طریقہ کار استعمال کیے جائیں۔

قومی شہری ڈیجیٹل مشن شہری اور ٹکنالوجی کے دائرہ کار سے بے پناہ ہم آہنگی کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مثالی  امکان پیدا کرے گا تاکہ ایک شہری پر مبنی طرز حکمرانی کی تشکیل ہو جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی ’ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ نیشنل اربن ڈیجیٹل مشن (این یو ڈی ایم) شہری ہندوستان کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنائے گا، جو شہروں اور قصبوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے عوام ، عمل اور پلیٹ فارم کے تین ستونوں پر کام کرے گا۔ یہ 2022 تک 2022 شہروں میں اور 2024 تک ہندوستان کے تمام شہروں اور قصبوں میں شہری حکمرانی اور خدمات کی فراہمی کے لیے شہری پر مبنی اور ماحولیاتی نظام پر  منحصر نقطہ نظر کو ادارہ جاتی شکل دے گا۔

 ریہڑی پٹری والوں کو خودکفیل بنانے کے لیے، وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرز کی (پی ایم سواندھی) اسکیم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے زوماٹو کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، جو کہ ہندوستان میں کھانے کی آرڈرنگ اور ڈیلیوری کے لیے سب سے بڑے آن لائن پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے،  جس کا مقصد اپنے فوڈ ٹیک پلیٹ فارم میں ریہڑی پٹری والوں کو شامل کرنا ہے ۔ اس نے اسٹریٹ فوڈ فروشوں کو ہزاروں صارفین تک آن لائن رسائی فراہم کی ہے اور ان دکانداروں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔ مزید برآں ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پی ایم سواندھی سے فائدہ اٹھانے والوں اور ان کے خاندانوں کو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے منسلک کرنے کے لیے ان کی سماجی و اقتصادی پروفائلنگ کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔

 آتم نربھر بھارت پہل کے تحت، ڈے-این یو ایل ایم اسکیم نے شہری غریب خواتین کو مناسب ہنر اور مواقع سے آراستہ کرنے اور پائیدار مائیکرو انٹرپرائزز کو فروغ دینے کے قابل بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ شہری غریب گھرانوں کی خواتین کو ایس ایچ جیز اور ان کے فیڈریشنز میں شامل کرتا ہے تاکہ ان خواتین کے لیے ایک سپورٹ سسٹم بنایا جا سکے۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5.7 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جیز بنائے گئے ہیں، جن میں تقریباً 60 لاکھ اراکین ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایس ایچ جیز روزی روٹی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سامان تیار کر رہے ہیں جیسے دستکاری، کپڑا، کھلونے، کھانے کی اشیاء وغیرہ۔ یہ بنیادی طور پر مقامی پڑوس کی مارکیٹوں میں فروخت کیے جا رہے تھے اور اکثر انہیں مقبولیت اور وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اربن ٹرانسپورٹ مشن کے تحت، میٹرو کوچز جو پہلے اسپین، جنوبی کوریا اور چین سے درآمد کیے جاتے تھے، اب ملک کے اندر تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان کا معیار بین الاقوامی معیار کے برابر ہے اور اب  انہیں آسٹریلیا اور کینیڈا کو بھی برآمد کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت، پارلیمنٹ کی نئی عمارت آزادی @75 کے وژن کا ایک اندرونی حصہ ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم اور کوششوں کی علامت ہے۔ نئی پارلیمنٹ کو ہندوستانیوں نے ہندوستانی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے اور بنایا ہے۔ یہ پہلی ہندوستانی پارلیمنٹ ہوگی جو عوام کی ہوگی، اور جسے عوام کے لئے ، عوام کے ذریعہ تعمیر کیاجائے گا۔

نئے شہری ہندوستان کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو فعال کرنے کی غرض سے ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے لکھنؤ، اتر پردیش میں آزادی @ 75 کانفرنس-کم-ایکسپو کا انعقاد کیا جس کے ساتھ ملک بھر میں شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے موضوع پر ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

کامیابیاں اور اقدامات

پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی- یو)

پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی- یو) کا آغاز 25 جون، 2015 کو کیا گیا تھا تاکہ ایل آئی جی/ ای ڈبلیو ایس اور ایم آئی  جی زمرہ میں،جس میں کچی آبادیوں میں بسنے والے لوگ بھی شامل ہیں، 2022 تک ضرورت مند شہری گھرانوں کو پکے مکان کی فراہمی کو یقینی بنا کر شہری مکانات کی کمی کو پورا کیا جا سکے ۔

  • 1.12 کروڑ مکانات کی کل تخمینہ شدہ مانگ کے مقابلے میں 1.14 کروڑ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے، 12 دسمبر 2021 تک، کل 91.5 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے  زمین  الاٹ کردی گئی تھی اور 53 لاکھ مکانات  کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی/انہیں مستحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔
  • مجموعی طور پر 17.35 لاکھ مستفیدین نے کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم(سی ایل ایس ایس) کے ذریعے ہاؤسنگ لون پر سبسڈی حاصل کی ہے، جن میں سے 6.15 لاکھ استفادہ کنندگان درمیانی آمدنی والے گروپ سے ہیں۔
  • لائٹ ہاؤس پروجیکٹس میں کل 6,368 مکانات تعمیر کیے جارہے ہیں جن کی لاگت 790.57 کروڑ روپے ہے۔

 اٹل مشن برائے بحالی اور شہری تبدیلی(اے ایم آر یو ٹی)

  • 77,640 کروڑ روپے کے کل ایس اے اے پی سائز کے  معاملے میں ،80,713 کروڑ روپے کے 5818 پروجیکٹوں  کے لئے  زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔ زمین حاصل کرنے والے پروجیکٹوں میں سے، 57,414 کروڑ روپے کے کام عملی طور پر مکمل ہو چکے ہیں (بشمول 22,756 کروڑ روپے کے مکمل شدہ پروجیکٹس) اور اب تک ان پروجیکٹوں پر  50,118 کروڑ کے اخراجات کئے جاچکے ہیں۔

 

5.jpg

 

  • اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کی شعبہ وار ترقی درج ذیل ہے:

شعبہ

تکمیل شدہ پروجیکٹس

جاری پروجیکٹس

تمام پروجیکٹس جن کے لئے زمین الاٹ کی گئی

نمبر.

رقم

نمبر

رقم

نمبر

رقم

پانی کی سپلائی

740

11,530

586

30,320

1,326

41,850

سیوریج اور سیپٹیج

370

8,259

483

25,074

853

33,332

سیلابی پانی کی نکاسی

612

1,114

187

1,829

799

2,943

 نان موٹرائزڈ شہری نقل وحمل

218

397

131

626

349

1,023

پارک اور سبزہ زار

1,943

1,130

548

435

2,491

1,565

مجموعی

3,883

22,430

1,935

58,284

5,818

80,713

 

  • اے ایم آر یو ٹی    2.0 کو یکم اکتوبر 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم نے شروع کیا تھا جس کا مقصد شہروں کو ‘پانی کے معاملے میں محفوظ’ بنانا اور تمام گھرانوں کو فعال پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرنا تھا۔ اے ایم آر یو ٹی  2.0 کے لیے کل  اخراجات کا تخمینہ  2,77,000  کروڑ ہے جس میں 2022-21 سے 2026-25 تک کی مدت کے لیے 76,760 کروڑ کا مرکزی حصہ شامل ہے۔ پانی کی فراہمی کے شعبے میں، 41,850 کروڑ کے 1,326 منصوبوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں۔ جس میں 11,530 کروڑ روپے کے 740 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، 358 کروڑ مالیت کے 18 پروجیکٹ ٹینڈرنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یونیورسل کوریج حاصل کرنے کے لیے 139 لاکھ پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 118 لاکھ پانی کے نل کے کنکشن  اے ایم آر یو ٹی کے ذریعے اور اسکیموں کے ساتھ مل کر فراہم کیے گئے ہیں۔

 سوچھ بھارت مشن- شہری(ایس بی ایم- یو)

 سوچھ بھارت مشن (شہری) 2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا تھا۔ مشن کے تحت، یکم جنوری 2021 سے 31 شہروں کو  او ڈی ایف کے طور پر خود اعلان کیا گیا ہے اور 58 کو او ڈی ایف کے طور پر سرٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔ او ڈی ایف+ تصدیق شدہ شہروں میں 1,828 کا اضافہ ہوا ہے اور او ڈی ایف ++ تصدیق شدہ شہروں میں یکم جنوری 2021 سے 472 کا اضافہ ہوا ہے۔ انفرادی کنبوں کے ٹوائلیٹس کی تعداد میں اب تک 20,892  کا  اضافہ ہوا ہے اور کمیونٹی/ پبلک ٹوائلٹس میں 17,866 کا اضافہ ہوا۔ ٹھوس کچرے کے انتظام کے تحت 100فیصد ڈور ٹو ڈور کلیکشن 86,403 وارڈز اور 100فیصد سورس سیگریگیشن بڑھ کر 77,415 وارڈز تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں 1 جنوری 2021 تک 68 فیصد کے مقابلے کل کچرے کی پروسیسنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0: عزت مآب وزیر اعظم نے 1 اکتوبر 2021 کو سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جس پر تقریباً  4.4 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے ‘عالمگیر نقطہ نظر’ اپناتے ہوئے اور تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) میں صفائی اور پانی کی دستیابی میں100 فیصد کارکردگی کی طرف قدم بڑھایا گیا۔

دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈے- این یوایل ایم)

 ڈے- این یو ایل ایم  ایک فلیگ شپ اسکیم ہے جس کا مقصد مضبوط کمیونٹی اداروں کی تعمیر، ہنر مندی کی تربیت، خود روزگاری کے لیے سستی قرضے تک رسائی، سڑکوں پر ریہڑی پٹری والوں کے لیے مدد اور شہری بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے انتظام کے ذریعے شہری غربت کو ختم کرنا ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر، اس نے 28 ریاستوں، 7مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور 3,806 قصبوں کا احاطہ کیا ہے جس سے 2560 روزگار پیدا ہوئے ہیں۔ اسکیم کے تحت، شہری بے گھر افراد کے لیے 1.30 لاکھ پناہ گاہیں بنائی گئیں اور 66.70 لاکھ خواتین ارکان کو 6.4 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) میں  بھرتی کیا گیا۔

ایمازون اور فلپ کارٹ جیسی ای کامرس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر 25 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای کامرس پورٹل پر 5,000 ایس ایچ جی ممبروں کے ذریعہ تیار کردہ 2,000 سے زیادہ مصنوعات فروخت کرنے کے لئےعمل درآمد کیا گیا۔ مقامی اصلی مصنوعات جن میں دستکاری، خوراک، ملبوسات، آرائشی اشیاء وغیرہ شامل ہیں، کو بڑی ہوئی مقبولیت اور وسیع تر مارکیٹ تک رسائی فراہم کرانے کے مقصد سے سون چریا برانڈ کاآغاز کیاگیا۔ مشن نے شہری گلیوں میں خوانچہ فروشوں کو ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے 26.50 لاکھ   خوانچہ فروشی کے سرٹیفکیٹ (سی او وی) فراہم کیے ہیں۔ مشن نے پی اے آئی ایس اے پورٹل کے ذریعے ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے والوں کے لئے تربیتی فیس کی ادائیگی کے عمل کو آسان کیا ہے، جو مشن کے تحت مستفید ہونے والوں کے لئے کی جانے والی ادائیگیوں پر کارروائی کے لیے مرکزی الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت جاری ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے ایک حصے کے طور پر، پی اے آئی ایس اے پورٹل کے ذریعے ایریا لیول فیڈریشن (اے ایل ایف) یعنی فیڈریشن آف سیلف ہیلپ گروپس کو ریولوونگ فنڈ(آر ایف) کی مدد 30.09.2012 کو شروع کی گئی۔

 پی ایم اسٹریٹ وینڈر کی آتم نربھر ندھی(پی ایم ندھی)

پی ایم سواندھی کو ریہڑی پٹری پرسودا فروخت کرنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا، تاکہ وہ خود مختار اور خود پائیدار ہوں۔‘‘سوادیشٹ وینجن کی آدوھنک دکان’’ (ایس وی اے ڈی) کے تحت،  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نےسویگی اور زوماٹو کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جو اسٹریٹ فوڈ ونڈزر(ایس ایف ویز) کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ فی الحال، 8,486 سے زیادہ ایف ایف ویز کو پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے اور اس  کے ذریعہ  4.9 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کی گئی ہے۔

   ڈیجیٹل پیمنٹ ایگریگیٹرز (ڈی پی ایز) جیسےبھارت پے، ایم سوائپ،فون پے، پی ٹی ایم، ایسویئر کے ساتھ ٹائی اپ کیا گیا تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو  یو پی آئی آئی ڈی، کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ٹریننگ جاری کی جا سکے۔ تقریباً 24.5 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز(ایس ویز) کو ڈیجیٹل طور پر  پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جن میں سے 9.8 لاکھ خوانچہ فروش ڈیجیٹل طور پر فعال ہیں جنہوں نے آج تک 10.9 کروڑ ڈیجیٹل لین دین کیے ہیں۔

پہلی قسط کے تحت 42 لاکھ سے زیادہ اہل قرض کی درخواست اور دوسری قسط کے تحت 773,986 اہل قرض کی درخواست جمع کرائی گئی۔ ان میں سے پہلی قسط کے تحت 30 لاکھ سے زائد قرضے اور دوسری قسط کے تحت 46,931 قرضے منظور کیے گئے اور پہلی قسط کے تحت 27 لاکھ سے زائد قرضے اور دوسری قسط کے تحت 33,471 قرضے جاری کیے گئے۔ پہلی قسط کے تحت تقسیم کیے گئے قرض کی کل رقم 2656.97 کروڑ ہے اور دوسری قسط کے تحت 66.62 کروڑ ہے۔

اربن ٹرانسپورٹ

 ایک میٹرو پروجیکٹ یعنی بنگلور میٹرو ریل پروجیکٹ فیز 2اے اور 2 بی  کو ،جس  کی لمبائی 58.19 کلومیٹر  اور اس کی  تکمیل تک آنے والی کل  لاگت 14,788 کروڑ روپے  ہے، جون، 2021 میں منظوری دے دی  گئی ہے۔ دہلی، بنگلور، چنئی، کولکتہ اور ناگپور کے شہروں میں 31 کلومیٹر میٹرو ریل لائنیں شروع کی گئی ہیں۔ .میک ان انڈیا اقدامات کے تحت، وزارت نے جنوری 2021 میں آئٹمز کی  ایک فہرست جاری کی ہے۔جہاں سرکاری خریداری صرف مقامی سپلائروں سے کی جاسکے گی۔ 94 کلو میٹر طویل دہلی میٹرو نیٹ ورک ، انڈیا کے لئے ڈرائیور کے بغیر ٹرینوں کے چلائے جانے کا پروگرام، دنیا کی ان اعلی درجے کے میٹرو نظاموں میں چوتھی پوزیشن میں ہے جن کے تحت بغیر ڈرائیور کی ٹرینیں چلائی جارہی ہے۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

114U NO:


(Release ID: 1787654) Visitor Counter : 257